وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین صاحب کی ہدایت پر ہم ترقیاتی کاموں کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں، حالانکہ یہ براہِ راست ہماری ذمہ داری نہیں۔ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنا اور اُن کے معیار کو بہتر بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ جب کوئی کام اچھا ہو تو اُس کا کریڈٹ اداروں کو دیا جاتا ہے، لیکن جب کسی کام میں کمی رہ جائے تو سیاستدان تنقید کی زد میں آ جاتا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی مسائل کا حل صرف اسی صورت ممکن ہے جب عوام، ادارے اور منتخب نمائندے مل کر اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ باہمی تعاون، جوابدہی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی ہم اپنے علاقوں میں حقیقی ترقی اور عوامی فلاح کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
#گجرات
Hafiz Aqeel Jalil
Secretary to
Chaudhry Salik Hussian
Federal Minister Overseas Pakistani and Human Recourse’s Development
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین
گجرات کے عوام ہماری طاقت ہیں۔
آپ کے مسائل، ہماری ذمہ داری ہیں۔
آئیں، اپنے تمام مسائل ہم تک پہنچائیں — ہم وعدہ کرتے ہیں کہ عوام کی سہولت اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ 🇵🇰✨
." یا آللہ میرے ملک اور قوم پر رہتی دنیا تک رحم فرما - آمین
Pakistan Zindabad.❤️
Pakistan Zindabad.❤️
باہر کے ممالک میں نئی نوکریوں کا اہم اعلان
الحمدللہ، بیرونِ ملک روزگار کے نئے مواقع میں اضافہ ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین صاحب کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے یہ دروازے پاکستانی نوجوانوں کے لیے کھل رہے ہیں۔
تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اپنی درخواستیں بروقت جمع کروائیں، اور مستند ذرائع کے علاوہ کسی غیر ذمہ دار شخص پر اعتماد نہ کریں۔
مزید رہنمائی اور درست معلومات کے لیے سرکاری ہدایات اور متعلقہ دفاتر سے رابطہ کریں۔
آپ کی محنت، قابلیت اور لگن آپ کو بہتر مستقبل کی طرف لے جا سکتی ہے۔
شکریہ — عوام کی خدمت کے اس سفر میں آپ کا ساتھ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
قائدِ عوام چودھری سالک حسین کی قیادت میں حق اور عوامی طاقت کی آواز بلند ہوگی۔
آئیں، اپنے قافلے اور اپنے قائد کا ساتھ دیں۔ ❤️
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر “مارکۂ حق” ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں پارٹی کارکنان اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی اور ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ “مارکۂ حق” ریلی عوامی حقوق اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے ایک مؤثر آواز ثابت ہوگی۔
انشاءاللّٰہ عوام کی بھرپور شرکت سے یہ ریلی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
ایس ایس پی اشرف مارتھ صاحب، 1997 میں آج ہی کے دن ایک دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے۔ وہ ایک بااصول، بہادر اور فرض شناس افسر تھے، جنہیں ان کی جُرأت پر حکومتِ پاکستان نے “ستارۂ شجاعت” سے نوازا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین
وفاقی وزیر 🇵🇰چوہدری سالک حسین صاحب کی خصوصی ہدایت کے مطابق رابطہ آفس سروس موڈ میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت حاضر ہے، #گجرات Chaudhry Salik Hussain
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کراچی میں یومِ مزدور کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو عزت، تحفظ اور منصفانہ حقوق دینا ہماری سیاست اور پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ محنت کش کسی بھی قوم کی اصل طاقت ہوتے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ ہمارا تعلق چوہدری ظہور الٰہی صاحب کے بطور وزیرِ محنت دور سے جڑا ہوا ہے۔ ان کی مزدور دوست پالیسیوں نے اپنے دور میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات کیے، جو آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
چوہدری سالک حسین نے چوہدری شجاعت حسین صاحب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مزدور طبقے کے مسائل کو ترجیح دی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جن میں بہتر اجرت، سماجی تحفظ، روزگار کے مواقع اور سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Gujrat
