PTI Gujrat

PTI Gujrat

Share

Managed by PTI Social Media Team. This page is Serving as the Official page for Pakistan Tehreek-e-Insaf Gujrat. [email protected]

committed to the establishment of a welfare state in a country where people can have political freedom, economic opportunity and social justice. PTI believes that a comprehensive overhauling of our society is required in order to deliver the benefits of a welfare state to the masses. This means that the state must play an activist role in the economic and social revival of our country. PTI is dete

Photos from PTI Gujrat's post 26/10/2025

حلقہ NA 63 کے، عمران خان کے جانثار ورکرز کا، یونین کونسلز کی، ہفتہ وار میٹنگ کے سلسلے میں ، یونین کونسل عالمگڑہ کا دورہ۔

میٹنگ بہت اچھی رہی ۔اس میٹنگ میں سب جانثار ورکرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سب مخلص اور دیانت دار لیڈر قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور انشاء اللہ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے ۔

26/10/2025

‏پاکستان تحریکِ انصاف کسان وِنگ کا شدید احتجاج

‏پاکستان تحریکِ انصاف کسان وِنگ ویسٹ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ممتاز دولتانہ اور اُن کے صاحبزادے ڈاکٹر عبداللہ ممتاز کو گزشتہ رات پیرمحل میں پولیس نے غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔
‏چھاپہ رات گئے بغیر کسی وارنٹ کے مارا گیا، گھر کے دروازے توڑے گئے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کیا گیا،جو نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ گھر کے تقدس کی صریح پامالی بھی ہے۔

‏مزید افسوسناک امر یہ ہے کہ ممتاز دولتانہ صاحب کے بڑے بیٹے اجمل ممتاز دولتانہ پچھلے چھ دنوں سے پہلے ہی پولیس کی غیر قانونی حراست میں ہیں۔
‏یہ عمل واضح طور پر سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کی تازہ مثال ہے۔

‏پاکستان تحریکِ انصاف کسان وِنگ حکومتِ وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ:
‏تمام گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔
‏غیر آئینی اور غیر انسانی کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے۔
‏کسان وِنگ کے رہنماؤں اور کارکنان کو مزید انتقامی کارروائیوں سے محفوظ رکھا جائے۔

‏یہ ظلم جتنا بھی بڑھ جائے،
‏ہم اپنی قیادت اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩

Photos from PTI Gujrat's post 26/10/2025

‏انصاف لائرز فورم کی جانب سے پنجاب بار کونسل 2025 کے الیکشن کے لیے گوجرانوالہ ڈویژن کے نامزد امیدواران کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے.

گوجرانوالہ ڈویژن اور منڈی بہاؤالدین ضلع کے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آئی ایل ایف کے تمام نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کریں اور مؤثر انتخابی مہم منظم انداز میں چلائیں۔

25/10/2025

انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر راجہ زین ناصر کی مشاورت اور گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد
جنرل سیکرٹری ضلع گجرات سہیل وارث گجر نے انصاف یوتھ ونگ تحصیل جلالپور جٹاں کی تنظیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جس کے مطابق احتشام بٹ صدر اور زاہد صدیق جنرل سیکرٹری جبکہ دیگر عہدیداران کا اعلان بھی کر دیا گیا۔

14/10/2025

ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ نہ صرف کھڑے تھے، کھڑے ہیں بلکہ انشاء اللہ ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے!
الحمدللہ!
آج حلقہ NA-63، جلالپور جٹاں، ضلع گجرات میں واقع یونین کونسل کا دورہ کیا۔
مقامی عوام، بزرگوں، نوجوانوں اور کارکنان سے ملاقات ہوئی۔ ان کے مسائل سنے،

ہم عمران خان کے سپاہی ہیں عوامی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔
عزم ہے کہ ان شاء اللہ ہر گلی، ہر گاؤں، ہر گھر تک پیغامِ حق پہنچائیں گے

حلقہ NA-63، جلالپور جٹاں، ضلع گجرات کے عمران خان کے کارکنان

13/10/2025

‏کوئی یہ نا سمجھے کہ آج میں اس کُرسی پر آ گیا ہوں اور چار پانچ گاڑیاں میرے آگے پیچھے ہونگی اور چار پانچ لوگ مجھے سیلوٹ کریں گے اور اس تخت و تاج کو دیکھ کر اس شہانہ لائف کو دیکھ کر میں اپنے مقصد و نظریے سے ہٹ جاؤں گا یہ آپ کی بھول ہے، میں جیسا تھا ایسا میں ہوں اور ایسا ہی میں رہوں گا انشاءاللہ

‬⁩وزير اعلی سہیل افریدی

13/10/2025

‏میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹبلشمنٹ،جو پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم ہے اس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزير اعلی سہیل افریدی

12/10/2025

اس ملک میں جب بھی عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت کو روندنے کی سازش ہوئی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا کندھا پیش کیا۔
1970 سے آج تک پیپلز پارٹی غیر جمہوری قوتوں کی فرنٹ لائن اتحادی رہی ہے، عوامی منشاء کے خلاف کھڑی رہی ہے، بار بار۔
جمہوریت کے نعرے صرف اپنے مفاد تک، اصول ہمیشہ موقع پرستی کی نذر ہوئے۔
جب بھی نظام پر شب خون مارا گیا، پیپلز پارٹی نے خاموشی یا شراکت سے اسے جائز بنانے کی کوشش کی۔

12/10/2025

جو عمران خان کی لائن ہو گی وہی میری لائن ہو گی
وزير اعلی سہیل افریدی

12/10/2025

‏“جب ایک قوم امر بالمعروف پر کھڑی ہو جاتی ہے تو برائی کرنے والوں میں یہ خوف پیدا ہو جاتا ہے کہ اگر وہ برائی کریں گے تو معاشرے میں ان کی جگہ ختم ہو جائے گی۔ ہمیں ایک خوددار اور غیرت مند قوم بننا ہے!”
‏عمران احمد خان نیازی

‏⁧‫ ‬⁩

10/10/2025

ڈی جی آئی ایس پی آر صاحب! یہ بتائیں کہ آپ کو آئین کی کس شق کے تحت یہ حق حاصل ہے کہ آپ جس کو چاہیں ریاست مخالف ڈکلیئر کی کردیں؟
اور یہ اختیار آپ کو دیا کس نے ہے کہ آپ قیادت منتخب کریں؟
آئین کے رو سے اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو سنگین غداری کے مرتکب ہوتے ہیں۔

10/10/2025

‏سوشل میڈیا کی لڑائی لڑتے لڑتے عمران خان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنا دیا، کیا ان کا کوئی تجربہ ہے؟ قمر زمان کائرہ

صرف بھٹو کا نواسہ ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو کو پارٹی چیئرمین اور پھر وزیر خارجہ بنادیا، اس کا کیا تجربہ تھا؟

Want your business to be the top-listed Government Service in Gujrat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Gujrat, Punjab, Pakistan.
Gujrat
50700

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 17:00