17/05/2026
جامعہ اردو یونیورسٹی کے واٹس ایپ گروپس میں ہونے والی ووٹنگ میں، قیام کے ایک سال مکمل ہونے سے قبل ہی آئی ایس ایف (ISF) کا 90٪ طلبہ کا اعتماد جیتنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہم ان تمام طلبہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے آئی ایس ایف پر بھروسہ کر کے ہمیں دوسری پوزیشن تک پہنچایا۔
انشاء اللہ، ہم یقین دلاتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں آئی ایس ایف طلبہ کا اعتماد مزید مضبوط کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایم ایس او (MSO) کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بھی طلبہ کی بہتری اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ شکریہ!
10/04/2026
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے سلمان عبدالرزاق کو دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (جرنلزم ڈیپارٹمنٹ) میں 120 طلبہ و طالبات کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک شاندار کامیابی اپنے نام کی۔
سلمان عبدالرزاق نے اپنی انتھک محنت، لگن اور مضبوط ارادوں سے یہ ثابت کر دیا کہ کامیابی صرف اُنہی کا مقدر بنتی ہے جو مسلسل جدوجہد کرتے ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ آپ کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کے لیے بلکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
سٹوڈنٹ پولیٹکس سے وابستہ ہونے کے باوجود تعلیمی میدان میں ایسی نمایاں کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آپ ایک باصلاحیت، باکردار اور باہمت نوجوان ہیں جو مستقبل میں قیادت کے ساتھ ساتھ قوم کی خدمت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کے والدین، اساتذہ اور اہلِ خانہ کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جن کی دعاؤں، رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آپ کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور آپ کو ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ بنائے۔ آمین 🤍
Razi Ullah Diameri
10/04/2026
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے نثار خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے FUUAST یونیورسٹی کے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں 120 طلبہ و طالبات کے درمیان دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی محنت، لگن اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔
نثار خان کا تعلق سٹوڈنٹ پولیٹکس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے رہا ہے، اور آپ کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم سے وابستہ نوجوان نہ صرف قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔
آپ نے ثابت کیا کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو حالات اور مشکلات راستہ نہیں روک سکتیں۔ ایک نئے ماحول میں آ کر اپنی محنت کے ذریعے یہ مقام حاصل کرنا واقعی قابلِ تحسین ہے۔
ہم آپ کے والدین، اساتذہ اور اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی دعاؤں اور رہنمائی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو ملک و قوم کی خدمت کی توفیق دے۔
Razi Ullah Diameri
02/04/2026
🚨
حسب ہدایت رجسٹرار، شہر میں تیز بارش کے باعث، کل بروز جمعہ بتاریخ 03 اپریل 2026، تعطیل ہوگی۔
شکریہ
وفاقی اردو یونیورسٹی
31/03/2026
فزیکل کلاسز کا باقاعدہ آغاز
وفاقی اردو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یکم اپریل 2026 سے آن لائن تدریس کے بجائے تمام کلاسز یونیورسٹی میں فزیکل (Physical) طور پر منعقد ہوں گی۔
آئیے مل کر اپنے تعلیمی سفر کو دوبارہ یونیورسٹی کے صحن سے شروع کرتے ہیں۔
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن - طلبہ کی آواز، طلبہ کا ساتھ!
30/03/2026
بی ایس (تیسرے سال) اینرولمنٹ - تعلیمی سال 2026
وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے بی ایس (3rd Year) کے تمام طلباء و طالبات (صبح و شام) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اینرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
🗓 اہم تواریخ:
آغاز: 27 مارچ 2026
آخری تاریخ: 24 اپریل 2026
📝 طریقہ کار:
فارم کا حصول: فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk/enform سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
فیس کی ادائیگی: اینرولمنٹ پراسیسنگ فیس 200 روپے عسکری بینک (بوہرہ پیر یا یونیورسٹی روڈ برانچ) میں جمع کروائیں۔
تصدیق: فارم پر متعلقہ شعبے کے صدر (HOD) کے دستخط اور مہر لازمی ہے۔
📂 ضروری دستاویزات (تصدیق شدہ):
انٹر اور میٹرک کی اسناد (سندھ بورڈ)۔
اصل بیچلر مارک شیٹ۔
شناختی کارڈ (CNIC) کی فوٹو کاپی۔
دو عدد تصاویر (1x1 سائز، سفید یا نیلا بیک گراؤنڈ)۔
پہلے سمسٹر کا داخلہ فیس واؤچر۔
منجانب:
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF)
فیڈرل اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس
25/03/2026
وفاقی اردو یونیورسٹی کے تمام نئے داخلہ لینے والے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
طریقہ کار:
1️⃣ اپنا انرولمنٹ پروسیسنگ فیس واؤچر یونیورسٹی پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
2️⃣ فیس کی ادائیگی کے بعد، مطلوبہ ضروری کاغذات کے ہمراہ فارم اپنے متعلقہ شعبے (Department) میں جمع کروائیں۔
📍 عبدالحق کیمپس کے طلبہ کسی بھی دشواری یا معلومات کے لیے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے نمائندگان سے بلا جھجھک رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔