کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کا ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی ساہیوال کا دورہ، جہاں سوشل سکیورٹی کنٹریبیوشن، ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ریکوری، مریم نواز راشن کارڈ پروگرام اور نئے ورکرز کی رجسٹریشن سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ افسران نے ریکوری اہداف پر بریفنگ دی جبکہ کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہدایت کی کہ مالی سال کے اختتام تک تمام ریکوری اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں، فیلڈ مانیٹرنگ اور انسپیکشن سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور محنت کشوں کو راشن کارڈ کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Labour and Human Resource Department, Government of the Punjab
Punjab Employees Social Security Institution
PESSI is an autonomous body under Labour & Human Resource Department, Government of the Punjab.
PESSI provides medical facilities to the secured workers and their dependents of Industrial Units.
کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کا سوشل سکیورٹی ہسپتال ساہیوال اور حبیب آباد ڈسپنسری کا تفصیلی دورہ، طبی و انتظامی امور، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جامع جائزہ لیا۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Labour and Human Resource Department, Government of the Punjab
کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اہم اجلاس، ریکوری اہداف کے حصول اور ڈائریکٹوریٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ بھر کی سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن، ورکرز ویلفیئر ریکوری اور راشن کارڈ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Labour and Human Resource Department, Government of the Punjab
11/06/2026
ہیٹ ویو کے دوران نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور شہریوں کو ٹھنڈا مشروب فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ گرمی کی شدت میں انہیں فوری ریلیف دیا جا سکے۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Labour and Human Resource Department, Government of the Punjab
09/06/2026
شدید گرمی کے موسم میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور دھوپ میں کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
پنجاب سوشل سکیورٹی محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کو صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ہیٹ اسٹروک یا دیگر طبی علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی سوشل سکیورٹی ہسپتال سے رجوع کریں۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Labour and Human Resource Department, Government of the Punjab
صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ اور کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے والے محنت کشوں سے ملاقات۔
اس موقع پر حجاج کرام نے حج کے روحانی تجربات شیئر کیے اور پنجاب سوشل سکیورٹی کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات پر اظہارِ تشکر کیا، جبکہ صوبائی وزیر اور کمشنر سوشل سکیورٹی نے حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Labour and Human Resource Department, Government of the Punjab
کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ذوالفقار علی کھرل کا ملتان کا دورہ، جس کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی ملتان و مظفرگڑھ، خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال اور بنیادی مرکز صحت ممتاز آباد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریکوری اہداف، مریم نواز راشن کارڈ، ورکرز رجسٹریشن اور طبی سہولیات کی فراہمی پر پیش رفت کا معائنہ کرتے ہوئے کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو بہترین سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Labour and Human Resource Department, Government of the Punjab
کمشنرپنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت اجلاس۔ سوشل سکیورٹی، ورکرز ویلفئیر فنڈز ریکوری اہداف اور راشن کارڈ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کا ریکوری ٹارگٹس کو یقنی بنانے کے لئے افسران کو فیلڈ میں مزید متحرک ہونے کی ہدایت.
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Labour and Human Resource Department, Government of the Punjab
03/06/2026
کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیرِ صدارت ہیڈ آفس لاہور میں اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ ریجنز کے طبی امور اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں موبائل آؤٹ ریچ پروگرام کے جلد آغاز، سیالکوٹ ریجن کے ادویات بجٹ میں اضافے، ریفرل سسٹم میں کمی اور طبی مراکز میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہدایت کی کہ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو ان کی دہلیز کے قریب معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں صفائی، سروس ڈیلیوری اور عملے کی بروقت حاضری کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Labour and Human Resource Department, Government of the Punjab
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gulberg Lahore
Lahore
54000
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
