19/10/2025
56 واں یومِ تاسیس- جمعیت طلباء اسلام *
19 اکتوبر *
19 اکتوبر جمعیت طلباء اسلام کا یوم تاسیس ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ایک نظریہ، ایک مشن اور ایک کارواں نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ یہ دن محض ایک تاریخ نہیں بلکہ اس جدوجہد، اخلاص، قربانی، ایثار اور اتحاد کی علامت ہے جس نے طلباء کو دین، نظریہ پاکستان، اور ملت اسلامیہ سے جوڑنے کا عظیم کام کیا۔
جمعیت طلباء اسلام کا پیغام واضح ہے :
تعلیم و تربیت، نظریاتی بیداری، اسلامی نظام کا قیام اور طلباء کے حقوق کا تحفظ *
یہ دن ہمیں عہد دلاتا ہے کہ ہم اس قافلہ حق کے وارث ہیں، اور ہمیں اپنے کردار، علم، کردار سازی، تنظیمی محنت اور قربانی سے اسے مزید مضبوط کرنا ہے۔
اللہ تعالی جمعیت طلباء اسلام کو استقامت عطا فرمائے اور اسے دین کی خدمت میں مزید قبول فرمائے۔ آمین*
سیکریٹری اطلاعات
جمعیت طلباء اسلام ضلع حیدرآباد
18/10/2025
#حیدرآباد
جمعیت طلباء اسلام یونٹ مفتی محمود رح بھینڈو شریف حیدرآباد کے زیر اہتمام یوم تاسیس جمعیت طلباء اسلام کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت طلباء اسلام کے مقاصد فکری بنیاد تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی، پروگرام میں طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور آخر میں دعائے خیر کی ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت جمعیت طلباء اسلام ضلع حیدرآباد
11/10/2025
#حیدرآباد
جمعیت علماء اسلام ضلع حیدرآباد کے امیر، حضرت مولانا سائیں تاج محمد ناھیوں صاحب سے جمعیت طلباء اسلام ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری محمد علی بلوچ، ضلعی پریس سیکریٹری سیف الله ناہیوں، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام مرتضیٰ بلوچ، کے ہمراہ ملاقات سائیں کو اپنے منصب پر دوبارہ بحال ہونے پر مبارکباد پیش کی الله تعالیٰ سائیں کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم ودائم رکہے آمین,
جاری کردہ،
شعبہ نشرو اشاعت جمعیت طلباء اسلام ضلع حیدرآباد
02/10/2025
اہم اعلان
جمعیت علماء اسلام کے اعلان پر کل (بروز جمعہ) ملک بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ جمعیت طلباء اسلام سندھ نے اس اعلان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع و تحصیلوں میں جے یو آئی کے ساتھ مل کر مظاہروں میں شریک ہوں، جمعیت طلباء اسلام کے پرچم ساتھ لائیں اور فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز بلند کریں۔
01/10/2025
جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
01/10/2025
اہم پیغام برائے ذمہ داران جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ
25/09/2025
جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کے انتخابی اجلاس میں
شرکت کرنے کے لیے جمعیت طلباء اسلام ضلع حیدرآباد کا قافلہ حیدرآباد سے لاڑکانہ کی طرف عازم سفر
دعاؤں کی درخواست