17/06/2026
الحمداللہ!
پیر چن شاہ ہاشمی قریشی صاحب
ایک نہایت نیک، مخلص اور دومسلمانوں کی صلح کرانے والی شخصیت ہیں۔ آپ کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ آپ دو مسلمانوں کے درمیان محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ جہاں کہیں دو افراد یا خاندانوں میں جھگڑا ناراضی یا اختلاف دیکھتے ہیں، وہاں صبر، حکمت اور خیرخواہی کے ساتھ صلح کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
آپ کا یہ عمل سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ایک عظیم خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے درمیان صلح کرانے والوں کی بڑی فضیلت بیان فرمائی ہے، اور پیر چن شاہ ہاشمی قریشی صاحب اسی مبارک کام میں دن رات مصروف رہتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، برکت، عزت اور اجرِ عظیم عطا فرمائے اور ان کی تمام نیک کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین
17/06/2026
الحمداللہ
مجھے فخر اس بات پر ہے کہ ہمارے جتنے بھی مخالف ہیں چاہے کہ وہ زاتی ہوں یا سیاسی مگر سچ کہنے پر مخالف بن جاتے ہیں
یا تو ہم منافقت کا لبادہ اوڑھ کر خاموش ہوجائیں پھر ہمارے آگے پیچھے منافقین کا ٹولہ ہوگا جس کو آج کل کے دور میں پروٹوکول کہا جاتا مگر ہمارا ایک ہی مقصد ہے رضا اللہ کی خاطر سچ کہتے رہیں گے حق کا ساتھ دیتے رہیں گے ایک لین پر منافقوں کا ٹولہ ہزاروں کی تعداد میں موجود ہو دوسری جانب صرف ایک شخص کھڑا ہو جو حق اور سچ پرست ہو ہمارا ساتھ اسی کے ساتھ ہوگا انشاءاللہ
بلے ایک ہو مخلص۔ دیانت دار ۔سچ کہنے والا حق کا ساتھ دینے والا ہو ہمارے لیے وہ قابل احترام اور دل کی دھڑکن ہے وہ ایک شخص۔
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ سچ کہنے کی اور حق کا ساتھ دینے کی ہمت اور جرت عطاء کی
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صدقے حضور صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کہ
اسی طرح ہمیں سچ اور حق کا ساتھ دینے کی توفیق دیتا رہے آمین ثمہ آمین
16/06/2026
آپ کو نیا اسلامی سال 1448ھ مبارک
15/06/2026
شیخ سعدی شیرازیؒ فرماتے ہیں
درجوانی توبہ کردن شیوہ پیغمبری است
وقت پیری گرگِ ظالم میشود پرہیزگار
ترجمہ:
بڑھاپے میں تو بھیڑیا بھی پرہیزگار بن جاتا ہے اور ظلم چھوڑ دیتا ہے اصل میں تو جوانی کے وقت توبہ اور پرہیزگاری انبیاء اور نیکوں کا شیوہ ہے
13/06/2026
پہچان
وقت کی سب سے بڑی پہچان یہ ہے کہ سچے دوست کم ہوتے ہیں، مگر وہی زندگی کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔
"جو دوست آپ کے دشمن کے سامنے آپ کا نہ ہو، وہ حقیقت میں کبھی آپ کا تھا ہی نہیں۔"
منہ پر تعریف اور پیٹھ پیچھے برائی کرنے والا دوست نہیں، ایک آزمائش ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں سے فاصلہ رکھنا دل کی سلامتی اور عزت کی حفاظت ہے۔"
دعا ہے اللہ سے کہ
"اے اللہ! مجھے کھلے دشمن سے اتنا خوف نہیں، جتنا اُس دوست سے ہے جو چہرے پر محبت اور دل میں عداوت رکھتا ہے۔"
دشمن سے بچاؤ کی تدبیر بہت ہیں،
منافق دوست سے حفاظت فقط رب کی عطا ہے۔ 🤲
اللہ تعالیٰ ہمیں مخلص دوستوں کی صحبت اور منافق لوگوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو حق کی بات کہنے، سچ پر قائم رہنے اور مخلص دوستوں کی صحبت نصیب فرمائے
۔آمین ثمہ آمین یارب العالمین
بجاہ خاتم المرسلین والمعصومینﷺ*۔
12/06/2026
*﷽ ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ*
*صَـبَـٍّآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْح ْآٍْآٍٍْْآٍٍٍْْْآٍٍْْآٍْلَـٍّخـير*
*اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ*
*اے اللّٰـــه*
ہم سب پر اپنی رحمتیں، برکتیں، عنایتیں نازل فرما، ہماری تگ و دو، محنت، سب بہانے ہیں، یہ تیرا کرم ہے تیری عنایت ہے، جو بگڑے کام سنور جاتے ہیں، ہماری بگڑی ہمیشہ سنوارتے رہنا، ہم پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرما۔۔ ہمیں آسانیاں عطا فرما اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرما۔۔
*آمیـــــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمـــــــین*