پانی زندگانی
کئی خاندان ایسے ہیں جنہیں صاف پانی شاید ہی کبھی میسر آیا ہو۔
پاکستان کے بیشتر علاقے آج بھی پانی کی شدید کمی کا شکار ہیں۔
کبھی کوئی بیمار ہو رہا ہے تو کوئی صاف پانی کی محرومی کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہا ہے تو کئی اپنے بچوں کے مستقبل کو برباد ہوتا دیکھ کر اپنی قسمت کو کوس رہے ہیں۔
آپ کسی کا مستقبل تباہی سے بچا سکتے ہیں،کسی کے لئے زندگی کی امید بن سکتے ہیں، کسی بستی کو صاف پانی مہیا کر سکتے ہیں۔
آئیں اس سال یہ عہد کریں کہ کوئی بستی پیاسی نہ رہے
آئیں مل کر پانی بانٹیں اور زندگیاں بچائیں۔
🔗 welfare.org.pk/waterforall
Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan
Official Page of Minhaj Welfare Foundation - Pakistan
Humanitarian Aid Organisation
Minhaj Welfare Foundation is one of the largest non-government international charity organisations in the world, with a network of branches and projects in over 100 countries worldwide. MWF helps to support the poor and needy in marginalised communities working for their right, providing children the access to Education, providing the poor access to Basic Health Care and the means for Social Econo
22/06/2026
پانی زندگانی
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خواتین منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے
پانی زندگانی کے منصوبے کے تحت لگائے جانے والے واٹر پمپ سے اپنی
ضرورت کو پورا کر رہی ہیں۔
کئی علاقے ایسے ہیں جہاں ابھی بھی پانی کی شدید قلت
ہے۔آئیں ان کے لئے واٹر پمپ کا انتظام کریں۔
ابھی عطیہ کریں۔
🔗 welfare.org.pk/waterforall
21/06/2026
کسی کے لیے پانی صرف ایک ضرورت ہے، مگر ان بچوں کے لیے یہ زندگی اور بقا کا سوال ہے۔
آپ کا ایک چھوٹا سا تعاون کسی پیاسے بچے کی پیاس بجھا سکتا ہے، کسی ماں کی پریشانی کم کر سکتا ہے اور کسی خاندان کے لیے امید کی نئی کرن بن سکتا ہے۔
آئیں، مل کر ان پیاسے لبوں تک پانی پہنچائیں اور کسی کی زندگی میں آسانی کا سبب بنیں۔
welfare.org.pk/waterforall
20/06/2026
جہاں پانی پہنچتا ہے، وہاں زندگی مسکراتی ہے۔
ایک قطرہ کسی کی پیاس بجھا سکتا ہے، ایک کنواں پورے گاؤں کی تقدیر بدل سکتا ہے۔
آج بھی بے شمار خاندان صاف پانی کی نعمت سے محروم ہیں۔
آپ کا تعاون کسی ماں کی دعا، کسی بچے کی مسکراہٹ اور کسی خاندان کی نئی زندگی کا سبب بن سکتا ہے۔
آئیں، پانیِ زندگانی کے اس سفر میں شامل ہوں اور پیاسے لبوں تک پانی پہنچائیں۔
🔗 welfare.org.pk/waterforall/
20/06/2026
🌍 World Refugee Day is a reminder of the millions of families forced to flee their homes due to war, instability, and crises, leaving behind everything in search of safety and dignity.
👨👩👧👦 Across the world, displacement continues to rise as communities face the impact of ongoing conflicts and humanitarian emergencies, creating urgent needs for food, clean water, shelter, and medical care.
🤝 Minhaj Welfare Foundation works alongside displaced and vulnerable communities worldwide, including Palestinian and Syrian refugees in Lebanon and Turkiye, Rohingya refugees in Bangladesh, and others across the globe, providing life-saving food, clean water, medical aid, and emergency support.
💰 Your continued support helps us sustain this vital work and bring long-term relief to those who need it most.
🔗 welfare.org.pk
19/06/2026
آپ کے تعاون سے ایک اور بستی کو صاف پانی کی نعمت میسر آئی۔
ایک ہینڈ پمپ صرف پانی نہیں دیتا، بلکہ صحت، امید اور بہتر مستقبل کا ذریعہ بنتا ہے۔
اسی طرح اپنے تعاون کو جاری رکھیں
🔗 welfare.org.pk/waterforall/
19/06/2026
جمعۃ المبارک
پانی زندگانی
کسی پیاسے کی پیاس بجھانے سے بڑھ کر اور کیا ہی ہو سکتا ہے۔
آپ ﷺ نے فرمایا :’’ سب سے افضل صدقہ پانی پلانا ہے‘‘۔
آئیں اس صدقہ کی ادائیگی کریں اور صحراؤں کی تپتی ریت پر بسنے والے
خاندانوں کے لئے پانی کا انتظام کریں۔
آئیں مل کر واٹر پمپ لگائیں اور پیاس بجھائیں۔
🔗 welfare.org.pk/waterforall/
18/06/2026
وہ مجبوری موت ہے جس میں کاسے کو بنیاد ملے
پیاس کی شدت جب بڑھتی ہے ڈر لگتا ہے پانی سے
جب پیاس زندگی کا امتحان بن جائے، تو پانی امید بن جاتا ہے۔
ایک کنواں، ایک نلکا، ایک قطرہ؛ کسی کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔
کربلا کا پیغام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پیاس صرف احساس نہیں، ایک آزمائش بھی ہے۔
🔗 welfare.org.pk/waterforall/
17/06/2026
آئی آئی ایس ڈی کے مطابق پاکستان میں فی کس پانی کی دستیابی خطرناک حد تک کم ہو کر صرف 899 کیوبک میٹر سالانہ رہ گئی ہے، جو عالمی معیار کے مطابق "شدید پانی کی قلت"ہے۔
ملک کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہے۔
یونیورسٹی آف پنجاب کی ریسرچ کے مطابق خصوصاً گرمیوں کے موسم میں ملک کے بڑے شہروں بشمول لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن اس ریسرچ کو سامنے رکھتے ہوئے ان علاقوں میں پینے کا صاف پانی پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
آپ بھی اپنی اسطاعت کے مطابق پانی زندگانی کے منصوبے میں عطیہ کر کے کسی پیاسے کو پانی پلانے کا ذریعہ بن سکتےہیں۔
🔗 welfare.org.pk/waterforall/
16/06/2026
محرم صرف ایک مہینہ نہیں، ایثار، وفا اور حق پر ثابت قدم رہنے کا پیغام ہے۔
اس محرم الحرام میں آئیے اُن خاندانوں کا سہارا بنیں جو صاف پانی، بنیادی ضروریات اور بہتر زندگی کے منتظر ہیں۔ آپ کی ایک چھوٹی سی کاوش کسی کی زندگی میں بڑی آسانی لا سکتی ہے۔
محرم ہمیں جوڑتا ہے، عمل کی دعوت دیتا ہے اور معاشرے پر مثبت اثر چھوڑنے کا درس دیتا ہے۔
آئیں مل کر ایک کنواں نصب کروائے اور پانی کے لئے ترستے لوگوں کو پانی پلائیں۔
🔗 welfare.org.pk
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Website
Address
366 M Model Town
Lahore
54700
