14/06/2026
Umair Rescuer 1122 Sindh
News, Videos, incidents covered by Rescue 1122 Sindh. A project of PDMA. Managed unofficially.
14/06/2026
حج کی سعادت پر دلی مبارکباد
محترم ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ صاحب،
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس بابرکت سفر کی تکمیل پر ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کے حج کو حجِ مبرور، سعی کو سعیِ مشکور اور تمام عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آپ کو صحت، خوشحالی، عزت، کامیابی اور دین و دنیا کی بے شمار نعمتوں سے نوازے، اور آپ کی زندگی کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے۔
حج کی یہ عظیم سعادت آپ کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنے۔
آمین یا رب العالمین
ریسکیو 1122 سندھ ایمرجنسی سروس
آپ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ 🌹🤲🕋
20/03/2026
Sindh Emergency Service Rescue 1122
Eid Mubarak! 🌙
As we celebrate the blessings of Eid-ul-Fitr, Sindh Emergency Service Rescue 1122 appeals to all citizens to observe safety and responsibility in every aspect of the festivities. Your caution can prevent emergencies and protect precious lives.
• Observe traffic discipline and avoid reckless driving
• Ensure children and elderly are attended, especially in crowded areas
• Refrain from aerial firing and unsafe celebratory practices
• Use cooking and gas equipment with care
• Avoid overloading of vehicles and ensure use of safety measures
• In case of any untoward incident, contact Rescue 1122 without delay
Let us celebrate Eid with a spirit of care, compassion, and safety for all.
Your safety is our priority.
Rescue 1122 – Serving Humanity
کراچی
16 مارچ 2026
ریسکیو 1122نے10 لاکھ سےزائد حادثات میں ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں، مشیرِ وزیراعلیٰ سندھ برائے بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت سندھ ایمرجنسی کونسل کے پانچویں اجلاس میں بریفنگ
دنیا بھر میں ادارے ڈیٹا پر فیصلے کرتے ہیں،جدید سافٹ ویئر، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالیسس کو اپنانا ہوگا تاکہ کمزوریوں کی نشاندہی ہوسکے،گیانچند ایسرانی
کراچی(16 مارچ) مشیرِ وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت سندھ ایمرجنسی کونسل کا پانچواں اہم اجلاس پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں ایمرجنسی ریسپانس نظام کو مزید مؤثر، جدید اور مربوط بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی متفقہ طور پر توثیق کی گئی جبکہ ریسکیو 1122 سندھ کی کارکردگی، جاری اصلاحات، مالی منصوبہ بندی، انسانی وسائل اور جدید ایمرجنسی نظام کے قیام پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری محکمہ بحالی رفیق مصطفیٰ شیخ، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، ڈی جی ریسکیو 1122 واجد سبغت اللہ مہر، ڈائریکٹر آپریشنز عابد جلال، سی ای او سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز طارق قادر لاکھیار، سمیت محکمہ صحت، پولیس، محکمہ بلدیات اور محکمہ فنانس کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 2022 سے اب تک ریسکیو 1122 نے دس لاکھ سے زائد طبی ایمرجنسیز، ہزاروں آگ لگنے، ڈوبنے اور عمارت گرنے کے واقعات میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں جس پر مشیر وزیراعلیٰ گیانچند ایسرانی نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ادارے ڈیٹا پر فیصلے کرتے ہیں۔ ہمیں بھی جدید سافٹ ویئر، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالیسس کو اپنانا ہوگا تاکہ کمزوریوں کی نشاندہی کر کے خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس میں ایمرجنسی رسپانس نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مشترکہ کمانڈ اسٹرکچر، یکساں ایس او پیز اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ صوبے بھر کیلئے 100 فائر ٹینڈرز اور 35 واٹر باؤزرز کی فوری ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ریسکیو 1122 کے تحت بنائی جانے والی کوئیک ریسپانس فورس کا نام تبدیل کر کے “ایڈوانس ریسپانس ٹیم” رکھنے کی منظوری دی گئی جبکہ کراچی میں فوری رسپانس صلاحیت بڑھانے کیلئے خصوصی تربیت یافتہ ٹیموں کے قیام کو سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے آئندہ تین برس کیلئے ایمرجنسی سروسز کے بجٹ کی اصولی منظوری سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا معاملہ کارکردگی جائزے تک مؤخر کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ریسکیو اہلکاروں کیلئے تاریخی شہداء پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران شہادت کی صورت میں 10 ملین روپے مالی امداد، 5 ملین گروپ انشورنس، تدفین اخراجات اور اہل خانہ کیلئے ملازمت یا ریٹائرمنٹ عمر تک تنخواہ جاری رکھنے کی منظوری دی گئی جسے صوبائی کابینہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ ریسکیو سروس فنڈ کے قیام اور 50 کروڑ روپے سیڈمنی مختص کرنے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ ہنگامی ضروریات فوری پوری کی جا سکیں جبکہ مالی سال 2025-26 کے گرانٹس کی مد وار تقسیم کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ریسکیو 1122 میں افرادی قوت کی کمی دور کرنے کیلئے مزید بھرتیوں کی اصولی منظوری دیتے ہوئے شفاف ٹیسٹنگ کیلئے سکھر آئی بی اے یا تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات لینے کی ہدایت دی گئی جبکہ ادارے میں ڈیجیٹلائزیشن، ایچ آر اصلاحات اور قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ڈرائیور باقر عبداللہ کے علاج پر آنے والے 14 لاکھ روپے اخراجات کی بعد از منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ سندھ گیانچند ایسرانی نے کہا کہ سندھ حکومت جدید، تیز رفتار اور عوام دوست ایمرجنسی نظام کے قیام کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ٹیکنالوجی، تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے ریسکیو سروسز کو عالمی معیار پر لایا جائے گا تاکہ ہر شہری کو بروقت اور مؤثر امداد میسر آ سکے۔ گیانچند ایسرانی نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ریسکیو اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
01/03/2026
عالم اسلام کا بہادر بیٹا' دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والا وقت کے فرعون کو للکار نے والا شیر اسلام رمضان المبارک کے مہینہ می شہید......
الللہ پاک شہادت قبول فرماے آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Civil Hospital
Larkana
