20/06/2026
تھانہ چوچک کے علاقہ مٹھا بھٹی سے 12 سالہ سلیمان ولد ارشد گاؤں کے ساتھ ہی مدرسہ میں پڑھتا تھا گم ہو گیا ہے۔جس کو ملے ان نمبر پر اطلاع دیں۔
ایس ایچ او چوچک
+92 300 6975743
کنٹرول روم
044-9200093
20/06/2026
ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے 5 محرم الحرام کے سلسلے میں کالج روڈ جلوس روٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے غوثیہ چوک سے چشتیہ منزل اور کچہری بازار تک سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈی ایس پی سٹی سرکل اور انچارج سیکیورٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او نے جامعہ مسجد غوثیہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کے فروغ کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
20/06/2026
سوشل میڈیا صارفین متوجہ ہوں
20/06/2026
عشرہ محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اوکاڑہ پولیس کے مستعد افسران و اہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سرکل افسران تمام سکیورٹی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔
20/06/2026
آمنہ دختر حاجی محمد، 20 جون 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 16 سال ہے۔بصیر پور، اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔
اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 332092141
Help in reunite with her family
20/06/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ارشد ندیم نے کمیونٹی لائنزون سینٹر میں روزمرہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے
کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضا کو قائم رکھنا اور معزز شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنا ہے
20/06/2026
احمد رضا ولد ارشد، 17 جون 2026 سے لاپتہ ہے۔ اس کی عمر تقریباً 17 سال ہے۔بصیر پور، اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔
اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو 15 یا واٹس ایپ نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 332065241
Help in reunite with his family
20/06/2026
تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ ماتم چوک سے ایک عورت ملی ہے جس کی عمر تقریبا 40/35 سال ہے جس کا ذہنی توازن درست نہ ہےاپنے والدین و ورثاء کے بارے میں بتانے سے قاصر ہے، اگر کوئی شخص اس کو پہچانتا ہو یا اس کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ اس کو اس کے خاندان سے ملایا جا سکے