02/06/2026
بلوچستان بورڈ (BBISE)، کوئٹہ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کر دیا ہے۔ اب پوزیشنز اور پرانے نمبرز کے بجائے پوزیشن کا تعین ان گریڈز سے ہوگا:
📊 گریڈز کی نئی تقسیم:
A++ ➔ 96% سے 100% (Extraordinary)
A+ ➔ 91% سے 95% (Exceptional)
A ➔ 86% سے 90% (Outstanding)
B++ ➔ 81% سے 85% (Excellent)
B+ ➔ 76% سے 80% (Very Good)
B ➔ 71% سے 75% (Good)
C+ ➔ 61% سے 70% (Fairly Good)
C ➔ 51% سے 60% (Above Average)
D ➔ 40% سے 50% (Emerging)
U ➔ 40% سے کم (Ungraded / دوبارہ امتحان لازمی)
Viral in Pakistan Media
02/06/2026
ضلع لورالائی پٹواری کے پاس اُمیدواروں کے نام
30/05/2026
ایرانی تیل میں نقصاندہ مواد ملایا جارہا ہے ۔
استعمال سے گریز کریں
29/05/2026
لورالائی کے دو نوجوانوں کا پھٹانکوٹ واٹر پارک (سوئمنگ پول) میں جان بحق ہونا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ پول انتظامیہ نے بنیادی حفاظتی اقدامات مکمل طور پر نظر انداز کیے ہوئے تھے، جہاں نہ لائف جیکٹس، ریسکیو سامان، فرسٹ ایڈ کٹ اور نہ ہی دیگر ضروری حفاظتی انتظامات موجود تھے۔ یہ واضح غفلت اور لاپرواہی ہے، جس پر ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ ضلعی انتظامیہ ایسے تمام سوئمنگ پولز کی سخت جانچ یقینی بنائے۔
28/05/2026
قلعہ سیف اللہ، مولوی بختیار اڈا پر فائرنگ 4 افراد جاں بحق جسمیں باپ بیٹا اوردو بھتیجے شامل وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتا جا رہا ہے
28/05/2026
گورنمنٹ ایلیمنٹری کالجز آف ایجوکیشن (GECEs) ہمارے تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پرائمری اور مڈل اسکولوں کے لیے اساتذہ کی تیاری کا پورا دارومدار انہی اداروں پر ہے۔ ان کالجز کی زبوں حالی کا خاتمہ اور ان کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں درج ذیل مطالبات اور اصلاحات فوری توجہ کی مستحق ہیں:
1۔ بی ایڈ (B.Ed) پروگرامز کا فوری اجرا
تمام ایلیمنٹری کالجز کو تعلیمی اور قانونی طور پر مستحکم کرنے کے لیے وہاں 2 سالہ اور 4 سالہ بی ایڈ (B.Ed) پروگرامز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔
اس اقدام سے نہ صرف مقامی سطح پر اساتذہ کو اعلیٰ پیشہ ورانہ ڈگری مل سکے گی، بلکہ اسکولوں کو جدید تدریسی مہارتوں سے لیس اساتذہ بھی میسر آئیں گے۔
2۔ انفراسٹرکچر اور فیکلٹی (اسٹاف) پر خصوصی توجہ
وسائل کی فراہمی: ان کالجز کی عمارتوں کی مرمت، جدید کمپیوٹر لیبز، سائنس لیبز اور لائبریریوں کے قیام کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے۔
اسٹاف کی تعیناتی و تربیت: اساتذہ (Teacher Educators) کی خالی اسامیوں کو فوری طور پر میرٹ پر پُر کیا جائے اور موجودہ اسٹاف کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے۔
3۔ یونین مافیا کا خاتمہ اور انتظامی تطہیر
تعلیمی اداروں کو سیاست اور یونین مافیا کے منفی اثر و رسوخ سے پاک کیا جائے۔ تبادلوں، تعیناتیوں اور انتظامی امور میں بیرونی مداخلت کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔
اداروں میں صرف اور صرف میرٹ، کارکردگی (Performance) اور سخت جوابدہی (Accountability) کا نظام لاگو کیا جائے تاکہ مخلص اور محنتی عملے کو کام کا سازگار ماحول مل سکے۔
Viral in Pakistan Media Sarfaraz Bugti - Interior Minister
27/05/2026
پښتنو ورنړو او خوندو
د لوي اختر مبارکی درته وایم
الله تعالٰی د ستاسو قربانئ د الله په حضور کی قبول وګرزوی .
اتفاق ، خوشحالی او ښه زوند درته غواړم
26/05/2026
ایک بات سمجھ نہیں آرہی ایرانی کا ریٹ پاکستانی سے اوپر
لیکن لوگ پھر بھی ایرانی پٹرول استعمال کر رہے ہیں.
25/05/2026
بلوچستان میں ٹرانسپورٹروں کو تحفظ دینا اور تحفظ دینے میں ناکامی کی صورت میں نذر آتش ٹرکوں و املاک کا معاوضہ دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری اور فریضہ ھے۔ حکومت پیپلز پارٹی کی ھے جس کا نعرہ روٹی، کپڑا، مکان ھے۔ سرفراز بگٹی کی حکومت کے پہلے دن سے لے کر آب تک اربوں روپے مالیت کے سینکڑوں مال بردار ٹرکیں، املاک اور گاڑیاں شدت پسندوں کے ہاتھوں جل چکے ہیں جو ریکارڈ پر موجود ہیں۔
اب ھم اہلیان صوبہ وزیراعلی سرفراز بگٹی سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹرانسپورٹروں کو تحفظ دینے کی ذمے داری نبھانے میں ناکامی کے بعد ان ٹرانسپورٹروں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق نذر آتش ٹرکوں، املاک اور گاڑیوں کا معاوضہ ادا کرنے کی ذمہ داری نبھائے۔ تحفظ دینے میں ناکامی کے بعد اب متاثرین کو معاوضہ دینا حکومت بلوچستان کا فریضہ اور ذمہ داری ھے تاکہ مذکورہ متاثرین ازسرنو روزگار و کاروبار کے قابل بن سکے۔ شکریہ
شیرزمان کاکڑ لورالائی