تاریخ: 3 جون 2026
مقام: قاسم آباد، حیدرآباد
قاسم آباد عبداللہ گارڈن فیز 2، بلاک ایف، اللہ والا چوک کے قریب سانپ کی موجودگی کی اطلاع۔
حیدرآباد: کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو بحفاظت قابو میں لے لیا اور علاقے کو محفوظ بنا دیا۔ اس کارروائی کے دوران کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا انچارج
ریسکیو 1122، حیدرآباد
Rescue 1122 District Hyderabad
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 District Hyderabad, Government Organization, سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ریجنل آفس حیدرآباد، بل مقابل انڈس ہوٹل، نیاز اسٹیڈیم، ٹھنڈی سڑک، حیدرآباد۔, Hyderabad.
تاریخ: 3 جون 2026
مقام: قاسم آباد، حیدرآباد
قاسم آباد چاندیا گوٹھ، میں جھاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع۔
حیدرآباد کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر بروقت قابو پا لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا، جس کے باعث قریبی علاقے محفوظ رہے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا انچارج
ریسکیو 1122، حیدرآباد
*حيدرآباد گرميءَ پد ۾ واڌ کانپوءِ ھيٽ اسٽروڪ سبب 52 ڄڻا فوت ٿي ويا آهن ريسڪيو 1122جي انچارج روشن ميسر ۽ ايڌي سينٽر زونل انچارج محمد معراج ڪي ٽي اين نيوز سان ڳالهائيندي چيو آهي ته
01/06/2026
جعلی اشتہار سے ہوشیار رہیں ریسکیو 1122 سندھ کی وضاحت
سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر ریسکیو 1122 سندھ کے نام سے ایک اشتہار گردش کر رہا ہے جس میں مختلف میڈیکل اور نرسنگ اسامیوں پر بھرتیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 سندھ کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ یہ اشتہار غیر مصدقہ اور گمراہ کن ہے۔
عوام الناس اور امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ریسکیو 1122 سندھ میں بھرتیوں کا اعلان صرف سرکاری ذرائع، متعلقہ محکمے کی آفیشل ویب سائٹ اور مستند حکومتی اشتہارات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر گردش کرنے والے غیر تصدیق شدہ اشتہارات پر ہرگز اعتماد نہ کریں۔
ریسکیو 1122 سندھ شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ کسی بھی نوکری کے اشتہار کی تصدیق سرکاری ذرائع سے ضرور کریں اور اپنی ذاتی معلومات یا دستاویزات غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
جعلی اشتہارات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسے گمراہ کن پیغامات کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف مستند معلومات پر بھروسہ کریں۔
ترجمان
ریسکیو 1122 سندھ
تاریخ: 01 جون 2026
وقت: 4:04 رات
مقام: لطیف آباد، حیدرآباد
لطیف آباد نمبر 5 میں کمپر ہینسو اسکول کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع۔
حیدرآباد کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 حیدرآباد کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث قریبی آبادی اور املاک کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔
میڈیا انچارج
ریسکیو 1122، حیدرآباد
تاریخ: 30 مئی 2026
مقام: زیل پاک سائٹ ایریا، حیدرآباد
حیدرآباد بہار موری کے قریب پھلیلی نہر میں ایک بچے کے ڈوبنے کی اطلاع۔
حیدرآباد کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 حیدرآباد کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق ڈوبنے والے بچے کی شناخت ونود ولد رمیش کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 12 سال ہے اور وہ فتح چوک مندر، کا رہائشی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ نہر میں نہانے آیا تھا کہ دورانِ نہانا گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔
ریسکیو 1122 حیدرآباد کی ٹیم نے نہر میں سرچ آپریشن جاری رکھا، تاہم رات ہونے کے باعث آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
سرچ آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
میڈیا انچارج
ریسکیو 1122 حیدرآباد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ریجنل آفس حیدرآباد، بل مقابل انڈس ہوٹل، نیاز اسٹیڈیم، ٹھنڈی سڑک، حیدرآباد۔
Hyderabad
71000
