05/12/2025
چئیرمین میونسپل کمیٹی لورالائی جناب طاہر ناصر صاحب باچا چوک پر روڈ کشادگی کام کا جائزہ لے رہے ہیں اس موقع پر ڈی آئی جی لورالائی رینج جناب جنید احمد شیخ صاحب اور ڈی ایس پی جناب کریم مندوخیل صاحب بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان کے دورہ لورالائی کے دوران حاجی طور اوتمانخیل نے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اس جگہ کو عوامی استعمال میں لانے کی درخواست کی تھی، جسے آئی جی بلوچستان نے منظور کرتے ہوئے اے آئی جی ڈویلپمنٹ احمد سلطان کے ذریعے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
لورالائی پولیس کی جانب سے روڈ کے ایک جانب 273 فٹ لمبائی اور 20 فٹ چوڑائی کے حساب سے مجموعی طور پر 5,460 مربع فٹ زمین عوامی سہولت کے لیے مفت فراہم کی گئی ہے۔
اس زمین پر تعمیر ہونے والی دیوار اور دکانوں کے تعمیراتی اخراجات میونسپل کمیٹی لورالائی برداشت کرے گی، جبکہ تعمیراتی کام چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر خان ناصر کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔
---
08/11/2025
#لورالائی ایس ایس پی ملک محمد اصغر صاحب کیساتھ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محیب اللہ بلوچ صاحب ملاقات کررہا ہے
17/09/2025
جہالت اور بے ہسی کی انتہا۔
میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے لورالائی شہر میں لگائے گئے درختوں کا خیال رکھنے کے بجائے شہری انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آج ژوب روڈ نزد گنجی مسجد ایک دکاندار نے درخت کے اوپر بجلی کے کمبھے رکھے جس سے درخت ٹوٹ کے ضائع ہو گیا میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے دکاندار کے خلاف ایف ائ ار درج کر دی گئ اور کمبھے بھی قبضے میں لے لی درخت کسی کی ذاتی فائدے کیلئے نہیں بلکہ یہ پورے شہر کی خوبصورتی اور فائدے کیلئے ہے ان کی حفاظت کرنا صرف میونسپل کمیٹی لورالائ کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ پورے شہر کی ذمہ داری ہے یہ حرکت کوئی باشعور اور وطن دوست شہری نہیں کر سکتا ہم اس دور جدید میں بھی اتنی جہالت کا شکار ہے
22/08/2025
کمشنر لورا لائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر نے آج مورخہ 20 اگست 2025 لورالائی شہر میں ملیریا اسپرے مہم کا آغاز کیا ۔
16/08/2025
بحکم چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر صاحب نئے تعنیات ہونے والے چیف آفیسر محب اللہ خان بلوچ سلا ٹر ہاوس لورالائی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سٹاف کو صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی اور حاضری کی پابندی کا کہا گیا۔
08/08/2025
نوٹس بنام دوکاندران و سٹال مالکان۔
12/07/2025
خادم لورالائی ایم پی اےجناب حاجی محمد خان عرف طور اتمانخیل کا لورا لائی کے عوام سے ایک اور وعدہ وفا۔
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کا لورالائی میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرک کونسل کے لئے خصوصی فنڈ ( 10, 10 کروڑ روپے) موصول ہو گیا ہے۔ مورخہ 14 جولائی بروز سموار کونسل کا اجلاس ہوگا اور موصول شدہ 10 کروڑ روپے سے لورالائی شہر کی خوبصورتی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انشااللہ لورا لائی کی عوام عنقریب شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ، انفراسٹرکچر اور شہر کی خوبصورتی کا ایک نیا دور دیکھے گی۔ مجموعی طور پر میونسپل کمیٹی رواں سال شہر میں 25 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے جن میں سٹریٹ لائیٹ ، بریکرز، مٹن مارکیٹ، اڈہ مارکیٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لئیے سلائی مشینوں کے لئیے مختص رقم پچھلے مہینے ٹینڈر ہو چکے ہیں۔
06/07/2025
این ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ مون سون الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ایمرجینسی کی صورت میں میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو دن رات دستیاب وسائل میں ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہے گی۔
02/07/2025
لورالائی شہر کی خوبصورتی، مین ہولوں کی مرمت، کڈوں کی بھرائی اور خالی جگوں پر ٹف ٹائل۔
جناب اجمل خان اتمانخیل اور چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر خان ناصر کی سربراہی میں میں شہر کے لئیے کمیٹی جو انجمن تاجران کے ضلعی صدر عبدالواحد ناصر اور شراف الدین مردانزئی کی زیر نگرانی کام شروع ہوا ہے۔
02/07/2025
منشیات سے انکار ، ذندگی سے پیار 🌷
چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی جناب محمد طاہر ناصر نے گزشتہ روز اپنے کونسلران کے ساتھ عادی منشیات ہسپتال عبدالحمید مردانزئی فاؤنڈیشن لورالائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جناب چیئرمین نے منشیات کے عادی افراد سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے خوبصورت جوان اس دلدل میں گر کر اپنی دنیا و آخرت برباد کر دیتے ہیں۔ ہم فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے یہ کار خیر شروع کیا ہے اور نوجوانوں خاص کر لورالائی کے عوام کے لئیے دوبارہ سے زندگی کا آغاز کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
اس موقع پر سنٹر میں داخل افراد نے چیئرمین صاحب سے درخواست کی بہت گرمی ہے لہذا ہمارے لئیے بیٹریوں اور پنکھے کا بندوبست کیا جائے۔ جناب چئیرمین نے پوری طور پنکھے اور بیٹری اپنی طرف سے فراہم کرنے کا اعلان کیا اور نوجوانوں سے عہد لیا کہ وہ آج سے نشہ کی لعنت چھوڑ کر معاشرے میں اہم کردار ادا کریں گے۔