19/05/2026
May 2026.
Dhuʻl-Hijjah 1, 1447
آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے دل سے چاند رات مبارک!الله تعالیٰ آپ کی اس بابرکت رات کی تمام رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے۔ آپ کی ہردُعا قبول ہو اور آپ کی زندگی میں ڈھیرساری خوشیاں آئیں، اور تمام عبادات اور دعائیں اور نیکیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آنے والا ہر دن آپ کے لیےخوشیاں لائے۔🌙☪️
آمین۔🤲
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر 🚩🚩🌸
18/05/2026
گزشتہ دو دنوں سے یونیورسٹی میں پشتون طلبا کے خلاف جاری تشدد اور غنڈہ گردی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ دو دن قبل جمعیت طلبا تنظیم کے کارکنان نے پشتون طلبا پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد اگلے روز بھی جب پشتون طلبا کو اکیلا پایا گیا تو ان پر دوبارہ حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔
پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس بزدلانہ حملے، اسلحہ کلچر اور طلبا پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ تعلیمی ادارے علم، شعور، برداشت اور امن کے مراکز ہوتے ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض عناصر یونیورسٹیوں کو تشدد اور خوف کی سیاست کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
ہم یونیورسٹی انتظامیہ، وائس چانسلر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، یونیورسٹی میں اسلحہ لانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور طلبا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
جاری کردہ:
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر 🚩✌️
14/05/2026
آج پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر کاشی خان کی سربراہی میں ایک اہم تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جنرل سیکرٹری محمد شفیق نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا تمام تر ایکٹیوٹیز کا جائزہ لیا اور کابینہ سے انے والے ایکٹیویٹی کے لیے رائے بھی طلب کی گئی جس میں آنے والی سرگرمیاں، طلبہ کی فلاح و بہبود اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی پلاننگ کی گئی۔
میٹنگ میں 12 مئی کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی کے لیے اور ان کے لواحقین کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔🌸
یہ شہداء ہمارے لیے قربانی، حوصلے اور حق کے راستے پر ثابت قدم رہنے کی روشن مثال ہیں، اُن کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔✌️
“شہداء قوم کا وہ سرمایہ ہوتے ہیں جن کی قربانیوں سے جدوجہد کو نئی طاقت اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ ملتا ہے۔”🚩
اللہ پاک تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں اُن کے مشن پر اخلاص اور اتحاد کے ساتھ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین 🤲
=Pashtun student federation district Malir. ✨ 🚩 ✌️
11/05/2026
11-5-2026.
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں آج ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے قائدین اور مہمانوں کی طرف سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی تعریف کی،
اس موقع پر صوبائی صدر علی خان، ڈسٹرکٹ سینٹرل صدر شاہ کوستانی، کراچی یونیورسٹی PSC کے صدر خان مندوخیل اور ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر کاشی خان، جنرل سیکرٹری محمد شفیق، سینئر نائب صدر دانش بنگش، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ادنان سعید، نائب صدر ضرار خان اور فنانس سیکرٹری آکاش خان نے خصوصی شرکت کی۔
ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ نائب صدر شوکت خان کی جانب سے کیا گیا، جس میں تنظیمی رفقاء نے بھرپور شرکت کی۔
اردو یونیورسٹی ایونگ کیبنٹ کے ذمہ داران کو والنٹیئر لی اور ڈسپلن کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کو مینج کرنے پر داد پیش کرتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں اتحاد، بھائی چارہ، سپورٹس مین اسپرٹ اور تنظیمی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ تمام ساتھیوں نے بہترین نظم و ضبط اور جذبے کا مظاہرہ کیا، جو پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی مضبوط اور متحرک قیادت کا ثبوت ہے۔
اطلات او نشریات..
Pukhtoon Students Federation Sindh District Malir, 🚩✌️
30/04/2026
📢 *اجلاس کی کاروائی (پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، ضلع ملیر)*
الحمدللہ آج پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ملیر کا اہم اجلاس صدر کاشی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکریٹری محمد شفیق سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
📌 *اہم نکات:*
اجلاس میں Board of Intermediate Education Karachi کے حالیہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اس واقعہ کی شفاف، منصفانہ اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا، اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دینے پر زور دیا گیا۔
تنظیمی امور، ڈسپلن اور سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
✍️ *جاری کردہ:*
*محمد طیب تنولی*
*انفارمیشن سیکریٹری*
*پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ملیر 🚩🚩*
20/12/2025
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ایک نظریاتی، منظم اور متحرک طلبہ تنظیم ہے جو ماضی میں بھی فعال رہی ہے، آج بھی پوری قوت کے ساتھ موجود ہے اور آئندہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ چاہے فیڈرل اردو یونیورسٹی کا مارننگ سیشن ہو یا ایوننگ، ہر پلیٹ فارم پر اس کی موجودگی، جدوجہد اور خدمات نمایاں رہی ہیں۔ یہ نہ تو کسی مفاد پرست یا وقتی فائدے کے لیے قائم کیا گیا گروہ ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی جانب سے بنائی یا مسلط کی گئی تنظیم ہے۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اپنی شناخت، فیصلوں اور جدوجہد میں ایک خود مختار تنظیم ہے جو طلبہ کے حقوق، شعور کی بیداری اور مؤثر نمائندگی کے لیے کام کرتی ہے۔ نظریاتی ہم آہنگی اور مشترکہ سیاسی جدوجہد کے تحت یہ عوامی نیشنل پارٹی کی اتحادی تنظیم ہے، تاہم اپنی خودمختاری، اصولوں اور تنظیمی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی۔
یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ چند عناصر ذاتی مفادات یا بدنیتی کے تحت پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا نام استعمال کر کے ہمارے پروگرام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ایسے افراد یا گروہوں کا پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں، اور تنظیم ان کے بیانات اور سرگرمیوں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔
الحمدللہ، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی نرسری سے جو بھی کارکن تیار ہو کر نکلتا ہے، وہ مزاحمت کرنا جانتا ہے، کیونکہ پڑھا لکھا کارکن کسی کے انگوٹھے کے نیچے نہیں رہتا۔
آج بھی پارٹی کے حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ آپ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ہیں اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر پی ایس ایف کی اندرونی تنظیمی معملات میں مدخلات آپ کا اختیار نہیں۔ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اپنے فیصلے خود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور آئندہ بھی اپنے فیصلے خود ہی کرے گی۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک جمہوری تنظیم ہے اور بات چیت کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں مگر ہمارے طے شدہ اصولوں اور شرائط کے مطابق۔ ہم نے پہلے بھی پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اپنے کارکنوں اور اپنے لوگوں کے بل بوتے پر چلائی ہے اور آئندہ بھی چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ الحمدللہ، ہمیں کسی پارٹی کی ضرورت نہیں، بلکہ پارٹی کو پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ضرورت ہے۔
کل کا کامیاب پروگرام ہماری مسلسل محنت، تنظیمی قوت اور نظریاتی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔