07/06/2026
#كُلُّ_نَفْسٍ_ذَآئِقَةُ_الْمَوْتِ
ممبر قومی اسمبلی محمد اظہر خان لغاری کے صاحبزادے اور سابق رکن قومی اسمبلی ارشد خان لغاری کے بھتیجے پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ہیڈ صفدر خان لغاری
کے انتقال نے دل کو گہرے غم میں ڈبو دیا ۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی جماعت کی تنظیمی، سیاسی اور سماجی خدمت کے لیے وقف رکھی
ان کا یہ خلوص اور جذبہ ہمیشہ روشن مثال بنا رہے گا۔
اس المناک موقع پر میں مرحوم کے اہلِ خانہ ، لغاری خاندان کے عزیز و اقارب اور مسلم لیگ ن کے تمام ساتھیوں اور کارکنوں کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔
دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
بارگاہِ ایزدی میں التجا ہے کہ مرحوم صفدر خان لغاری کو اپنی لامحدود رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائے ، ان کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات کو بلندی عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام نصیب فرمائے۔
سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ برداشت صدمے پر صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
06/06/2026
بابر باجوہ، عبدالرزاق وٹو اور راجا ارشد صاحب نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ایم این اے احسان الحق باجوہ صاحب کے والدِ محترم اور بابر باجوہ صاحب کے تایا جان، حاجی عبدالرستار باجوہ صاحب کی راشد ہسپتال دبئی میں عیادت کی۔
اس موقع پر انہوں نے حاجی عبدالرستار باجوہ صاحب کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، تمام بیماریوں سے نجات دے اور جلد از جلد مکمل شفایابی نصیب فرمائے۔ آمین۔
بزرگوں کی عیادت اور ان کی خدمت ہماری معاشرتی اور دینی اقدار کا اہم حصہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبدالرستار باجوہ صاحب کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔
🤲 آمین یا رب العال
05/06/2026
آپ کے پاس گلگت بلتستان کو پنجاب کی طرح شاندار بنانے کا موقع ہے
جب بھی مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا موقع ملا، عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی گئی۔ گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات کے متعدد منصوبے اسی عزم اور عوام دوست
قیادت کی عکاسی کرتے ہیں۔
گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام امیدوران کو ووٹ دیں
انشاءاللہ 7 جون کو شیر پر مہر لگائیں
GB Elections 2026
ووٹ شیر دا
ووٹ نوازشریف دا
Vote Sirf Sher Ka
#سیدمظھرعلیشاہ
01/06/2026
چشتیاں / ضلع بہاولنگر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر "ستھرا پنجاب" مہم کے تحت صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ شہر کو جراثیم سے پاک اور معطر رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ قربانی کی آلائشوں کی بروقت روانگی کے بعد، تمام اہم شاہراہوں، گلیوں اور مساجد و عیدگاہوں کے اطراف کے راستوں کو فینائل اور سرف ملے پانی سے اچھی طرح دھویا گیا۔ تعفن کے مستقل خاتمے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا.
#سیدمظھرعلیشاہ