PML N Jhelum Official

PML N Jhelum Official

Share

PML N JHELUM OFFICIAL

Photos from PML N Jhelum Official's post 19/04/2025

ضلع جہلم کے نواحی گاؤں 'کھوکھا' میں چوہدری قیصر مشتاق کی جانب سے نیزہ بازی کا شاندار میلہ سجایا گیا جس میں سینکڑوں گھڑ سواروں نے خوبصورت لباس پہن کر اپنے گھوڑوں کو سر پٹ دوڑاتے ہوئے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کی دلچسپ چال نے کھیل کو پُر رونق بنادیا،

وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے سالانہ جشن گھڑ سوار نیزہ بازی میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

اس موقع پر حمزہ اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ نیزہ بازی مقابلے سے عوامی تفریح کا بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے، اس طرز کے پروگرامز کے انعقاد سے عوام میں کھیلوں کے فروغ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

Photos from PML N Jhelum Official's post 15/04/2025

جہلم؛ 14 اپریل

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر مختلف تقریبات میں مقامی ثقافت کو اجاگر کیا گیا،

تقریب میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

حمزہ اظہر کیانی نے پنجاب کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں پنجاب کلچر ڈے منانا اس دھرتی کی تاریخ، زبان، اقدار اور فکری میراث کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ثقافتی دن پر روایتی سرگرمیوں کے ذریعے سٹوڈنٹس کو اپنی جڑوں سے جوڑ رہے ہیں۔

Photos from PML N Jhelum Official's post 03/04/2025

حکومت کی جانب سے عوام کے بجلی کے نرخوں میں بڑا ریلیف!

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا،

*خصوصی تقریب میں وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی سمیت دیگر کابینہ اراکین نے شرکت کی۔*

07/03/2025

وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور کابینہ کے دیگر ممبران کو قلمدان سونپ دیے گئے،

*رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے ریلوے کا چارج دے دیا گیا۔*

28/02/2025

کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی بطور وفاقی وزیر مملکت تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایم این اے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت مقرر کر دیا ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Jhelum?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Jhelum