PSF IIUI Official

PSF IIUI Official

Share

“So that the youth become political and choose the path of truth.”

21/05/2026

آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کے ساتھ ملاقات ہوئی ، جس میں لکی مروت میں اس پروگرام کے مستحقین کے حوالے سے مفصل گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے یقین دلایا کہ وہ بذات خود لکی مروت کا دورہ کریگی اور انشاللہ جلد از جلد تمام مستحقین کو ان کا حق دیا جائے گا۔
مزید برآں یونیورسٹی سیاست اور خاص طور پر PSF کے حوالے سے بھی سینیٹر صاحبہ نے صدر PSF سیاب کامریڈ کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے علاؤہ لکی مروت کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور لکی مروت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
میٹنگ میں شریک ہمارے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کے ساتھ ملاقات انتہائی دلچسپ رہا۔ اور مستقبل کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پریزیڈنٹ PSF IIUI سیاب کامریڈ
Siyab Comrade Bilawal Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Aseefa Bhutto Zardari Raja Pervez Ashraf PSF IIUI Official Peoples Students Federation

Photos from PSF IIUI Official 's post 19/05/2026

پی ایس ایف IIUI کی زیر نگرانی شروع سپورٹس گالا آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں میانوالی سٹوڈنٹس فیڈریشن اور کویتئن مد مقابل تھے ، جو کہ میانوالی سٹوڈنٹس فیڈریشن نے جیتا۔
اس خوشگوار موقع پر راولپنڈی ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری جناب عثمان ستی صاحب نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔
یاد رہے کہ اس سپورٹس گالا کی کریڈٹ پی ایس ایف کے سپورٹس سیکرٹری عتیق اللّٰہ مروت کو جاتا ہے ، جس نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ اس کو اختتام تک پہنچایا۔
صدر سیاب کامریڈ
Siyab Comrade Bilawal Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Aseefa Bhutto Zardari Raja Pervez Ashraf PSF IIUI Official

Photos from PSF IIUI Official 's post 14/05/2026

پی ایس ایف IIUI کے زیر نگرانی والی بال میچ جاری۔
صدر سیاب کامریڈ صاحب میچ انجوائے کرتے ہوئے کھڑے ہیں۔

14/05/2026

Islamian and Kuwaitian student's match.

14/05/2026

پی ایس ایف IIUI نے جس سپورٹس گالا کا انعقاد کیا ہے وہ ایک خوبصورت اور کامیاب انداز میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔
آج کی شاندار میچ ISF یعنی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور میانوالی سٹوڈنٹس کے مابین کھیلا گیا جس میں میانوالی سٹوڈنٹس نے ISF کو شکست دے میچ اپنے نام کر دیا۔
سپورٹس سیکرٹری عتیق خان مروت
صدر سیاب کامریڈ

14/05/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامی یونیورسٹی بنوں اور نورنگ میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائیاں نہ صرف معصوم لوگوں کی جانوں کے ضیاع کا سبب بنیں بلکہ علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلایا گیا۔
ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیمی ادارے اور پُرامن علاقے ایسے پرتشدد واقعات سے محفوظ ہونے چاہئیں۔ ایسے واقعات ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں، ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
صدر PSF IIUI سیاب کامریڈ
Siyab Comrade Bilawal Bhutto Zardari Asif Ali Zardari Aseefa Bhutto Zardari Raja Pervez Ashraf

Photos from PSF IIUI Official 's post 12/05/2026

کل سے ہماری یونیورسٹی میں دو اسپورٹس ٹورنامنٹ بیک وقت شروع ہونے والے تھے، جن میں سے ایک کا انعقاد اسلامی جمعیت طلبہ (IJT) اور دوسرے کا ہماری تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں آج دونوں گروہوں کے مابین مذاکرات ہوئے۔
پی ایس ایف (PSF) کی جانب سے صدر سیاب کامریڈ، سینئر نائب صدر شاہ زیب خان اور اسپورٹس سیکرٹری عتیق مروت نے شرکت کی، جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ کی نمائندگی رانا بابر، ناظم (اے بلاک) اور سعد جسرا نے کی۔
ہم اسلامی جمعیت طلبہ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے انتہائی مثبت اور مفاہمانہ انداز میں بات چیت کی۔ خاص طور پر رانا بابر بھائی نے بہت ہی نرم لہجے اور اچھے اخلاق کے ساتھ گفتگو کو آگے بڑھایا۔ انشاء اللہ، کل سے پی ایس ایف سپورٹس ٹورنامنٹ شروع ہوگا ۔
صدر سیاب کامریڈ
Siyab Comrade

10/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور وطنِ عزیز کے امن و استحکام کے لیے ہماری افواج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور پاکستان میں دائمی امن، بھائی چارے اور استحکام کی فضا قائم ہو۔

پاکستان زندہ باد
منجانب:- صدر سیاب احمد کامریڈ
🇱🇾 PSF IIUI

21/02/2026

پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کے نو منتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت طلبہ کے حقوق کے تحفظ، جمہوری اقدار کے فروغ اور تعلیمی ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ طلبہ سیاست ہمیشہ شعور، اتحاد اور خدمت کا نام رہی ہے، اور امید ہے کہ نئی قیادت اسی جذبے کے ساتھ طلبہ کی آواز بن کر مثبت تبدیلی لائے گی۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی پی ایس ایف دعاگو ہے کہ آپ کی یہ نئی ذمہ داریاں کامیابیوں، اتحاد اور طلبہ کی فلاح کے روشن سفر کا آغاز ثابت ہوں۔ ہم مستقبل میں باہمی تعاون اور نظریاتی ہم آہنگی کے ساتھ طلبہ کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔
جیو کامریڈز
جیے بھٹو
صدر سیاب کامریڈ
Siyab Comrade Raja Pervez Ashraf Asif Ali Zardari Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari International Islamic University, Islamabad (IIUI) Babar Ali Behan Syed Wajahat Hussain Salamat Ali International Islamic University, Islamabad - IIUI Tahir Amin IIUI Explorers "Exploring The New Horizons" Mustajab Hassan

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


IIUI, H-10 Islamabad
Islamabad
44000