Rescue 1122 Layyah

Rescue 1122 Layyah

Share

Follow our page for the latest updates on our services, programs, and initiatives.

Rescue 1122 is Pakistan's premier emergency service that is committed to providing immediate assistance in medical emergencies, accidents, natural disasters, and other crises. Since its inception in 2006, Rescue 1122 has saved countless lives and has become a symbol of hope and reliability for people across the country. With its highly trained staff of emergency responders, paramedics, and firefig

24/06/2026

لیہ: لالہ پل، جی پی او روڈ کے قریب لالہ کریک میں ڈوبنے والے 55 سالہ ظہور حسین کی لاش ریسکیو 1122 نے برآمد کر لی، ریسکیو 1122۔

لیہ: پہلے روز اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، دوسرے روز دوبارہ تلاش کا عمل شروع کیا گیا، ریسکیو 1122۔

لیہ: ریسکیو 1122 کی بوٹ اور واٹر ریسکیو ٹیموں نے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد لاش کو ڈوبنے کی جگہ سے تقریباً 2 کلومیٹر دور سے برآمد کیا، ریسکیو 1122۔

24/06/2026

24 جون 2026

لیہ: لالہ کریک میں ڈوبنے والے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد

لیہ کے علاقے لالہ پل، جی پی او روڈ کے قریب لالہ کریک میں ڈوبنے والے 55 سالہ ظہور حسین کی لاش ریسکیو 1122 کے سرچ آپریشن کے دوران برآمد کر لی گئی۔ پہلے روز اندھیرے کے باعث آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جبکہ دوسرے روز سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔سرچ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کر رہے تھے۔
ریسکیو 1122 کی بوٹ اور واٹر ریسکیو ٹیموں نے مسلسل تلاش کے بعد ڈوبنے کی جگہ سے تقریباً 2 کلومیٹر دور لاش کو برآمد کر لیا۔ بعد ازاں ضروری کارروائی مکمل کر کے میت لواحقین کی موجودگی میں ان کے آبائی گھر منتقل کر دی گئی۔

24/06/2026
Photos from Rescue 1122 Layyah's post 23/06/2026

*ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا*

لیہ: لالہ پل، جی پی او روڈ کے قریب لالہ کریک میں ایک شخص کے ڈوبنے کا واقعہ، ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن جاری، ریسکیو 1122۔

لیہ: 55 سالہ ظہور حسین مویشیوں کو پانی پلانے کے لیے لالہ کریک گئے مگر واپس نہ آئے، لواحقین کو دریا کنارے ان کے کپڑے ملے، ریسکیو 1122۔

لیہ: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 لیہ کی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بوٹنگ و سکوبا ڈائیونگ کے ذریعے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا، ریسکیو 1122۔

لیہ: ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں اور تیراکوں نے شام تک لاپتہ شخص کی تلاش جاری رکھی تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا، ریسکیو 1122۔

لیہ: اندھیرا ہونے کے باعث سرچ آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا، تلاش کا عمل دوبارہ صبح شروع کیا جائے گا، ریسکیو 1122۔

لیہ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک سرچ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، ریسکیو 1122۔

لیہ: ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ نہروں، دریاؤں اور گہرے پانی کے مقامات پر احتیاط برتیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 پر کال کریں، ریسکیو 1122۔

*وسیم حیات (میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 لیہ)*

23/06/2026

23 جون 2026

لیہ: لالہ کریک میں ایک شخص ڈوب گیا، سرچ آپریشن عارضی طور پر بند

لیہ کے علاقے لالہ پل، جی پی او روڈ کے قریب لالہ کریک میں 55 سالہ ظہور حسین مویشیوں کو پانی پلانے کے لیے گئے مگر واپس نہ آئے۔ لواحقین کو دریا کنارے ان کے کپڑے ملے جس پر ڈوبنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 لیہ کی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بوٹنگ اور سکوبا ڈائیونگ کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں اور تیراکوں نے شام تک تلاش جاری رکھی تاہم لاپتہ شخص نہ مل سکا، جس کے باعث آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن دوبارہ صبح شروع کیا جائے گا۔ اس آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک کر رہے ہیں۔

23/06/2026

23 جون 2026

لیہ: عید گاہ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں حادثہ، ایک 15 سالہ لڑکا جاں بحق

لیہ کے علاقے خان دی ہٹی، عید گاہ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔ ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے میں 15 سالہ عابد شدید زخمی ہوا جسے سر اور گردن پر چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے DHQ ہسپتال لیہ منتقل کیا۔

Photos from Rescue 1122 Layyah's post 23/06/2026

محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمدکی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ پروٹوکول ڈیوٹیز سرانجام دے رہی ہیں۔ عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر ریسکیو اہلکار اور ایمبولینسز ہر لمحہ چوکس تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال یا حادثے کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ اس جامع پلان کا مقصد ہنگامی حالات پر بروقت قابو پا کر شہریوں اور عزاداروں کا مکمل تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Photos from Rescue 1122 Layyah's post 23/06/2026

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کی زیرِ صدارت پری فلڈ انتظامات کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر سجاد احمد و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون سیزن اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات، دستیاب وسائل، مشینری، ریسکیو اقدامات اور بین الادارہ رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ پیشگی تیاریوں کو مکمل رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Layyah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Layyah
31200