02/06/2026
ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محترم اظہر اقبال حسن صاحب نے ضلع گجرات کے زون 33 (لالہ موسیٰ)، زون 27 (سرائے عالمگیر) اور زون 28 (کوٹلہ/گلیانہ) کا دورہ کیا۔ مختلف نشستوں میں بلدیاتی انتخابات، ممبر سازی، رکنیت سازی، توسیعِ دعوت اور تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذمہ داران نے اپنی رپورٹس پیش کیں جبکہ اظہر اقبال حسن نے رہنمائی فراہم کی۔ شرکاء نے ممبر سازی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
30/05/2026
کس کس کو امیر صاحب کی بات سے اتفاق ہے؟
حاضری لگائیں سب۔ 😃
30/05/2026
تنظیمی دورہ زون 27، زون 28 بسلسلہ جائزہ ممبر شپ ڈرائیو 2026
27/05/2026
چوہدری انصر محمود دھول (امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات)نے ڈاکٹر خالد محمود ثاقب (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات)کے ہمراہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے زیرِ اہتمام مرکزی قربان گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ذمہ داران سے بریفنگ حاصل کی۔ قربانی کے بہترین اور منظم انتظامات کو اپنے زیرِ نگرانی مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
26/05/2026
عید الاضحیٰ کی بابرکت نماز
جامع مسجد قرطبہ اسلامک سنٹر، جی ٹی روڈ گجرات
🕕 خصوصی خطاب: صبح 6:00 بجے
🎙️ ڈاکٹر طارق سلیم
امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی
🕌 نماز عید الاضحیٰ: صبح 6:30 بجے
تمام احباب کو شرکت کی دعوت۔
26/05/2026
ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان جناب اظہر اقبال حسن اور سید وقاص انجم جعفری نے ممبر سازی مہم 2026 کے سلسلے میں ضلع گجرات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران ممبر سازی مہم، عوامی کمیٹیوں، امیر جماعت پاکستان کے دورۂ گجرات، اور عید کے بعد “بدل دو نظام” تحریک کے تحت ہونے والی ملک گیر ہڑتال سمیت دیگر تنظیمی و عوامی پروگرامز پر تفصیلی جائزہ، مشاورت اور آئندہ اہداف کا تعین کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع گجرات میں ممبر سازی کا ہدف ایک لاکھ تک پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات اور حکمتِ عملی پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ ان تمام کوششوں، فیصلوں اور منصوبہ بندی میں خیر و برکت عطا فرمائے، آمین۔
24/05/2026
حلقہ ایل اے 38 جموں 5 الیکشن کے سلسلے میں گجرات شہر کا خصوصی پلاننگ اجلاس امیر ضلع چوہدری انصر محمود دھول کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رانا محمد عمر صدیق جرال اور سید ضیاءاللہ شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ابتک کی انتخابی پیش رفت اور گجرات شہر اور مضافات میں موجود مہاجرین خاندانوں کیساتھ رابطوں کی منصوبہ بندی کی گئی،
اجلاس میں قائمقام جنرل سیکرٹری ضلع گجرات چوہدری ابرار احمد، امیر گجرات راجہ نعیم خاور، ڈاکٹر اسحاق، چوہدری صفدر اقبال، شیخ عابد حسین، چوہدری انس مجاھد، چوہدری حمزہ سرور و دیگر بھی موجود تھے
22/05/2026
رانا محمد عمر صدیق جرال سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع گجرات
جامع مسجد قرطبہ اسلامک سنٹر گجرات میں نماز جمعۃالمبارک کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔
22/05/2026
گجرات : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف
جماعت اسلامی گجرات کے زیر اہتمام پریس کلب گجرات تا کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی گجرات راجہ نعیم خاور نے ریلی کی قیادت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری گجرات سیف اللہ طارق ،ضلعی صدر این ایل ایف چوہدری محمد صفدر وڑائچ،امیر زون 32 حافظ محمد اقبال ،امیر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ ڈاکٹر سید حیدر علی ،احمد سلطان ،چوہدری حمزہ سرور اور دیگر ذمہ داران جماعت اسلامی سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔