24/02/2026
Jamil Khan Welfare Organization
Empowering communities through education, healthcare, Waqf-based development, and interest-free support.
24/02/2026
21/02/2026
رمضان المبارک
05/02/2026
الحمدُ للہ !
آج جمیل خان ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) کے لیے نہایت مسرت، شکر اور فخر کا دن ہے کہ بڑی باڑی چترہ ٹوپی باغ آزاد کشمیر میں موٹر سائیکل مکینک کورس کی اختتامی تقریب نہایت خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف ماہر قانون سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردار مقصود شمسی صاحب تھے ۔
جمیل خان ویلفیئر آرگنائزیشن نے کورس مکمل کرنے والے 9 نوجوانوں کو موٹر سائیکل مکینک کے کام سے متعلق ضروری اوزار (Tools) بھی فراہم کیے، تاکہ وہ تربیت مکمل ہوتے ہی اپنا وقتی یا مستقل کام شروع کر سکیں اور خود کفالت کی عملی مثال بن سکیں۔
یہ بات بھی فخر کے ساتھ قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل جمیل خان ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے کمپیوٹر، سلائی کڑھائی، الیکٹریشن اور پلمبنگ جیسے اہم اور روزگار سے جڑے فنی کورسز کامیابی کے ساتھ منعقد کیے جا چکے ہیں، جن سے اب تک 300 سے زائد مرد و خواتین براہِ راست مستفید ہو چکے ہیں۔ یہ تسلسل ہماری نیت، وژن اور عوامی خدمت کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔
جمیل خان ویلفیئر آرگنائزیشن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ فنی و فلاحی منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں باعزت روزگار، خود انحصاری اور بہتر مستقبل کی راہ پر گامزن کرتی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے، اس میں برکت عطا فرمائے اور اس کے ثمرات کو مزید عام کرے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Islamabad
44000
