23/06/2026
Glimpses from the budget session for the Financial year 2026–27,
(23-06-2026)
Minister for Law, Parliamentary Affairs and Human Rights Khyber Pakhtunkhwa | MPA PK-90 Kohat | President PTI Kohat
23/06/2026
Glimpses from the budget session for the Financial year 2026–27,
(23-06-2026)
23/06/2026
لیڈر ڈیل نہیں کرتے، تاریخ بناتے ہیں۔
پاکستان کی خودمختاری، عوام کے حقِ رائے دہی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہونے والا رہنما ہی حقیقی لیڈر کہلاتا ہے۔
مشکلات، دباؤ اور آزمائشوں کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہنا ہی قیادت کی اصل پہچان ہے۔ قومیں اُن لوگوں کو یاد رکھتی ہیں جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے بلکہ تاریخ کا رخ موڑ دیتے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان:
"محرم ہمیں ایک ہی سبق دیتا ہے کہ راہِ حق کے لیے اور ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے، اگر ظالم کے سامنے کھڑے ہوتے ہوئے آپ کی جان بھی چلی جائے تو اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ آپ کو اپنی آزادی، آزادیٔ رائے، اپنے حقوق اور انصاف کے لیے قربانی دینی چاہیے۔ کیونکہ جب تک ایک قوم آزاد نہیں ہوتی، دنیا کی تاریخ میں اس کا کوئی مقام نہیں ہوتا۔ جو قومیں ظلم کے سامنے جھک جاتی ہیں، وہ اپنی عزت، وقار اور شناخت کھو بیٹھتی ہیں۔"
23/06/2026
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور ایم این اے شہریار آفریدی کے فنڈز سے علاقائی مشران کی زیرِ نگرانی سنی خیل، درہ آدم خیل میں گلیوں اور نالیوں کی پختگی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے کے عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور صفائی و نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔ مقامی مشران کی نگرانی میں جاری یہ منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کی تکمیل سے علاقے کے رہائشیوں کو آمدورفت اور روزمرہ زندگی میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔
خوف کی زنجیریں توڑ کر ہی آزادی حاصل ہوتی ہے!
صحت کارڈ پاکستان تحریکِ انصاف کا ایک انقلابی فلاحی منصوبہ تھا، جس کا مقصد عوام، خصوصاً غریب اور متوسط طبقے، کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ تاہم، نگران حکومت کے دوران اس منصوبے کو بند کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں خاندانوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد، قائد Imran Khan کے وژن کے مطابق صحت کارڈ کو دوبارہ بحال کیا گیا تاکہ عوام ایک بار پھر بآسانی مفت اور معیاری علاج سے مستفید ہو سکیں۔ یہ منصوبہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ عوامی فلاح، سماجی تحفظ اور صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی کے عزم کی عملی مثال ہے
22/06/2026
ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید سنانے کا فیصلہ نہ صرف افسوسناک بلکہ جمہوری اقدار، انسانی حقوق اور اظہارِ رائے کی آزادی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ اختلافِ رائے کو جرم بنا کر دبانے کی روایت کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔ ریاست کی طاقت کا استعمال انصاف، آئین اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے۔ ایسے فیصلے محرومیوں اور بداعتمادی میں مزید اضافہ کرتے ہیں جس کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
- صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے
"ساؤتھ ریجن کے تقریباً 11 سے 12 اضلاع اور کراچی جانے والی ٹریفک کا بڑا حصہ انڈس ہائی وے استعمال کرتا ہے، مگر افسوس کہ کوہاٹ ٹنل اور اس سے ملحقہ شاہراہ آج بھی سنگل ہے۔ اس سڑک پر آئے روز المناک حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوہاٹ سے پشاور تک انڈس ہائی وے کو فوری طور پر دو رویہ (ڈبل) کیا جائے تاکہ عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔"
22/06/2026
قائد عمران خان کے ویژن ’’تعلیم سب کے لیے‘‘ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور ایم این اے شہریار آفریدی کے فنڈز سے حاجی عابد رحمن کی کاویشوں سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سنی خیل، درہ آدم خیل کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی بچیوں کو بہتر اور معیاری تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی، جس سے شرحِ تعلیم میں اضافہ اور روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط ہوگی۔ عوامی حلقوں نے اس تعلیمی منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے متعلقہ نمائندوں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
22/06/2026
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور ایم این اے شہریار آفریدی کے خصوصی فنڈز سے شیراکی باش خیل، درہ آدم خیل میں واٹر سپلائی منصوبے کی توسیع کے لیے پائپوں کی فراہمی مکمل کرکے پائپ لائن بچھانے کا کام جاری۔ اس اہم عوامی منصوبے کا مقصد علاقے کے مکینوں کو صاف اور پائیدار پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ پائپوں کی فراہمی کے بعد منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس سے شیراکی باش خیل کے عوام کو پانی کی قلت کے مسئلے سے نجات ملے گی۔ مقامی عوام نے اس ترقیاتی اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور ایم این اے شہریار آفریدی اور پاکستان کے تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔