District Information Office Naushahro Feroze

District Information Office Naushahro Feroze

Share

DISTRICT INFORMATION OFFICE NAUSHAHRO FEROZE, INFORMATION DEPARTMENT, GOVERNMENT OF SINDH

Government Handout NEWS & MEDIA Work
regarding District Naushahro Feroze

03/06/2026

محکمہ اطلاعات نوشہرو فیروز

نوشہرو فیروز (ہینڈ آؤٹ) 03 جون 2026:۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی جانب سے محکمہ روینیومیں روزگار کی فراہمی اور میرٹ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرو فیروز میں گریڈ 1 سے 4 تک کی مختلف خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز آج تیسرے دن بھی جاری رہے۔

آج تحصیل مورو کے 332امیدواروں نے شرکت کی۔ ان اسامیوں میں نائب قاصد، چوکیدار، ، کوٹار، ڈرائیو اور گریڈ 1 سے 4 کی دیگر تکنیکی و غیر تکنیکی اسامیاں شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد مستقیم قریشی،ایس اینڈ جی ڈی کے سیکشن آفیسر حاکم علی انڑ،سید جیئل شاہ،صفیر الحسنین لاڑک اور دیگر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام بھرتیاں خالصتاً میرٹ، شفافیت اور قابلیت کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔ کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر حقدار اور اہل امیدواروں کو ان کا حق دیا جائے گا تاکہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

02/06/2026

نوشہرو فیروز (ہینڈ آؤٹ) 02 جون 2026:۔ ڈپٹی کمشنر آفیس کی جانب سے محکمہ روینیومیں روزگار کی فراہمی اور میرٹ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرو فیروز میں گریڈ 1 سے 4 تک کی مختلف خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

انٹرویوز کے دوسرے دن تحصیل بھریا سے شارٹ لسٹ کیے گئے 567امیدواروں نے شرکت کی۔ ان اسامیوں میں نائب قاصد، چوکیدار، سینیٹری ورکرز، کوٹار، ڈرائیو اور گریڈ 1 سے 4 کی دیگر تکنیکی و غیر تکنیکی اسامیاں شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد مستقیم قریشی،ایس اینڈ جی ڈی کے سیکشن آفیسر حاکم علی ابڑو،سید جیئل شاہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام بھرتیاں خالصتاً میرٹ، شفافیت اور قابلیت کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔ کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر حقدار اور اہل امیدواروں کو ان کا حق دیا جائے گا تاکہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی آفس میں انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی اور سایہ دار بیٹھنے کی جگہ (ویٹنگ ایریا) کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔انٹرویوز کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرستیں میرٹ کے مطابق جاری کر دی جائیں گی۔

02/06/2026

بھرتی کے لئے
قد 5 فٹ 5انچ،
165 سینٹی میٹر ہو
پہلے سے رجسٹر دوبارہ کوشش نہ کریں۔

02/06/2026

بھرتی کے لیے تعلیم مڈل میٹرک
عمر ساڑھے سترہ سے 23سال ہو وہ بھرتی کے اہل ہوں گے ۔

02/06/2026

پاک فوج بھرتی مرکز پنو عاقل نے پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کی تاریخ 13جون تک بڑھا دی گئی ہے۔

Photos from District Information Office Naushahro Feroze's post 02/06/2026
02/06/2026

سنڌ ۾ اڄ رات دير سان يا سڀاڻ رات تائين هڪ طوفاني سسٽم اثر انداز ٿي سگهي ٿو، جنهن سان ڪيترن ئي علائقن ۾ برسات ۽ گرد آلود طوفان جو امڪان آهي.

اتر سنڌ جي سکر، لاڙڪاڻو، خيرپور، گهوٽڪي، جيڪب آباد، ڪشمور، شڪارپور، ڪنڌڪوٽ، موهن جو دڙو سميت راني پور، روهڙي، پنوعاقل، ڏهرڪي، گمبٽ، ميهڙ، خيرپور ناٿن شاهه ۽ ٻين شهرن ۽ ڳوٺن ۾ ڪٿي برسات ۽ ڪٿي گرد آلود طوفان متوقع آهي.

وچولي ۽ اوڀر سنڌ جي نوشهرو فيروز، مورو، مٽياري، پھل، دادو، نوابشاهه، عمرڪوٽ، ٿرپارڪر، کپرو، سانگهڙ سميت مختلف علائقن ۾ پڻ گرد آلود طوفان سان گڏ ڪٿي ڪٿي برسات ٿي سگهي ٿي. ميرپورخاص ڊويزن ۽ حيدرآباد جي ڪجهه علائقن تائين به ڪڪر پهچي سگهن ٿا.

01/06/2026

محکمہ اطلاعات نوشہرو فیروز

نوشہرو فیروز (ہینڈ آؤٹ) 01 جون 2026:۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزگار کی فراہمی اور میرٹ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرو فیروز میں گریڈ 1 سے 4 تک کی مختلف خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انٹرویوز کے لیے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایک خصوصی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

انٹرویوز کے پہلے مرحلے میں ضلع کی تحصیل نوشہرو فیروز سے شارٹ لسٹ کیے گئے 648 امیدواروں نے شرکت کی۔ ان اسامیوں میں نائب قاصد، چوکیدار، سینیٹری ورکرز، مالی اور گریڈ 1 سے 4 کی دیگر تکنیکی و غیر تکنیکی اسامیاں شامل ہیں۔ امیدواروں کی تعلیمی اسناد، تجربے کے سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات کی سخت مانیٹرنگ اور جانچ پڑتال کے بعد کمیٹی نے انٹرویوز کیے۔

سلیکشن کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام بھرتیاں خالصتاً میرٹ، شفافیت اور قابلیت کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔ کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر حقدار اور اہل امیدواروں کو ان کا حق دیا جائے گا تاکہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی آفس میں انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی اور سایہ دار بیٹھنے کی جگہ (ویٹنگ ایریا) کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا تاکہ دور دراز سے آنے والے نوجوانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انٹرویوز کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرستیں میرٹ کے مطابق جاری کر دی جائیں گی۔

21/05/2026

موسم کی صورتحال
22 سے 25 مئی 2026 تک
ضلع نوشہرو فیروز میں درجہ حرارت 46سے 50 سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔احتیاط

Want your business to be the top-listed Government Service in Naushahro Firoz?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Naushahro Firoz
67370

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00