03/06/2026
🚨 اہم اطلاع
جلد از جلد رجسٹریشن کروائیں!
حکومتِ خیبر پختونخوا کے تعاون سے 3 ماہ کا مفت تربیتی پروگرام اور جاب پلیسمنٹ معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
📅 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 5 جون 2026
مزید معلومات اور رابطے کے لیے:
ڈاکٹر اورنگزیب خان
ڈپٹی ڈائریکٹر، QEC
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ
Registration link: https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdU-CM1iOOf2I4YuK_DqfWl8nMcqmgoYYC8WWgdH_z0ekGSVA/viewform?usp=sharing
03/06/2026
صوبائی صدر مشرف آفریدی اور ریجنل سالار رمیض خان سواتی کی ہدایات پر، ضلعی صدر مانسہرہ زرنوش خان، سیکرٹری جنرل عمر زیب خان سواتی اور ایس وی پی شایان خان سواتی نے نئی تنظیم سازی کے حوالے سے تحصیل بفہ کے علاقے کوش ویلی میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کے دوستوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ضلعی صدر زرنوش خان نے کہا کہ ہم ریجنل سالار رمیض خان سواتی کی سرپرستی میں پہلے سے مضبوط تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو متحد کرکے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ طلبہ کے مسائل کے حل اور تنظیم کے فروغ کے لیے بھرپور انداز میں کام کیا جا سکے۔
30/05/2026
صوبائی صدر مشرف آفریدی ریجنل سالار رمیض خان کی ہدایت پر ضلعی صدر زرنوش خان اور جی ایس عمر زیب ایس وی پی شایان خان اور سابق تحصیل صدرور کہ ہمراہ میٹنگ کی گئی جس میں ضلعی تنظیمی سازی کہ حوالے تفصیلی گفتگو ہوئی