Hyderabad Municipal Corporation

Hyderabad Municipal Corporation

Share

Hyderabad municipal corporation local Government of Hyderabad Baldiya Alla Hyderabad .

Photos from Hyderabad Municipal Corporation's post 02/06/2026

حیدرآباد ( )

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی معاون آلات تقسیم تقریب میں شرکت

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے ایسوسی ایشن فار بیٹر کمیونٹی ڈیولپمنٹ (ABCD) اور ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (DEPD) حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی افراد کے لیے وہیل چیئرزس اور دیگر معاون آلات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں باعزت، بااختیار اور سہولیات سے آراستہ زندگی فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور حکومتِ سندھ کی کاوشوں کے تحت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تقریب کے موقع پر فردوس سانگی، ممبر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن زیب النساء ملاح، شاھد لغاری، ریاض علی برڑو سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

Photos from Kashif Shoro's post 02/06/2026
Photos from Hyderabad Municipal Corporation's post 02/06/2026

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے سندھ سیکنڈری سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (SSCIIP) کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے تعاون سے منعقدہ پروجیکٹ ریڈینس فنانسنگ (PRF) اجلاس میں شرکت کی، جس کی صدارت سیکریٹری بلدیات سندھ نے سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں کی۔

اجلاس میں شہری و آبی منصوبوں، پانی کی فراہمی، سیوریج، نکاسیٔ آب، صفائی ستھرائی اور بلدیاتی انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں میئر سکھر، میئر میرپورخاص، میئر لاڑکانہ، بلدیات محکمے کے متعلقہ افسران، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) اور حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (HWSC) کے حکام بھی شریک ہوئے۔

02/06/2026

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ہدایت پر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ الیکٹرک کی جانب سے شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اس ضمن میں قدم گاہ مولی علی تا نیا پل چوک تمام پولز کی لائٹس روشن کردی گئی ہیں

01/06/2026

بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ الیکٹرک کا عملہ قدم گاہ مولی علی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کا کام انجام دے رہا ہے

01/06/2026

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ہدایت پر لطیف آباد یونٹ نمبر 07 بلاک ڈی میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے جاری ناصر حسین شہید پارک کے تزین و آرائش کے کاموں سے متعلق دھرتی tv کی رپورٹ

31/05/2026

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ہدایت پر شہر میں آلائشیں اٹھانے کے آپریشن کے بعد فیومیگشن کیا جارہا ہے

31/05/2026

روزنامہ جنگ مورخہ 31 مئی 2026

31/05/2026

روزنامہ ایکسپریس مورخہ 31 مئی 2026

31/05/2026

روزنامہ ریاست مورخہ 31 مئی 2026

Want your business to be the top-listed Government Service in Hyderabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Hyderabad