23/03/2026
سپاف قاسم آباد حیدرآباد
23 مارچ 2026
یوم پاکستان کے موقع پر نواب فیاض حسین کوریجو سپاف سینئر نائب صدر (PS60) قاسم آباد حیدرآباد کی جانب سے قوم کو مبارکباد
یوم پاکستان کے تاریخی دن کے موقع پر میں پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، سپاف نواب فیاض حسین کوریجو
پاکستان ان لاکھوں قربانیوں کا نتیجہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد اور جمہوری ریاست کے قیام کے لیے دی، سپاف نواب فیاض حسین کوریجو
یوم پاکستان ہمیں وطن کی خدمت، قومی اتحاد اور قربانی کے جذبے کو تازہ کرنے کا دن ہے، سپاف نواب فیاض حسین کوریجو
مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، سپاف نواب فیاض حسین کوریجو
24/02/2026
میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے آج ادی فریال تالپور صاحبہ سے ملاقات کی، ملاقات میں حیدرآباد کی ترقی، جاری ترقیاتی منصوبوں، نئی اسکیموں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حیدرآباد کے میئر نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتایا اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ ادی فریال تالپور صاحبہ نے حیدرآباد کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون اور رہنمائی کا یقین دلایا۔
حیدرآباد کے میئر کاشف علی شورو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
12/01/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ہدایت پر یوسی 140 وارڈ 1 میں عوامی چیئرمین ذوالفقار جانوری کا مختلف گلیوں میں نکاسی پر بنیادی سہولت کے لیے عوام کے ساتھ مختلف گلیوں کا دورہ کیا.
16/12/2025
Today 16 December 2025
Mayor Hyderabad Kashif Ali Shoro Offered Condolence with Mr Hashim Shoro On Sad Demise Of his Brother at Village Karan Khan Shoro PS 60 Qasimabad Hyderabad
21/11/2025
شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 67 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
*عشرت حسن*
*سینئر جیالی پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد سندھ*
21/11/2025
مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی دسویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
*عشرت حسن*
*سینئر جیالی پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد سندھ*
20/11/2025
Happy Birthday Dear Zulfi Brohi
16/11/2025
جاری کنندہ: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر ایم این اے طارق شاہ جاموٹ
"میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر، اور انچارج پاکستان پیپلزپارٹی ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل، محترم لعل بخش بھٹو صاحب کے اچانک انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔" طارق شاہ جاموٹ
"لعل بخش بھٹو صاحب نے اپنی پوری زندگی پارٹی اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی سیاسی بصیرت، پارٹی سے ان کی والہانہ وابستگی، اور ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کے انچارج کی حیثیت سے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک بنیادی ستون اور وفادار جیالے تھے۔"طارق شاہ جاموٹ
"ان کے انتقال سے نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ سندھ کی سیاست ایک مخلص اور دیانتدار رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔" طارق شاہ جاموٹ
"میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان سمیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، اور تمام کارکنان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔"طارق شاہ جاموٹ