Pakistan Railways Police

Pakistan Railways Police

Share

Federal LEA working on entire Railway Network of Pakistan.

27/05/2026

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کا عیدالاضحٰی کے موقع پر خصوصی پیغام!

25/05/2026

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کا کوئٹہ کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت، علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے تناظر میں کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے ریلویز پولیس اہلکاروں ان کے لواحقین اور دیگر زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقعہ پر ڈی آئی جی منیر احمد شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آئی جی ریلویز پولیس نے شدید زخمی ریلویز پولیس اہلکار عبدالصمد، گلریز اور طیب کی خصوصی تیمارداری کی، ان کے حوصلے کو سراہا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی اہلکاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو جدید دور کے بہترین طبی سہولیات اور علاج معالجے کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ علاج کے تمام اخراجات ریلویز پولیس کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے۔

موجودہ حالات کے تناظر میں آئی جی ریلویز پولیس نے ریلویز پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، ریلوے ٹریکس، مسافر و مال گاڑیوں، اہم ریلوے تنصیبات، ریلوے یارڈز، اسٹورز، ورکشاپس اور دفاتر کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاؤہ ریلوے اسٹیشنز، ریلوے پلوں، ٹریکس اور حساس مقامات پر باقاعدہ سرچ، سویپ اور گشت کا انعقاد کیا جائے

بعد ازاں آئی جی ریلویز پولیس نے دھماکے کے مقام اور ریلویز اسٹیشن کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریلویز پولیس دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر ریلوے تنصیبات، مسافروں اور قومی اثاثوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار اور متحرک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر اور شرپسند گروہوں کو ان کے مذموم عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ریلویز پولیس ملک میں ریلوے نظام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

21/05/2026

10 ارب روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزاری کا ہدف مقرر، 40 فیصدپیش رفت، میزید تیزاور سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے آئی جی ریلویز

لاہور:انسپکٹر جنرل ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن کا تفصیلی سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایس پی آفس، تھانہ ریلویز پولیس ورکشاپس اور نثار ریلویز پولیس لائنز کا معائنہ کیا اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن آمد پر ایس پی ورکشاپس سید ابرار عباس نے آئی جی ریلویز پولیس کا استقبال کیا جبکہ بعد ازاں انہوں نے ورکشاپس ڈویژن کے انتظامی، سیکیورٹی اور پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔ بریفنگ کے دوران ڈویژن میں جاری سیکیورٹی اقدامات، ریلوے اراضی واگزاری آپریشنز، کالونیوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں اور ریلوے میٹریل چوری کی روک تھام سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

آئی جی ریلویز پولیس نے تمام یونٹس کے انچارجز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی، انتظامی امور اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی استفسار کیا۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ فرائض کی انجام دہی میں نظم و ضبط، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
دورے کے دوران آئی جی ریلویز پولیس نے تھانہ ورکشاپس کے ریکارڈ روم، مال خانہ، ایس ایچ او آفس اور دیگر دفاتر کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ریکارڈ اور مال خانہ رجسٹرز کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ریکارڈ کی ترتیب اور دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بہترین ریکارڈ مرتب کرنے پر سابقہ ریکارڈ محرر تبسم شریف ہیڈ کانسٹیبل کے لیے 10 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔

مزید برآں آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے ریلوے بینڈ اسٹاف کے لیے 50 ہزار روپے جبکہ سلامی گارڈ کے لیے 20 ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

نثار ریلویز پولیس لائنز دورے کے دوران آئی جی ریلویز پولیس نے ناکافی سہولیات اور لائنز میں گراؤنڈ اور بیرکس کی کمی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور لائنز کے لئے بہتر جگہ کے حصول کے احکامات جاری کیے۔

اس موقعہ پر آئی جی ریلویز نے کہاکہ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن کے مطابق ریلوے پولیس کو اس سال 10,000 ملین (10 ارب روپے) مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کروانے کا ہدف دیا گیا ہے تاکہ اسے ریلوے کی آمدن میں اضافہ کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ اس ہدف کے تحت اب تک تقریباً 40 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ وزیرِ ریلوے ریلویز پولیس کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور افرادی قوت، گاڑیوں کی فراہمی، بہتر پے پیکیج، جدید اسلحہ اور سیکیورٹی آلات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔ آئی جی ریلویز پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب وزیرِ ریلوے ریلویز پولیس کی بہتری اور فلاح کے لیے پرعزم ہیں تو ریلویزپولیس کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ریلوے اراضی کی واگزاری کے اہداف کو تیزی سے مکمل کرے تاکہ قومی ادارے کی آمدن میں اضافہ ہو، ادارہ خود کفیل بنے اور اسے ایک منافع بخش قومی ادارے کی صورت میں مزید مستحکم کیا جا سکے۔

دورے کے اختتام پر آئی جی ریلویز پولیس نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں تجاوزات کی روک تھام اور ریلوے میٹریل چوری کے خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونیوں اور ریلوے اراضی پر قائم تمام غیر قانونی قبضے فوری طور پر واگزار کروائے جائیں گے اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ورکشاپس ڈویژن کو ریلوے میٹریل چوری سے مکمل طور پر پاک کیا جائے اور اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ قومی اثاثوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

15/05/2026

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کا واگزار کروائی گئی ریلوے اراضی اور دیگر تنصیبات کا دورہ، اہم ہدایات جاری

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے مورخہ 15 مئی 2026 کو ایس آر پی راولپنڈی اور ڈی ایس آر پی/ اے کے ہمراہ شاہ بخاری روڈ، راولپنڈی پر حالیہ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران واگزار کروائی گئی ریلوے اراضی اور متعلقہ مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران آئی جی ریلویز پولیس نے واضح ہدایات جاری کیں کہ واگزار کروائی گئی ریلوے اراضی پر دوبارہ کسی صورت تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریلوے کی زمین اور دیگر اثاثوں کا تحفظ ریلویز پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور ان قیمتی اثاثوں کو پاکستان ریلوے کی آمدن میں اضافے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال میں لایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان مقامات کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور ریلوے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان اراضی کو مفید اور پیداواری مقاصد کے لیے بروئے کار لایا جائے تاکہ قومی ادارے کو زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل ہو سکے۔

بعد ازاں آئی جی ریلویز پولیس نے پی آر پی/ راولپنڈی میں زیر تعمیر ایس آر پی آفس اور متعلقہ عمارات کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے نظرثانی شدہ پی سی-1 کے مطابق باقی ماندہ تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور آڈیٹوریم و ایڈمن بلاک کو ریلوے حکام کے تعاون سے جلد فعال بنانے پر زور دیا۔

دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی سائٹ پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ملبہ، جھاڑیوں اور خودرو پودوں کی فوری صفائی کے احکامات جاری کیے۔
بعد ازاں آئی جی ریلویز پولیس نے حسن ریلوے پولیس لائنز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے رہائشی و دفتری سہولیات کا معائنہ کیا اور ضروری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس لائنز میں صفائی اور بہتر ماحول کی فراہمی پر خصوصی زور دیا.

14/05/2026

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو ریلویز پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے حراست میں لیا گیا، ملزم نے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سانگلہ ہل سے فیصل آباد تک سفر کیا اور دوران چیکنگ جعلی ٹکٹ کو اصلی ٹکٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی، ریلویز پولیس نے مشکوک ٹکٹ کی جانچ پڑتال کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Photos from Pakistan Railways Police's post 09/05/2026

ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں گیسٹ اسپیکر جسٹس (ر) انوار الحق پنوں کا خطاب

لریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں زیر تربیت ریلویز پولیس ٹرینیز کے لیے ایک خصوصی لیکچر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عزت مآب جسٹس جناب انوار الحق پنوں (ریٹائرڈ) نے بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی۔ معزز گیسٹ اسپیکر پرنسپل والٹن رانا ارسلان اور چیف لاء انسٹرکٹر فیصل بوصال کی خصوصی درخواست پر آئے۔

جسٹس (ر) انوار الحق پنوں نے اپنے خطاب میں انصاف، قانون کی حکمرانی، معاشرے میں قانون کی بالادستی اور اخلاقیات جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے۔ انہوں نے زیر تربیت اہلکاروں کو اپنے فرائض دیانتداری، پیشہ وارانہ مہارت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے ساتھ انجام دینے کی تلقین کی۔

لیکچر کے دوران ٹرینیز نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کے اساتذہ اور زیر تربیت اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں جسٹس (ر) انوار الحق پنوں سے نہایت معلوماتی اور بہترین لیکچر سننے کا موقع ملا۔ شرکاء کے مطابق ان کے تجربات اور رہنمائی مستقبل میں پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے جسٹس (ر) انوار الحق پنوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) انوار الحق پنوں نے کہا کہ ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں آکر لیکچر دینا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

02/05/2026

ریلوے سفر کے دوران پیش آنے والا ایک چھوٹا سا واقعہ میرے لیے ایک بڑی مثبت مثال بن گیا — اور یہ شیئر کرنا بنتا ہے۔

فیصل آباد سے ٹرین روانہ ہو چکی تھی، اور کچھ دیر بعد احساس ہوا کہ میرے بیٹے کے ایئر بڈز گاڑی میں ہی رہ گئے ہیں۔ بظاہر ایک معمولی چیز… مگر بچوں کے لیے قیمتی، اور والدین کے لیے ذمہ داری۔

کافی دیر گزرنے کے بعد میں نے ریلوے پولیس کے ایس پی آفس لاہور کے کنٹرول روم سے رابطہ کیا۔ سچ کہوں تو زیادہ امید نہیں تھی… لیکن آگے جو ہوا، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔

کنٹرول روم میں موجود آپریٹر “قاسم” نے نہ صرف تحمل سے بات سنی بلکہ فوراً ایکشن لیا۔ چند ہی لمحوں میں گشت پر موجود اہلکار تک اطلاع پہنچی، بوگی چیک کی گئی، اور ہمارے ایئر بڈز محفوظ تحویل میں لے لیے گئے۔

کچھ دیر بعد کال آئی:
“آپ کی امانت مل گئی ہے، آپ کل فیصل آباد سے وصول کر سکتے ہیں۔”
میں اسلسلے میں ایس ایچ او ریلوے تھانہ فیصل اباد کنورعمیر ساجد اور اہلکار حافظ ظفر کا بھی مشکور ہوں جنھوں نے یہ امانت میرے بیٹے کے حوالے کی۔

یہ صرف ایک چیز کے ملنے کی کہانی نہیں…
یہ ذمہ داری، ایمانداری اور بروقت کارروائی کی کہانی ہے۔

سب سے متاثر کن بات؟
نہ کوئی سفارش، نہ تعارف، نہ کوئی دباؤ — صرف ایک عام شہری کی درخواست… اور فوری عمل۔

ایسے واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہمارے اداروں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو خاموشی سے اپنا کام بہترین انداز میں کر رہے ہیں۔

ریلوے پولیس کے ان تمام اہلکاروں کے لیے دل سے احترام — خاص طور پر قاسم صاحب، جنہوں نے ایک چھوٹی سی درخواست کو اہم سمجھا۔

اگر کبھی سفر میں کوئی مسئلہ پیش آئے، تو ہچکچائیں نہیں — درست طریقے سے اطلاع دیں، آپ کی مدد ضرور کی جائے گی۔

یہ ہے اصل “پبلک سروس” — خاموش مگر مؤثر۔

ملک عمران شاہد بیورو چیف پاکستان ٹیلیویژن نیوز سکھر
0300-9316450




01/05/2026

ریلوے پولیس محنت کش مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جن کی محنت قوم کی ترقی کا ذریعہ ہے۔

29/04/2026

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس

Photos from Pakistan Railways Police's post 28/04/2026

Railways Police IG holds video conference

Lahore: An important video link conference was held at the Central Police Office Railways under the chairmanship of IG Railways Police, Muhammad Wisal Fakhar Sultan. The conference reviewed in detail key issues including crimes reported over the past six months, prevention of railway material theft, anti-encroachment operations, smuggling, under-investigation cases, and the arrest of police and court absconders. The conference was attended by DIG Munir Ahmed Sheikh, AIG Admin Syed Hammad Haider, and SPs of all divisions.

During the conference, the IG Railways Police emphasized the need for strict and effective measures to curb railway material theft, anti-encroachment violations, and smuggling. He stated that operational railway material such as signal wires, track equipment, and coach components are not only valuable national assets but are also critical for the safety and timely operation of trains. Therefore, preventing such crimes must be treated as a top priority.

The IG directed that indiscriminate and strict legal action be taken against organized groups involved in railway material theft. He stressed that not only should such elements be arrested, but their effective prosecution must also be ensured to secure convictions. Furthermore, even after sentencing, these individuals should remain under surveillance to prevent their re-involvement in such activities.

He further directed that all forms of encroachments on railway land—whether commercial, agricultural, or residential—must be eliminated through vigorous anti-encroachment operations. In close coordination with railway authorities, illegal occupations should not only be removed but unlawful constructions must also be completely demolished to prevent re-encroachment. Additionally, verification of railway quarters should be completed at the earliest. Wherever subletting or illegal occupation is found, the quarters must be vacated immediately and legal action should be taken against those responsible.

Regarding smuggling, the IG instructed that effective operations be carried out against the transportation of illegal weapons, narcotics, and currency, with special focus on sensitive routes such as Peshawar, Karachi, and Quetta. He noted that preventing the use of the railway network for smuggling is a critical requirement for national security.

He also emphasized that the safety and security of railway passengers and their belongings must be ensured at all costs, as passengers are the most valuable asset of the railway system. Security measures at trains, platforms, and waiting areas should be further strengthened, and proactive steps must be taken to prevent any untoward incidents.
The IG directed all SPs to adopt a comprehensive strategy for ensuring train security and to maintain effective coordination with district police and district administration to further strengthen the overall security framework. He also stressed the importance of ensuring the safety of foreign nationals, whether they are engineers working with Pakistan Railways or tourists, and directed that their security be ensured through all possible means.

The IG Railways Police further highlighted that the success of any force depends on strict discipline, and there will be no compromise on discipline. He made it clear that corruption will not be tolerated under any circumstances. Officers demonstrating good performance will be encouraged, while strict and immediate action will be taken against those involved in violations. He added that special attention is being given to financial empowerment and welfare initiatives to transform Railways Police into a model, people-friendly force, enabling personnel to perform their duties more effectively.

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


93-Mcleod Road, Near Australia Chowk
Lahore
54000