06/06/2026
عوامی میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ہدایات اور ٹائون چیئرمین قاسم آباد عبدالغفور درس کی کوششون سے ٹائوں میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کی یو سی 145 کے گاؤں علی محمد خاصخیلی اور کبڑ کیڑو سے دریا بیگ مغل روڈ تک اسفالٹ روڈ کی بحالی اور تعمیرِ نو کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس اہم منصوبے سے نہ صرف دیہی آبادی کو بہتر آمدورفت کی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ یہ سڑک تعلقہ رورل حیدرآباد کو تعلقہ قاسم آباد سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ ہائی وے تک رسائی کا اہم ذریعہ بھی بنے گی۔
03/06/2026
#حیدرآباد: میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ہالا ناکہ پر زیرِ تعمیر شہید محترمہ بینظیر بھٹو فلائی اوور منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز فرید قریشی، منٹار علی جتوئی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے منصوبے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ تعمیراتی کام مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق مکمل ہو سکے۔
عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپزپارٹی کے میئر کاشف علی شورو کی کاوشیں مثبت نتائج دے رہی ہیں اور امید ہے کہ منصوبہ جلد مکمل ہو کر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
03/06/2026
حیدرآباد
عوامی میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی معاون آلات تقسیم تقریب میں شرکت
میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے ایسوسی ایشن فار بیٹر کمیونٹی ڈیولپمنٹ (ABCD) اور ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (DEPD) حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی افراد کے لیے وہیل چیئرزس اور دیگر معاون آلات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں باعزت، بااختیار اور سہولیات سے آراستہ زندگی فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور حکومتِ سندھ کی کاوشوں کے تحت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تقریب کے موقع پر فردوس سانگی، ممبر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن زیب النساء ملاح، شاھد لغاری، ریاض علی برڑو سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
02/06/2026
میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے سندھ سیکنڈری سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (SSCIIP) کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے تعاون سے منعقدہ پروجیکٹ ریڈینس فنانسنگ (PRF) اجلاس میں شرکت کی، جس کی صدارت سیکریٹری بلدیات سندھ نے سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں کی۔
اجلاس میں شہری و آبی منصوبوں، پانی کی فراہمی، سیوریج، نکاسیٔ آب، صفائی ستھرائی اور بلدیاتی انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں میئر سکھر، میئر میرپورخاص، میئر لاڑکانہ، بلدیات محکمے کے متعلقہ افسران، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) اور حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (HWSC) کے حکام بھی شریک ہوئے۔
31/05/2026
حیدرآباد
مورخہ 31 مئی 2026
عوامی چیئرمین ٹی ایم سی قاسم آباد عبدالغفور درس نے ماروی ٹائون کے قریب گائون الھ ڈنو گآھو پھنچ کر لکاڈنو گاھو ولد مرحوم خیرو گاھو سے انکی خیریت دریافت کی۔
یاد رہے کے لکاڈنو گاھو جو کہ کافی عرصے سے گڑدون کی بیماری مین مبتلا ہے جس کا علاج کراچی کی کسی ھاسپیٹل سے چل رہا ہے, یے خبر سنتے ہی عوامی ٹائون چیئرمین قاسم آباد نے ان کی رھائش گاھ پہنچ کر ان کی عیادت کی اور ان کی صحت کے لیئے دعا کی کے اللہ پاک انہین صحت کاملا۔عطا فرمائی۔
جاری کردہ
ترجمان
بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد
29/05/2026
#حیدرآباد مورخہ 29 مئی 2026
چیئرمین ٹائون میونسپل کارپوریشن قاسم آباد جناب عبدالغفور درس نے آج خان ھائوس حیدرآباد پہنچ کر فیصل عبدالجبار خان سے ان کے والد وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ریلیف ڈیپارٹمنٹ سندھ عبدالجبار خان کی طبیعت کے حوالے سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمنائون کا اظہار کیا,
اس موقع پر میئر حیدرآباد جناب کاشف شورو کی سوشل میڈیا کی ٹیم بشمول نور حسین درس, منور سومرو و دیگر بہی ٹائون چیئرمین قاسم آباد کے ساتہ موجود تہے۔