Lahore Police Operations Wing

Lahore Police Operations Wing

Share

This is the Official Facebook Account of the Lahore Police Ops Wing. For Emergency Please Dial 15. Official account of Lahore Police Operations Wing.

The account is handled by the Social Media team of DIG Operations Lahore.

05/06/2026

کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والا ملزم گرفتار
مزنگ پولیس کی کارروائی میں جوئے میں استعمال ہونے والا رجسٹر، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد، مقدمہ درج

#لاہورپولیس

05/06/2026

کرپٹو ٹریڈنگ میں نقصان چھپانے کے لیے نوجوان نے باپ کے ڈر سے 15 پر جھوٹی ڈکیتی کی کال کر دی۔
ملزم نے دعویٰ کیا کہ گن پوائنٹ پر نقدی، اے ٹی ایم اور موبائل چھین لیا گیا، تاہم گڑھی شاہو پولیس نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ یہ ڈکیتی کا ڈرامہ تھا۔ رقم کرپٹو ٹریڈنگ میں ڈوب چکی تھی۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ نقصان چھپانے کے لیے جھوٹی اطلاع دی اور پولیس کا وقت ضائع کیا۔ مقدمہ درج۔

#لاہورپولیس

05/06/2026

عوامی دادرسی اور کڑا احتساب؛ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل کا فوری حل

شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایک ہی روز میں مسلسل کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ جائیدادوں پر قبضے، فراڈ، خاندانی تنازعات اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے فوری قانونی و محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ مستحق سائلین کو مفت قانونی رہنمائی کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے دو ٹوک پیغام میں کہا: "محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں؛ قانون سب کے لیے برابر ہے اور بلاتفریق انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔"
#لاہورپولیس #پولیس #لاہور

05/06/2026

ستو کتلہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر ریڈ، 4 ملزمان گرفتار۔
3 حقے، 10 ڈبیاں شیشہ فلیور اور ساونڈ سسٹم برآمد۔
مقدمہ درج۔
#لاہورپولیس

05/06/2026

ستو کتلہ پولیس کی پتنگ بازی و فروشی کے خلاف کارروائی
کارروائی کے دوران 200 سے زائد پتنگیں اور 2 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد
مقدمہ درج

#لاہورپولیس

05/06/2026

نجی فارمیسی پر ڈنڈوں سوٹوں سے لیس 14 افراد کا دھاوا، کاہنہ پولیس کی 15 پر فوری کارروائی، 8 ملزمان گرفتار
تلخ کلامی کی رنجش پر ملزمان نے تشدد اور توڑ پھوڑ کی
موقع پر موجود عملے کو زخمی کیا گیا، مقدمہ درج

#لاہورپولیس

05/06/2026

ملت پارک پولیس کی کارروائی، جواں سالہ لڑکی پر قاتلانہ حملے کا ملزم گرفتار

ملت پارک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جواں سالہ لڑکی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے خاندانی رنجش پر اپنی بھتیجی پر گھر جا کر تیز دھار چھری سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

#لاہورپولیس

05/06/2026

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، 4 ملزمان گرفتار

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران گٹکا تیار کرنے میں استعمال ہونے والا خام مال، کیمیکل، مشینری اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔
#لاہورپولیس

05/06/2026

شیراکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

شیراکوٹ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔

#لاہورپولیس

Photos from Lahore Police Operations Wing's post 05/06/2026

آئی جی پنجاب کے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے ویژن کے تحت لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا شہریوں کی سہولت کے لیے احسن اقدام 🚔✨
لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے افسران مورخہ 06 جون 2026، بروز ہفتہ موصول شدہ درخواستوں پر انکوائری/ویریفیکیشن کے لیے اپنے متعلقہ تھانوں میں مقررہ وقت پر موجود رہیں گے۔ 🕒
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بلاوجہ انتظار اور دشواری سے بچانا ہے۔
🤝 درخواست دہندگان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے مقررہ وقت پر متعلقہ تھانے میں تشریف لائیں۔
یہ فہرستیں روزانہ کی بنیاد پر لاہور پولیس کے آفیشل پیج پر شیئر کی جائیں گی 📲 اور شہریوں کی سہولت کے لیے یہ سلسلہ مستقل جاری رہے گا۔ ✅
#لاہورپولیس

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Lower Mall, Urdu Bazar Data Gunj Buksh Town, 54000
Lahore
540000