Rescue 1122 Bannu

Rescue 1122 Bannu

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 Bannu, Government Organization, Ghoshala Bannu, Bannu.

ہر لمحہ قیمتی ہے، ہر جان انمول ہے۔
ہم خطرے اور حفاظت کے درمیان ایک دیوار ہیں،
انسانیت کی خدمت ہمارے جذبے اور فرض کا حصہ ہے۔
جہاں کہیں مدد کی صدا بلند ہو، ہم فوراً پہنچتے ہیں۔
📞 کسی بھی ایمرجنسی میں فوراً کال کریں: 1122
☎️ لینڈ لائن: 0928664230

20/06/2026

#ریسکیو1122بنوں
"یہ وہ گاڑی ہے جو اپنوں سے بھی پہلے پہنچ جاتی ہے۔"
🚑❤️
12 ہزار فٹ بلند پہاڑی چوٹیوں کے درمیان منعقدہ شندور فیسٹیول 2026 کے فائنل میچ کے دوران ریسکیو 1122 نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں۔ ریسکیو 1122 کا عزم ہے کہ ہر مصیبت زدہ اور ضرورت مند فرد تک بروقت طبی اور ہنگامی امداد پہنچائی جائے۔ اسی مقصد کے تحت ریسکیو اہلکار اور ایمبولینس سروس ہر وقت مستعد اور تیار رہتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔
ریسکیو 1122 — ہر لمحہ، ہر جگہ، زندگی کے تحفظ کے لیے
حاضر۔ 🚑🇵🇰❤️


20/06/2026

#ریسکیو1122بنوں

بنوں: ککی اڈہ کے قریب ٹریفک حادثہ۔
حادثے میں معیز نامی لڑکا اور عنایت اللہ نامی شخص زخمی ہوئے۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

19/06/2026

ہر وردی کے پیچھے ایک دھڑکتا ہوا دل بھی ہوتا ہے، جو کسی ماں کی دعا، کسی باپ کی امید اور کسی بچے کی مسکراہٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

Photos from Rescue 1122 Bannu's post 19/06/2026

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں فائر فائٹر (بی پی ایس 11) کی خالی آسامیوں کے لیے انٹرویوز کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ شفافیت، میرٹ اور بروقت فیصلہ سازی کی پالیسی کے تحت نتائج اور کامیاب امیدواروں کی فہرست بھی فوری طور پر جاری کر دی گئی ہے۔

بھرتی کا تمام عمل مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع کے اصولوں کے مطابق انجام دیا گیا۔ انٹرویوز کے فوری بعد نتائج کا اجراء ادارے کی مؤثر انتظامی صلاحیت، جوابدہی اور شفاف طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔

اس کیٹیگری میں بڑی تعداد میں امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے متعدد امیدوار مطلوبہ معیار کے مطابق اہل، قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل تھے۔ تاہم مختلف زونز میں دستیاب آسامیوں کی محدود تعداد کے باعث تمام اہل امیدواروں کا انتخاب ممکن نہیں تھا۔ اسی لیے انتخاب صرف انہی امیدواروں کا کیا گیا جنہوں نے میرٹ، اہلیت، جسمانی استعداد، پیشہ ورانہ صلاحیت اور مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

وہ امیدوار جو اس مرحلے میں منتخب نہیں ہو سکے ان کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ محدود نشستوں کے باعث ان کا انتخاب ممکن نہ ہو سکا تاہم ان کی اہلیت اور قابلیت اپنی جگہ بہترین ہے۔ ریسکیو 1122 ایسے امیدواروں کو مستقبل میں آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور اپنی پیشہ ورانہ جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 میں تمام بھرتیاں قابلیت، اہلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں تاکہ عوامی خدمت کے لیے بہترین افرادی قوت کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا عوامی خدمت، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Aqib Ullah Khan Relief Rehabilitation & Settlement Department KP Directorate General Information & PRs, KP KP Rescue1122

19/06/2026

#ریسکیو1122بنوں
راستہ دیں — زندگی بچائیں

جب Rescue 1122 کی گاڑی سائرن بجاتی ہوئی آئے تو فوری راستہ دیں۔

آپ کی چند سیکنڈ کی تاخیر کسی کی زندگی اور موت کا فرق بن سکتی ہے۔

راستہ نہ دینا صرف قانون کی خلاف ورزی نہیں بلکہ یہ کسی کی جان کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

ہر سیکنڈ قیمتی ہے اور ہر زندگی اہم ہے۔

Photos from Rescue 1122 Bannu's post 19/06/2026

پریس ریلیز

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں میں تقرر ناموں کی تقسیم

پشاور: 18 جون 2026

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے صوبائی ہیڈکوارٹر پشاور میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں میں تقرر ناموں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان، سیکرٹری ریلیف خیبرپختونخوا سہیل خان اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے شرکت کی۔

صوبائی ہیڈکوارٹر آمد پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے صوبائی وزیر عاقب اللہ خان اور سیکرٹری ریلیف سہیل خان کا استقبال کیا، جبکہ ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد نے کہا کہ زیر التوا بھرتیوں کا عمل مکمل کرتے ہوئے تمام خالی آسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پُر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے التوا کا شکار یہ بھرتیاں شفاف طریقے سے مکمل کی گئی ہیں اور ادارے میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو خواتین اہلکاروں کی ضرورت ہے اور مستقبل قریب میں تقریباً 1200 مزید آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ڈی جی ریسکیو 1122 نے بتایا کہ دورانِ ڈیوٹی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دیتے ہوئے ادارے کے تقریباً 12 اہلکار شہادت کا رتبہ حاصل کر چکے ہیں، جن کے لیے شہداء پیکیج کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔

سیکرٹری ریلیف خیبرپختونخوا سہیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسکیو 1122 پیشہ ورانہ خدمات اور عوامی اعتماد کے حوالے سے ملک کے ممتاز اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں کیونکہ ریسکیو سروس چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں کے دوران مختلف حلقوں سے سفارشات موصول ہوئیں، تاہم کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کے پورے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی گئی اور تمام امیدواروں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور اہلیت کی بنیاد پر کیا گیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ ریلیف اور ریسکیو 1122 میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے رشوت ستانی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رشوت لینے اور دینے والے دونوں معاشرے اور نظام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

تقریب کے اختتام پر کامیاب امیدواروں میں تقرر نامے تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئے اہلکار ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

19/06/2026

#ریسکیو1122بنوں
بجلی کا کرنٹ لگ لگ جائے تو کیا کرنا چاہیے


19/06/2026

#ریسکیو1122بنوں / اہم اطلاع ⚠️

ائندہ 4 تا 6 گھنٹوں تک خیبر پختونخوا بشمول بنوں میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

سولر پینلز اور سائن بورڈز کو محفوظ بنائیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور اپنی و اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 یا 0928664230 پر رابطہ کریں۔

19/06/2026

#ریسکیو1122بنوں
کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں فورا 1122 یا 0928664230 پر رابطہ کریں: شکریہ


19/06/2026

ریسکیو 1122 بنوں ہر لمحہ آپ کی خدمت کے لیے تیار ہے

Want your business to be the top-listed Government Service in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Ghoshala Bannu
Bannu
28100