11/06/2026
74 سال کے انتظار کے بعد پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی!
ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 🔥
میچ کے ہیرو رہے شائیک دوست جن کی شاندار اوورہیڈ کِک نے پاکستان کو برتری دلائی، جبکہ ہارون حمید نے آخری لمحات میں زبردست گول کر کے فتح پر مہر ثبت کر دی۔ ⚽💚
یہ صرف ایک جیت نہیں، بلکہ پاکستانی فٹبال کی تاریخ کا وہ باب ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پہلی بار پاکستان نے کسی آزاد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر انہیں بہتر سہولیات، مستقل مواقع اور مضبوط سرپرستی ملے تو پاکستان فٹبال کی دنیا میں بھی بڑی طاقت بن سکتا ہے۔
ایک متحد ٹیم، ایک فخر کرنے والی قوم، اور پاکستانی فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب۔ 🇵🇰❤️
آج جشن کا دن ہے، لیکن یہ صرف آغاز ہے۔ کل سے پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کا سفر شروع ہوگا۔
مبارک ہو پاکستان! ہم تاریخ ساز ہیں، اور یہ تو صرف شروعات ہے۔ 🏆🔥⚽
10/06/2026
کرنل امجد لطیف اور میجر حافظ ماجد سمیت پاک فوج کے 21 بہادر جوان آزاد کشمیر میں پیش آنے والے افسوسناک MI-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔ 🇵🇰💔 اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
10/06/2026
کوہاٹ: تحصیل لاچی کی مٹی نے ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان کر دیا۔ 🇵🇰💔
کشمیر میں پیش آنے والے افسوسناک MI-17 ہیلی کاپٹر حادثے نے کئی گھروں کے چراغ بجھا دیے۔ ان شہداء میں تحصیل لاچی کے گاؤں بانڈہ فتح خان کے جوان اظہر شہزاد بھی شامل ہیں، جو وطنِ عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر گئے۔
شہید کبھی مرتے نہیں، وہ قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ آج ایک ماں کا لال، ایک خاندان کا سہارا اور قوم کا بہادر محافظ ہم سے بچھڑ گیا، مگر اس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ شہید اظہر شہزاد اور تمام شہداء کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🇵🇰
"وطن کی خاطر جان دینے والے ہمیشہ قوم کا فخر رہتے ہیں۔" 🇵🇰🕊️💔
10/06/2026
آزاد کشمیر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام سوار جان کی بازی ہار گئے۔ آئی ایس پی آر
مزید تفصیلات کمنٹ میں ⬇️
10/06/2026
اللہ خیر کرے! ڈی ایس پی عمران الدین اور ڈی ایس پی بانڈہ کا قافلہ ڈرون حملے کی زد میں آگیا۔
ضلع کرک میں امن دشمن عناصر کی جانب سے ایک خطرناک ڈرون حملہ کیا گیا۔ درگاہ شہیدان کے قریب ایف سی قلعے کے نزدیک دہشت گردوں نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین اور ڈی ایس پی بانڈہ کے قافلے کو نشانہ بنایا۔
کرک پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں چار سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متعدد سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
09/06/2026
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😢💔
پشاور دل خراش حملے میں 6 جوان شہید، 6 زخمی اور 7 اہلکار لاپتا ہوگئے۔
ایف آر پشاور کے علاقے حسن خیل، موسیٰ درہ میں دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹبلری کے 6 جوان شہید، 6 زخمی جبکہ 7 اہلکار لاپتا ہو گئے۔ حملہ آوروں نے پوسٹ کو چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، زخمیوں کو مکمل صحت عطا فرمائے اور لاپتا اہلکاروں کی حفاظت فرمائے۔ آمین 🤲😢
09/06/2026
پکتیکا میں مارٹر شیل دھماکے سے 17 افراد جاں بحق، 5 بچے بھی شامل۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
09/06/2026
"ایسے پولیس والوں سے اللہ بچائے، جو آپ کے پیچھے دریا میں چھلانگ لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب آپ کی حفاظت کے لیے ہی ہے۔" 😄✋
09/06/2026
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسر اور سابق ایس ایچ او رجب علی طویل بیماری کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم ایک باکردار، فرض شناس اور نیک دل انسان تھے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں دیانتداری اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات کی خبر نے اہلِ خانہ، دوست احباب، محکمہ پولیس اور اہلِ علاقہ کو سوگوار کر دیا ہے۔
مرحوم ڈی ایس پی نجف علی کے بھائی تھے۔مرحوم کا آبائی علاقہ ملانہ صحرا، شلوزان روڈ (نزد ابرار شہید ہائی سکول) تھا، جہاں ان کی وفات پر فضا سوگوار ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔