02/06/2026
ڈیرہ اسماعیل خان: کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان سے نو تعینات ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان نے کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک نے کمشنر ڈیرہ دائود خان کو شیلڈ پیش کی۔ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر ٹانک نے ضلع ٹانک میں امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، ریونیو امور، تجاوزات کے خلاف آپریشن، صاف پانی کی فراہمی، مختلف عوامی فلاحی سکیموں، صحت کے شعبے اور عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلع ٹانک کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔کمشنر ڈیرہ دائود خان نے صوبائی حکومت کے ویژن اور ایجنڈے کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں افسران اور عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہری مسائل کے حل اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے انتظامی اقدامات مزید موثر بنانے پر زور دیا۔
28/05/2026
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ کے تحت صوبہ بھر میں تقریباً 2,000 کلومیٹر سڑکوں اور پلوں کی مرمت، بحالی اور اپگریڈیشن کیلئے 2 ارب روپے سے زائد کے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات عوام کو بہتر سفری سہولیات، محفوظ انفراسٹرکچر اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت ترقی، عوامی خدمت اور جدید انفراسٹرکچر کے وژن پر عمل پیرا ہے۔
عمران خان کے خیبرپختونخوا میں ترقی اور عوامی فلاح کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
22/05/2026
Notification of Eid-ul-Azha Holidays..
22/05/2026
Professor Dr. Khairul Zaman,Vice Chancellor Qurtaba University/Ex- Voice Chancellor Bannu University called on Mr. Dawood Khan Commissioner DIkhan Division in his office and presenteded shield of Honor to Commissioner DIkhan Division.He also gave a comprehensive briefing about the Qurtaba School, college & University system DIkhan.
19/05/2026
ڈیرہ اسماعیل خان:کمشنر ڈیرہ دائود خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے پہلی مرتبہ''نیوز لیٹر''کا اجرا ایک احسن اور قابل تعریف اقدام ہے، نیوز لیٹر کے اجرا سے یقینی طور پر ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کیا جاسکے گا، اس اقدام پر چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار تقریب کے اختتام پر کیا۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ دائود خان کے ہمراہ ،اسسٹنٹ ٹو کمشنر پول اینڈ ڈویلپمنٹ سجاد بلوچ،چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر قیوم نواز، کنٹرولر ڈاکٹر قیصر انور اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسر انعام اللہ خان گنڈہ پور بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ دائود خان نے کہا کہ جدید دور میں اداروں کی کارکردگی اور کامیابیوں کو موثر انداز میں عوام تک پہنچانا نہایت ضروری ہے اور نیوز لیٹر اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں شفافیت، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں جبکہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ نے یہ منفرد اقدام اٹھا کر دیگر اداروں کیلئے بھی ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔
19/05/2026
مورخہ19مئی2026ء
ڈیرہ اسماعیل خان: کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ٹانک سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر خان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اعلیٰ سول و انتظامی افسران نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک، اسسٹنٹ کمشنر جنڈولہ، اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل اینڈ ڈویلپمنٹ سجاد بلوچ سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنویر خان نے دورانِ تعیناتی ضلع ٹانک میں انتظامی امور کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن داؤد خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر تنویر خان نے اپنے فرائض نہایت محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ انجام دیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں سے عوام اور اداروں کی خدمت جاری رکھیں گے۔تقریب کے دوران مختلف افسران نے بھی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ تجربات کا ذکر کیا اور ان کے خوش اخلاق رویے اور بہتر انتظامی فیصلوں کو سراہا۔ شرکاء نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے دعا کی۔تقریب کے اختتام پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر تنویر خان کو کمشنر آفس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ شرکاء نے ان کے اعزاز میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں الوداع کہا۔
18/05/2026
کمشنر ڈیرہ دائود خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے والی قومیں ہی ترقی کے منازل طے کرتی ہیں ،استوری دا پختونخواہ سکالر شپ پروگرام خیبرپختونخواہ حکومت کا انقلابی پروگرام ہے، جس کا مقصد ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، ڈیرہ تعلیمی بورڈ امتحانی عمل میں شفافیت کیلئے ذہین طلبہ کو آگے لانے کیلئے اہم کردار ادا کررہاہے، نوجوان نسل ملک کی معمار ہے ،آگے چل کر ملک و قوم کی باگ دوڑ انہوں نے سنبھالنی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ''استوری دا پختونخواہ سکالرشپ پروگرام ' 'کے تحت منعقدہ ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے طلبہ میں 55لاکھ80ہزار روپے کے چیکوں کی تقسیم کی پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا، اس موقع پر چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ ، اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل اینڈ ڈوپلمنٹ سجاد بلوچ،سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر قیوم نواز اور کنٹرولر ڈاکٹر قیصر انور سمیت بورڈ کے ذمہ داران ، طلبہ ، والدین ، پرنسپلز موجود تھے، تقریب کے دوران استوری داپختونخواہ سکالرشپ پروگرام کے تحت ایس ایس سی2023کے 33طلبہ میں دوسری قسط کے تحت 1لاکھ 20ہزار روپے فی کس کے چیکس تقسیم کئے گئے جن کی کل مالیت 39لاکھ 60ہزار روپے جبکہ ایچ ایس ایس ایس سی کے 9طلبہ میں فی کس1لاکھ 80ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے جن کی مالیت 16لاکھ 20ہزار روپے بنتی ہے، تقریب میں کمشنر ڈیرہ دائود خان نے ڈیرہ بورڈ کے ''نیوز لیٹر '' کے اجراء کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں فیتہ بھی کاٹا ، اس موقع پر ان کو نیوز لیٹر بھی تقسیم کیا گیا، کمشنر ڈیرہ دائود خان نے ڈیرہ تعلیمی بورڈ اصلاحات ، امتحانی نظام میں شفافیت کیلئے جو کام کررہاہے وہ لائق تحسین ہے، نیوز لیٹر کے اجراء سے یقینی طور پر ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے گا، خیبرپختونخواہ حکومت وسائل کی کمی کے باجوود تعلیم کے فروغ کیلئے سرکاری اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو مفت کتب اور دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے، جو طلبہ محنت کرتے ہیں ، ان کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، استوری داپختونخواہ سکالرشپ پروگرام میں کامیابی کے بعد یہ طلبہ کا کامیابی کا زینہ ہے، مقابلے کا دورہے ، مسلسل محنت کی ضرورت ہے، وہ جس فیلڈ کا انتخاب کریں اس میں ٹاپ کریں ، چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے کہا کہ آج خوشی کا مقام ہے کہ ڈیرہ تعلیمی بورڈٹاپ20پوزیشن حاصل کرنے والے میٹرک کے 33اور انٹرمیڈیٹ کے9طلباء و طالبات میں استوری داپختونخواہ سکالرشپ پروگرام کے تحت 55لاکھ 80ہزار روپے کی رقم کے چیکس تقسیم کررہاہے، ان چیکوں کی تقسیم کا مقصد ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ وہ مزید محنت کریں اور ترقی کے منازل طے کریں ، انہوں نے کہاکہ نیوز لیٹر کے اجراء سے امتحانی نتائج سمیت بورڈ کی کارکردگی سامنے آئے گی ،انہوں نے اس موقع پر ڈیرہ تعلیمی بورڈ میں کی جانے والی اصلاحات پر تفصیلاً روشنی ڈالی ، جس کو شرکاء نے بہت سراہا، کنٹرولر ڈیرہ بورڈ ڈاکٹر قیصر انور نے کہا کہ تعلیمی ادارے ماں کی طرح ہوتے ہیں ، وہ ہر اس بچے کو داخلہ دیتے ہیں جن کے پاس ، یونیفارم اور فیس تک نہ ہو، ریاست ان کو تمام سہولیات فراہم کرتی ہے، ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط بناناہے، سیکرٹری ڈیرہ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر قیوم نواز نے کہا کہ ڈیرہ تعلیمی بورڈ کی اپنی عمارت کا کام زور و شور سے جاری ہے، آخر میں کمشنر ڈیرہ دائود خان اور اسسٹنٹ ٹو کمشنر پولیٹیکل اینڈ ڈوپلمنٹ سجاد بلوچ کو چیئرمین ڈیرہ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے شیلڈز پیش کیں ۔