Muhammad Talha Mahmood Foundation

Muhammad Talha Mahmood Foundation

Share

MUHAMMAD TALHA MAHMOOD FOUNDATION shortly known as "MTMF" The Trust is founded on shall run on non-political and non-profitable basis. b. c. d. e. f. g.

THE OBJECTS OF SAID TRUST:

a. To help the poor humanity/mankind, Relief of poverty and suffering of persons who are in conditions of need hardship and distress, To provide them best Education, Food, Clothing, medicine, shelters and materials of all kinds including moral boasting for the mental health and also the ethical knowledge for the concept of better and organized life. To establish, manage

Photos from Muhammad Talha Mahmood Foundation's post 28/05/2026

لوئر چترال:

سینیٹر محمد طلحہ محمود نے عیدالاضحیٰ اپنے حلقے کے عوام کے درمیان منائی اور سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اجتماعی قربانی میں حصہ لیا۔
اس موقع پر ان کی فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام چترال ٹاؤن میں گرینڈ قربانی کا اہتمام کیا گیا،جہاں بڑی تعداد میں جانور قربان کیے گئے۔
قربانی کے بعد گوشت چترال ٹاؤن سمیت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے ہزاروں خاندانوں میں منظم انداز میں تقسیم کیا گیا،تاکہ عید کی خوشیوں میں ہر طبقہ برابر شریک ہو سکیں۔

28/05/2026

چترال ٹاؤن میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیرِ نگرانی اجتماعی قربانی کا عظیم الشان اہتمام کیا گیا، جس میں سینیٹر محمد طلحہ محمود اور ان کے فرزند محمد شمروز بن طلحہ نے خود شریک ہو کر سنتِ ابراہیمی ادا کی۔

اس موقع پر درجنوں جانور قربان کیے گئے،جبکہ قربانی کے گوشت کو بہترین نظم و ضبط اور منظم انداز میں چترال ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کے ہزاروں خاندانوں تک پہنچایا گیا۔

Photos from Muhammad Talha Mahmood Foundation's post 23/05/2026

جشنِ بہاراں فٹسال ٹورنامنٹ دنین گہتک کا شاندار اختتام

آج بروز ہفتہ، 23 مئی، دنین گہتک فٹبال گراؤنڈ میں جشنِ بہاراں فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نہایت جوش و خروش کے ساتھ کھیلا گیا۔ فائنل تقریب میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

فائنل مقابلے میں ONYAX فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے Mental فٹبال ٹیم کو 0-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس موقع پر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹورنامنٹ انتظامیہ، ونر اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتے ہوئے کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

08/05/2026

وادی کیلاش رمبور لوئر چترال:

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے وادی کیلاش رمبور میں طلباء کو جدید تعلیم مہیا کرنے کے لئے کمپیوٹر لیب کا انعقاد

Photos from Muhammad Talha Mahmood Foundation's post 28/04/2026

ژیتورپائیں گرم چشمہ لوئر چترال:

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے لوئر چترال کے دور دراز و پسماندہ علاقے ژیتور پائیں گرم چشمہ میں فاؤنڈیشن کے انقلابی پروگرام “خودروزگار اسکیم برائے ہنر مند خواتین” کے تحت دستکاری سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ان دستکاری سینٹرز کا بنیادی مقصد چترال کے ہنر مند خواتین کے چھپے ہوئے ہنر کو اجاگر کرنا اور علاقے کے روایات و ثقافت کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں معاشی سرگرمیوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کا ہے۔

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی اب تک چترال بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں دستکاری سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Photos from Muhammad Talha Mahmood Foundation's post 27/04/2026

ژیتور گرم چشمہ لوئر چترال:

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے لوئر چترال کے دور دراز و پسماندہ علاقے ژیتور گرم چشمہ میں فاؤنڈیشن کے انقلابی پروگرام “خودروزگار اسکیم برائے ہنر مند خواتین” کے تحت دستکاری سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ان دستکاری سینٹرز کا بنیادی مقصد چترال کے ہنر مند خواتین کے چھپے ہوئے ہنر کو اجاگر کرنا اور علاقے کے روایات و ثقافت کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں معاشی سرگرمیوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کا ہے۔

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی اب تک چترال بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں دستکاری سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Photos from Muhammad Talha Mahmood Foundation's post 18/04/2026

ارندو گول، رام رام و کمسبے (لوئر چترال):

پاک-افغان جنگ بندی کے بعد محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے ارندو میں رفاہی سرگرمیاں تیز کر دیں۔ آج رام رام اور کمسبے کے تمام خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے تاکہ متاثرہ افراد کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

Photos from Muhammad Talha Mahmood Foundation's post 17/04/2026

ارندو میراکباٹ (لوئر چترال):

پاک-افغان جنگ بندی کے بعد محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے ارندو میں اپنی رفاہی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔ان اقدامات کا بنیادی مقصد نقل مکانی کرنے والے افراد کی مشکلات کو کم کرنا اور انہیں سہولت فراہم کرنا ہے۔

آج ارندو کے علاقے میراکباٹ اور ملحقہ دیہات کے تمام خاندانوں میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے تاکہ متاثرہ لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

Photos from Muhammad Talha Mahmood Foundation's post 02/04/2026

آئی ڈی پیز کیمپ دروش، لوئر چترال:
پاک-افغان کشیدگی کے باعث ارندو کے متاثرہ خاندان دروش کے آئی ڈی پیز کیمپ میں مقیم ہیں۔ محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن متاثرین کے لیے رفاہی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
آج فاؤنڈیشن کی ٹیم نے عمر محسود کی سربراہی میں کیمپ کا دورہ کیا، جہاں اے اے سی خلیل اللہ بھی موجود تھے۔ مشاورت کے بعد متاثرین کے لیے روزانہ کھانے کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عمائدین علاقہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن اور محمد طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا۔

Photos from Muhammad Talha Mahmood Foundation's post 19/03/2026

🤲 رمضان المبارک | افطار دسترخوان (تیسرا عشرہ) | 29واں روزہ
الحمدللہ! رمضان المبارک کے بابرکت تیسرے عشرے میں بھی محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے افطار دسترخوان کا سلسلہ خدمتِ خلق، اخوت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ بھرپور انداز میں جاری ہے۔
اسی سلسلے میں آج لوئر چترال کے آخری گاؤں برنس کے مختلف مساجد میں افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا، جہاں سینکڑوں روزہ داروں نے باہمی محبت، یگانگت اور بھائی چارے کے خوبصورت ماحول میں افطاری کی اور اس کارِ خیر کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا۔ 🤲
🔹 برنس کے مساجد:
• مسجد موڑین برنس
• مسجد پہان لشٹ برنس
• مسجد ڈوک برنس
• مسجد جمشلی
• مسجد شاچار برنس
• مسجد جگومی برنس
• مسجد سرولاندہ برنس
• مسجد خسراوندہ برنس
اللہ تعالیٰ اس خدمتِ خلق کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام رضاکاروں اور معاونین کو جزائے خیر دے اور علاقے میں امن، ترقی اور خوشحالی نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🤲✨

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


House No. 10, Street No. 37, Sector F-7/1, Marvi Road
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 11:00 - 17:00
Tuesday 11:00 - 17:00
Wednesday 11:00 - 17:00
Thursday 11:00 - 17:00
Friday 11:00 - 17:00