یو سی 3 چنیسر ٹاؤن، کراچی ایڈمن سوسائٹی
واٹربورڈ افسران کی طرف سے کراچی ایڈمن سوسائٹی کا پانی ایک دفعہ پھر بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے، کچھ عرصہ پہلے بھی چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی صاحب نے خود کھڑے ہو کر پانی کی ایک بڑی لائن کو ایک غیر قانونی لائن کے ساتھ منسلک کروایا جس میں واٹر بورڈ کا عملہ براہ راست شریک رہا۔
اب دوبارہ پیپلزپارٹی کے چنیسر ٹاؤن کی طرف سے اس مقام پر بغیر کسی کی اجازت اور اطلاع کے اس علاقے کے پانی کے والو کو چھیڑا گیا ہے، اس کام کے بعد سے کوئی ادارہ اس کی تفصیلات دینے سے قاصر ہے۔
پیپلزپارٹی کی طرف سے سیاسی انتقام کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔ اعلی حکام سے درخواست ہے کہ اس سیاسی فسطائیت کو لگام ڈالی جائے۔
اہلیان کراچی ایڈمن سوسائٹی یو سی 3 چنیسر ٹاؤن
UC-3 Mehmoodabad, Chanesar Town
Office of the Union Committee 3
KAECHS (Block 1 to 9)
Mehmoodabad 4-6 no. Baloch Colony & Umer Colony
شہر میں پانی کی قلت، واٹر بورڈ کی نااہلی انتہا کو پہنچ گئی، واٹر کارپوریشن نے ضلع شرقی کے کراچی ایڈمن پمپنگ اسٹیشن سے ہزاروں گیلن پانی سڑکوں ہر بہادیا۔
پمپ پر تعینات واٹر بورڈ کا عملہ سیاسی بنیادوں پر پانی کی تقسیم کا کام انجام دینے لگا۔
میئر کراچی کے احکامات بھی لائن مین کو تبدیل نہ کراسکے، سٹی کونسل کے اجلاس میں مرتصی وہاب نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو متعلقہ لائن مین کو تبدیل کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ پمپ پر تعینات لائن مین رانا رحمت، ٹاون چیئرمین چنیسر کی سفارش پر تعینات ہے، پمپنگ اسٹیشن سے چنیسر گوٹھ و دیگر علاقوں کو پانی کی سپلائی کے لئے مقامی آبادیوں کا پانی بند کیا جانا معمول بن گیا ہے۔
■■ یوسی 3 چئیرمین شاھد فرمان صاحب نے ہمراہ کونسلر حضرات زبیر اسلم, سراج بلوچ اور عابد بلوچ ■■
بلوچ کالونی کا تفصیلی دورہ کیا جس میں ہونے والے سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کئے جانے والے کاموں کی پلاننگ بھی کری۔
کونسلر حضرات کو یہ ہدایات بھی دی کہ فوری طور پر اندرونی گلیوں کی صفائی ( ملبہ + کچرا)، اور اسٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کرنے کے لئے تجاویز بنائی جائیں اور فوری طور پر علاقے کی عوامی کمیٹی قائم کی جائے جس کے ساتھ ملک کر علاقے کے کاموں کی نگرانی اور اس کی بہتری کے لئے اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔
اس سلسلے میں آنے والے ہفتے میں سب سے پہلے علاقے کو روشن کرنے کا کام کیا جائے گا۔
یوسی 03 چنیسر ٹاؤن
جماعت اسلامی کراچی ایڈمن سوسائٹی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Union Council Office, Mehmoodabad
Karachi
