PPP Chattar Plain

PPP Chattar Plain

Share

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بفہ پکھل

17/06/2026

چھتر پلین پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر، نظریاتی اور دیرینہ رہنما سلیم قریشی نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر سرپرستی ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والا پارٹی ورکرز یوتھ کنونشن ایک تاریخ ساز اور کامیاب سیاسی اجتماع ثابت ہوا ہے، جس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہزارہ ڈویژن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں آج بھی مضبوط ہیں اور مستقبل میں بھی یہ خطہ پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ رہے گا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم قریشی نے کہا کہ ایبٹ آباد یوتھ کنونشن میں ہزارہ بھر سے پارٹی کارکنوں، جیالوں، نوجوانوں اور خواتین کی بھرپور شرکت نے پارٹی کی عوامی مقبولیت اور تنظیمی قوت کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر احمد حسین شاہ کی قیادت اور ضلعی صدر سید نادر شاہ کی نگرانی میں سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑا قافلہ کنونشن میں شریک ہوا، جس میں کارکنوں کے علاوہ خواتین ونگ کی نمائندگی بھی نمایاں رہی۔ سلیم قریشی نے کہا کہ کنونشن میں کارکنوں کے جوش و جذبے نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دن بدن مزید فعال اور منظم ہو رہی ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے نوجوانوں کو آگے لانے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور یہی کارکن مستقبل میں پارٹی کی کامیابی کی ضمانت بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بے نظیر بھٹو کے نظریات، مشن اور عوامی خدمت کے فلسفے پر عمل پیرا ہے۔ پارٹی کارکن اپنے قائدین کی قربانیوں کو مشعل راہ سمجھتے ہیں اور ان کے مشن کو ہر سطح پر آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ سلیم قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں عوامی حقوق کے تحفظ، جمہوری استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہزارہ سمیت پورے صوبے میں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا تاکہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کیا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Mansehra
17510