شاگردن ۽ والدين لاءِ اهم آگاهي
اونهاري جون موڪلون جاري آهن، پر آگسٽ ۾ اسڪول ٻيهر کُلڻ کان پوءِ شاگردن جي روزاني حاضري سنڌ حڪومت جي جديد SAMRS سسٽم ذريعي درج ڪئي ويندي.
سڀني شاگردن کي هدايت ڪئي وڃي ٿي ته پنهنجا حاضري ڪارڊ محفوظ ۽ سنڀالي رکن، ڇاڪاڻتہ اسڪول ۾ حاضري QR ڪوڊ يا Facial Recognition ٽيڪنالاجي ذريعي مڪمل ڪئي ويندي.
والدين کان گذارش آهي ته آگسٽ کان پنهنجن ٻارن کي باقاعدگي سان اسڪول موڪلين، وقت جي پابندي جي عادت پيدا ڪرائين، ۽ حاضري ڪارڊ جي حفاظت بابت سندن رهنمائي ڪن.
✅ باقاعده حاضري
✅ وقت جي پابندي
✅ معياري تعليم
✅ روشن مستقبل
تعليم، نظم ۽ جديد حاضري نظام ڏانهن هڪ مثبت ۽ ترقي پسند قدم
Syed Sardar Ali Shah
Provincial Minister for Education, Mines & Minerals Development, Government of Sindh, Pakistan 🇵🇰
22/06/2026
حکومتِ سندھ نے عاشورہ کے موقع پر 25 اور 26 جون 2026 کو صوبہ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
22/06/2026
📚 سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی کا کامیاب ہوتا سفر —
📌 ضلع دادو کے تعلقہ میہڑ میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول علیوال میں بارش و سیلاب 2022 سے متاثرہ اسکول کی مرمت و بحالی کا کام کامیابی سے مکمل کر کے تدریسی سرگرمیوں کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے طلبہ کے لیے زیادہ محفوظ، بہتر اور سازگار تعلیمی فضا فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔
(Rain/Flood 2022 Rehabilitation Programme)
22/06/2026
📚 سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی کا کامیاب ہوتا سفر
📌 ضلع جامشورو کے تعلقہ سیہون میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول جہیجا میں بارش و سیلاب 2022 سے متاثرہ اسکول کی مرمت و بحالی کا کام کامیابی سے مکمل کر کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے طلبہ کے لیے زیادہ محفوظ، بہتر اور سازگار تعلیمی فضا فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔
(Rain/Flood 2022 Rehabilitation Programme)
ٹیچرز لائسنس پالیسی مقاصد ۔۔۔
21/06/2026
ضلع سکھر کے تعلقہ روہڑی میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول اچھیوں کبیوں میں مینٹیننس اینڈ ریپیئر (M&R) پروگرام 2024-25 کے تحت اسکول کی مرمت و بحالی کا کام کامیابی سے مکمل کر کے تدریسی عمل کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
منصوبے کی تکمیل طلبہ کے لیے زیادہ محفوظ، بہتر اور سازگار تعلیمی فضا فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔
(M&R Programme | 2024-25)
21/06/2026
ضلع تھرپارکر کے تعلقہ نگرپارکر میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول انڈر سنگھ پارو کویا میں مینٹیننس اینڈ ریپیئر (M&R) پروگرام کے تحت مرمت و بحالی کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے طلبہ کے لیے زیادہ محفوظ، بہتر اور سازگار تعلیمی فضا فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ اسکول کی سہولیات میں بہتری سے تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔
(M&R Programme | 2025-26)
📚 سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی کا کامیاب ہوتا سفر —
📌 ضلع خیرپور میرس کے تعلقہ کنگری میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول احسان جوگی میں بارش و سیلاب 2022 سے متاثرہ اسکول کی تعمیر و ازسرِنو تعمیر کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے طلبہ کے لیے زیادہ محفوظ، بہتر اور سازگار تعلیمی فضا فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔
(ADP/PSDP Scheme 2941 | 2024-25)
📌 مالی سال 2025-26 کی نمایاں کامیابیوں میں نان فارمل ایجوکیشن ایکسیلیریٹڈ لرننگ پروگرام (NFE-ALP) کا کامیاب اور مؤثر نفاذ شامل ہے۔
سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں نان فارمل تعلیم کا نصاب تشکیل دیا گیا ہے۔
تعلیم سے محروم اور اسکول سے باہر بچوں کو تیز رفتار، لچکدار اور کم لاگت تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے NFE-ALP کو ترجیحی بنیادوں پر وسعت دی گئی۔
پروگرام کے تحت طلبہ صرف 24 ماہ میں پرائمری اور 1.5 سال میں مڈل یعنی ٹوٹل چار سال کے اندر مڈل سطح کی تعلیمی قابلیت حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ اس کی لاگت رسمی تعلیمی نظام کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔
حکومت سندھ نے تقریباً 20 لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نان فارمل ایجوکیشن کو ایک مؤثر حکمتِ عملی کے طور پر اختیار کیا ہے۔
نان فارمل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تحت 1,880 نان فارمل ایجوکیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں، جو حکومتی معاونت اور نجی شعبے کے اشتراک سے کامیابی کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں۔
ایکسیلیریٹڈ لرننگ پروگرام کے دو مراحل کے تحت 57000 سے زائد بچوں کو تعلیمی سہولیات اور سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں۔
پروگرام کا ایک اہم پہلو تعلیم کے ساتھ تکنیکی اور ہنر مندانہ تربیت کی فراہمی بھی ہے، تاکہ معاشی مجبوریوں کے باعث تعلیم سے دور رہنے والے بچے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔
دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک تعلیمی رسائی بڑھانے کے نتیجے میں اسکولوں میں داخلوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم اور اندراج میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
مالی سال 2026-27 میں مزید 1,500 تک نان فارمل ایجوکیشن مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی سہولیات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکے۔
آئندہ مالی سال کے دوران مزید 45,000 بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کر کے انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Shahrah-e-Kemal Ataturk
Karachi
74000
