26/06/2026
یومِ عاشور (10 محرم الحرام) کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک انتظامات مکمل۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 2,700 سے زائد عزاداری جلوسوں اور 2,500 سے زائد مجالسِ عزا کے لیے 10 ہزار سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار تعینات ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ یومِ عاشور کے دوران ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
News Flash 26 June
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif - updates Punjab Police - Central Police Office National Highways & Motorway Police-NHMP
26/06/2026
🔴 ٹریفک اپڈیٹ — 26 جون 2026 بروز جمعہ
🔴 سٹی ٹریفک پولیس مری نے 10 محرم الحرام کے سلسلے میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا۔
🔴 مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
🔴 مال روڈ، جی پی او چوک مری 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے باعث دن 1:00 بجے سے غروبِ آفتاب تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی۔
🔴 تریٹ سیداں کے مقام پر راولپنڈی۔مری۔کشمیر روڈ بھی جلوس کے باعث دن 1:00 بجے سے غروبِ آفتاب تک بند رہے گی۔
🔴 ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں پر ٹریفک ڈائیورژن نافذ کیے جائیں گے۔
🔴 بمروٹ سیداں، بن بازار، سنگسیری بازار، موہڑا سیداں اور کوٹلی ستیاں میں بھی جلوسوں کے باعث ضرورت کے مطابق ٹریفک ڈائیورژن لگائے جائیں گے۔
🔴 عوام الناس اور سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔
🔴 چیف ٹریفک آفیسر مری منیر احمد ہاشمی تمام ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
🔴 ڈی پی او مری، ڈاکٹر رضا تنویر سپرا ضلع بھر میں تمام تر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی سپروائزن کر رہے ہیں۔
🔴 تمام شہری اور سیاح پوائنٹس پر موجود ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
🔴 ون وے کی خلاف ورزی، رانگ پارکنگ اور ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
🔴 دورانِ ڈرائیونگ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرکے ایک ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
🔴 کسی بھی قسم کی رہنمائی یا ٹریفک معلومات کے لیے سٹی ٹریفک پولیس مری کنٹرول روم 051-9269200 پر رابطہ کریں۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس مری
Govt of Punjab
Traffic Police Punjab
Punjab Safe Cities Authority
Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters
RPO Rawalpindi
Deputy Commissioner Murree
District Police Murree
Discover Pakistan
District Traffic Police Jhelum
Murree Updates
Asim Abbasi
Murree Ki Awaaz
Murree Hill Station Live
Murree Times
Murree Rent A car & tour planner
Kohsar University Murree
City Traffic Police Murree
Zaheer Ahmed Abbasi official
Haroon Abbasi
Yasir Abbasi
Faizan Abbasi
Asim Abbasi
26/06/2026
ٹریفک_پولیس_جھنگ:
فرض شناسی بھی، انسانیت بھی!
ٹریفک پولیس جھنگ کے جوان محرم الحرام کی اہم ٹریفک ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ، جھلسا دینے والی تپتی دھوپ اور سخت گرمی میں زائرین اور شہریوں کو ٹھنڈا شربت اور پانی پلاتے ہوئے۔
"ٹریفک پولیس جھنگ صرف ٹریفک قوانین کا نفاذ ہی نہیں، بلکہ عوام کے ساتھ سچی ہمدردی اور خدمتِ خلق کے حقیقی جذبے سے سرشار ہے۔"
شہریوں کی خدمت اور پولیس-عوام دوستی کی یہ بہترین مثال ہمارے لیے باعثِ فخر ہے! 🇵🇰❤️
ویلڈن ٹریفک پولیس جھنگ! 👏👏
#محافظ #جھنگ #محرم
26/06/2026
چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد، ناصر جاوید رانا نے یومِ عاشورہ کے موقع پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پوائنٹس، ڈائیورشنز، پارکنگ ایریاز اور متبادل راستوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے زائرین کی سہولت اور شہریوں کو متبادل راستوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا خود معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔