Fahad Travel Services
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fahad Travel Services, Transit System, LAVISH MALL MAIN TARIQ Road KARACHI NEAR RABI CENTER, Karachi.
Dealing Hajj & Umrah Packages
Domestic and international Tour Packages
All types of Domestic or International Tickets
World wide Visa Services
ready made and customize Packages
for more query Contact me on: +92 3332398579
email: [email protected]
ایامِ حج ٨ سے ١٢ ذوالحجہ،
حجاج کرام کے لیے چند گزارشات۔!
آج یہ سطور دوبارہ لکھنے کی خواہش ہوئی کہ حج کا مبارک موقع قریب آ رہا ہے۔ دل چاہتا ہے چند گزارشات حجاج کرام تک پہنچ جائیں۔ کچھ عرصہ پہلے عدنان راجپوت کا ایک پیغام ملا تھا جس نے دل خوش کر دیا۔ میرے بزرگ دوست بشیر راجپوت صاحب اپنے صاحبزادے کے ساتھ مکہ مکرمہ میں حج کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔ عدنان نے “تین میل اور…!” والی ایک سادہ سی ورزش آزما کر اپنے والد کو ریلیف دیا۔ وہ لکھتے ہیں: “جاوید بھائی واقعی یہ بہت مفید ہے، حرم کی چھت پر طواف کرتے ہوئے ابو کو اس سے بہت فائدہ ہوا، مزید کوئی مشورہ ہو تو بتائیں۔”
یہ دراصل گھٹنے کے سامنے والے حصے پر ابھری ہوئی ہڈی سے تقریباً چار انگلی نیچے ایک اہم پوائنٹ ہے جسے ایس ٹی 36 کہا جاتا ہے۔ اس پوائنٹ پر چند منٹ مساج کیا جائے تو شدید تھکاوٹ میں بھی انسان کو نئی توانائی آتی ہے۔ اسی لیے اسے “تین میل اور” کہا جاتا ہے، یعنی ایک تھکا ہوا شخص بھی کہہ اٹھتا ہے کہ اب مزید چل سکتا ہوں۔ ایکوپریشر پوائنٹ ST36 سرچ کر لیں یا گھٹنے سے ٹخنے تک مساج کریں۔
حج کے دوران خصوصاً منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں قیام کے دنوں میں چند سادہ احتیاطیں بہت فائدہ دیتی ہیں۔ گیلی پٹی کا علاج ضرور یاد رکھیں۔ جسم میں اگر کہیں بھی درد ہو تو پانی میں بھگو کر نچوڑا ہوا کپڑا رکھ دیں۔ معدے کے مسائل، متلی یا بھوک نہ لگنے میں یہی پٹی پیٹ پر رکھیں۔ نیند نہ آئے یا زیادہ آئے، دونوں صورتوں میں آنکھوں پر رکھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ گردن، کمر، گھٹنے یا ٹخنے کے درد میں اسے لپیٹ لیں۔
دھوپ سے بچاؤ کے لیے چھتری، پانی، چشمہ اور گیلا تولیہ ساتھ رکھیں۔ ہلکی غذا کھائیں، پانی زیادہ پئیں مگر بہت ٹھنڈا نہیں۔ قلزم (امرت دھارا) اور ہمدرد مرہم جیسی سادہ چیزیں بھی ساتھ رکھیں۔ پیروں کا خاص خیال رکھیں، آرام دہ جوتے پہنیں۔ موقع ملے تو نیم گرم نمکین پانی میں پاؤں رکھیں، تیل کی ہلکی مالش کریں۔ احرام کے علاوہ وقت میں سوتی جرابیں پہنیں اور سوتے وقت پاؤں ذرا اونچے رکھیں۔
اے سی کی ٹھنڈ سے حد سے زیادہ احتیاط کریں، خاص طور پر نہانے کے فوراً بعد ٹھنڈ میں نہ بیٹھیں۔ ایک اضافی احرام، تولیہ، ماسک، چھوٹی پٹی، پانی کی اسپرے بوتل اور کیلا ضرور ساتھ رکھیں۔ یہ سب بظاہر چھوٹی چیزیں ہیں مگر سفر میں بڑی سہولت دیتی ہیں۔ بزرگوں، بچوں اور خواتین کے پاس ہوٹل کا مکمل پتا اور فون نمبر ضرور ساتھ ہونا چاہیے۔
اگر آپ خود حج پر جا رہے ہیں یا آپ کے عزیز و اقارب اس مبارک سفر پر روانہ ہو رہے ہیں تو یہ پیغام ضرور ان تک پہنچا دیں۔ کیا معلوم کوئی ایک بات کسی حاجی کے کام آ جائے اور اس کے دل سے نکلی دعا ہم سب کے حق میں قبول ہو جائے۔ اللہ کریم اس مبارک سفر کو آسان فرمائے، ہر قدم کو قبولیت عطا کرے اور سب کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے، آمین یا رب العالمین۔ اپنی دعاؤں میں مجھے اور پوری امتِ مسلمہ کو ضرور یاد رکھیے گا۔
Shocking Wheat Crisis In Sindh
27/09/2025
Plastine poeple wait for samood fotila
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
LAVISH MALL MAIN TARIQ Road KARACHI NEAR RABI CENTER
Karachi
