03/06/2026
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت محرم الحرام کے پیش نظر امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات، محرران اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام افسران کو اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ہدایت جاری کی کہ شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور باریک بینی سے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔تمام جلوسوں کے روٹس پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے مکمل فعال حالت میں رکھے جائیں۔جلوسوں کے آگے اور پیچھے تین تہہ پر مشتمل سیکیورٹی لئیرز تعینات کی جائیں۔کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی نفری ہمہ وقت الرٹ رہے گی۔جلوس کے آغاز سے قبل مخصوص روٹس پر اسپیشل ٹیکنیکل سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس روٹس کو کلیئر کرے گا، جبکہ برقعہ پوش خواتین کی چیکنگ لیڈی پولیس اہلکاروں کے ذریعے کی جائے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ جلوس کے مقررہ روٹس سے ملحقہ تمام علاقے مکمل طور پر سیل کیے جائیں گے اور مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوس میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی۔جلوس میں صرف پرمٹ ہولڈر گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی، جبکہ امام بارگاہوں کے اردگرد کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شرکاء کو میٹل ڈٹیکٹرز سے چیک کیا جائے گا، اور جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لیے آئی ٹی ٹیمیں متحرک رہیں گی۔اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ شہر کا امن اور ملکی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ امن دشمن عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
02/06/2026
محرم الحرام میں انتشار کے تمام دروازے بند کرنے کی تیاریاں مکمل
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم
سوشل میڈیا کو نفرت کا میدان نہیں بلکہ اخوت کا پُل بنائیں، ڈی پی او ساجد حسین
محرم الحرام کے مقدس اور حساس ایام کے پیش نظر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او ساجد حسین نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کے خلاف سخت اور مؤثر مانیٹرنگ کا حکم جاری کر دیا ہے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا ہے کہ محرم الحرام میں کسی بھی فرد کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنی ذاتی سوچ کو نفرت کے زہر میں بدل کر معاشرتی امن کی رگوں میں دراڑ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا آج کے دور میں ایک طاقتور ذریعہ ہے، مگر یہی طاقت اگر غلط ہاتھوں میں آ جائے تو یہ امن کو بجھا دینے والی آندھی بھی بن سکتی ہے۔ اس لئے پولیس ٹیمیں ہر قسم کے آن لائن مواد کی مسلسل نگرانی کریں گی اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری اور بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او ساجد حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ افواہوں، غیر مصدقہ خبروں اور اشتعال انگیز پوسٹس سے دور رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو نفرت کا میدان نہیں بلکہ اخوت کا پل بنائیں۔قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کو ترجیح دیں، ڈی پی او نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے تمام پروگراموں کی سکیورٹی کیلئے جھنگ پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔ ہر جلوس، ہر مجلس اور ہر راستہ ہماری توجہ میں ہے۔ جامع سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، مگر یاد رکھیے، محافظ صرف وہ نہیں جو سڑک پر کھڑا ہے؛ محافظ وہ بھی ہے جو اپنے لفظ، اپنے عمل اور اپنے رویّے سے امن کی حفاظت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، کسی بھی شرپسند کو معاشرتی ہم آہنگی خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
28/05/2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے خود فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے مختلف پارکوں، تفریحی مقامات، اہم شاہراہوں اور عوامی مراکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات، پولیس گشت اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کے پاس اسلحہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔ڈی پی او نے کہا کہ جھنگ پولیس عید کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے شب و روز فرائض انجام دے رہی ہے، شہریوں نے مختلف مقامات پر پولیس کی متحرک موجودگی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے جھنگ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔