Highways North PWD AJK Official

Highways North PWD AJK Official

Share

PWD Highways North
Communications & Works Department
State of Azad Jammu & Kashmir.

21/04/2024

روڈ اپڈیٹ 21اپریل2024بروز اتوار

مظفرآباد ۔
ضلع مظفرآباد کی تمام رابطہ سڑکیں ماسواۓ لوہار گلی کلیئر ہیں ۔مطلع صاف رہا تو لوہار گلی روڈ کو آج ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائےگا۔ روڈ بحال ہونے تک متبادل شہید گلی روڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ۔ ۔پیر چنا سی جانے کے خواہشمند آج پیرچناسی کا سفر اختیار کر سکتے ہیں۔

نیلم ۔
نیلم ویلی روڈ اٹھمقام تا کیل شیخ بیلہ کلئیر ہے۔ شیخ بیلہ میں روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جو جلد مکمل ہو رہا ہے۔

جہلم ویلی ۔
ضلع جہلم ویلی کی تمام رابطہ سڑکیں بشمول لیپہ روڈ بحال ہیں ۔

باغ ۔
ضلع باغ کو جانے ولی روڈز براستہ گجر کوہالہ دھیرکوٹ اور سدھن گلی کلئیر ہیں ۔سدھن گلی تا گنگا چوٹی روڈ بھی کلئیر ہے گنگا چوٹی کی سیر کو جانے والے سیاح بھی جا سکتے ہیں۔

راولاکوٹ:
راولاکوٹ کی تمام روڈز بشمول گوئی نالہ روڈ ، کھائیگلہ روڈ ، بنجوسہ اور تولی پیر ٹریفک کے لیے مکمل کلئیر ہیں ۔ مطلع بھی صاف ہے ۔ سیاحتی مقامات کی طرف جانے کا أج آئیڈیل دن ہے۔

حویلی ۔
ضلع حویلی کو ملانے والی روڈز براستہ لسڈنہ اور عباسپور مکمل کلئیر ہیں ۔

نوٹ ۔ کوہالہ سے مری کی طرف جانے والی دونوں روڈز براستہ پھگواڑی اور جھیکا گلی کلئیر ہیں ۔

01/03/2024

روڈ اپ ڈیٹ
مظفرآباد ؛

مظفرآباد کی تمام رابطہ سڑکیں کلئیر ہیں۔ تاہم پیرچناسی روڈ سراں سے آگے بوجہ برف باری / لینڈ سلائیڈنگ بند ہے۔

کوہالہ سے مظفرآباد روڈ کلیر ہے ۔ البتہ مانسہرہ سے مظفرآباد روڈ لوہار گلی کے مقام سے بوجہ لینڈ سلائیڈنگ بند ہے۔

نیلم :

شاہراہ نیلم شیخ بیلہ تک کلیر ہے ۔ کیل سیری سے بوجہ لینڈ سلائیڈ بند ہے ۔اور برف باری جاری ہے۔

جہلم ویلی:

جہلم ویلی روڈ ریشیاں تک کھلی ہے لیپہ روڈ ریشیاں سے آگے بند ہے۔لیپہ میں برف باری جاری ہے۔

باغ:

باغ براستہ کوہالہ اور سدھن گلی روڈ کلئیر ہے۔ سدھن گلی سے سیاحتی مقام گنگا چوٹی روڈ بند ہے۔

حویلی :

حویلی براستہ لسڈنہ و محمود گلی چار ایچ برف پڑھ چکی ہے تاہم روڈ 4x4 گاڑیوں کے لئے کھلی ہے ۔

راولاکوٹ :

راولاکوٹ کو ملانے والی تمام روڈز کلئیر ہیں۔ تولی پیر سیاحتی مقام کی طرف جانے والی روڈ بوجہ برف باری بند ہے۔
بارش کا سلسلہ جاری ہے، سیاحوں سے التماس ہے کہ وہ جملہ سیاحتی مقامات پر رات کے اوقات میں سفر سے گریز کریں۔

23/07/2023

الرٹ
تمام سیاح اور مقامی حضرات سے اپیل کی جاتی ہے مظفرآباد/ نیلم ویلی/گنگا چوٹی/تولی پیر کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر روڈ بلاک ہونے کی اطلاع ہے۔لہذا اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید بارش کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی اطلاع کیلٸے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں:-
1-مرکزی کنٹرول روم مظفرآباد
05822-930418
2-ریسکیو 15 کنٹرول روم
05822-930420
3-ٹوریسٹ پولیس 1422 کنٹرول روم
05822-930831
4-ریسکو 1122 کنٹرول روم
05822-924229
5۔ کنٹرول روم ضلع نیلم
05821-930005
6۔ٹوریسٹ پولیس ضلع نیلم
0355-8004520

22/07/2023

Welcome to the official page of Highways North Communication and Works Department, State Of Azad Jammu and Kashmir!
We're excited to connect with you here and share updates about our work.
Stay tuned for more information about our projects and initiatives. Don't forget to like our page to stay up-to-date on all the latest news!"

Want your business to be the top-listed Government Service in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


H Block District Complex
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30