صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کا ٹی ایم اے ملازمین کے مسائل پر فوری ایکشن،
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چارسدہ میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و بلدیات مینا خان آفریدی ، سیکرٹری بلدیات اور اسپیشل سیکیورٹی بلدیات کے ہمراہ چارسدہ پہنچ گئے اور ملازمین سے براہِ راست ملاقات کی،
وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے ملازمین سے مبینہ کرپشن کے حوالے سے ٹھوس شواہد طلب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اگر کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا مالی بدعنوانی ثابت ہوئی تو ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،
مینا خان آفریدی نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "محض عمومی الزامات لگانے کے بجائے مخصوص نشاندہی کریں کہ کہاں اور کس مد میں کرپشن ہوئی ہے، اگر ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن نہیں مل رہیں اور دوسری جانب ترقیاتی فنڈز سے غیر ضروری منصوبوں پر اخراجات کیے گئے ہیں تو یہ مجرمانہ غفلت ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی،
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور بلدیاتی اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،
تنخواہوں اور پنشن کے مسائل کے حل اور مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
Meena Khan Afridi
ISF Founding Member. Member PTI Core Committee and a Proud Insafian.
Provincial Minister for Local Government, Election and Rural Department KP & Higher Education, Archives and Libraries Department KP
EX, President Insaf Youth Wing Pakistan.
خیبرپختونخواہ جامعات میں طلبہ یونین کی بحالی !!
صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی کی زیر صدارت طلبہ تنظیموں کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، اسلامی جمیعیت طلبہ، جمیعیت طلبہ اسلام، پختونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،
جامعات میں سٹوڈنٹس یونین کے حوالے سے مشاورتی امور آخری مرحلے میں داخل ہوگئے،
طلبہ تنظیموں نے محکمہ اعلی تعلیم کو اپنی متفقہ سفارشات جمع کر دئیے،
محکمہ اعلی تعلیم آئندہ دس دنوں میں ڈرافٹ کو فائنل کرے. مینا خان افریدی کی ہدایت
خیبرپختونخوا میں سٹوڈنٹس یونین کی بحالی پر طویل مشاورت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے. مینا خان افریدی
طلبہ یونینز کی بحالی سے جمہوریت کو تقویت ملے گی. مینا خان افریدی
یونینز کی موجودگی سے بہترین لیڈرشپ سامنے آئے گی۔ مینا خان افریدی
جدید کھیلوں کی سہولیات کی جانب ایک اور اہم پیش رفت
صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے پشاور حیات آباد فیز 3 کے منی اسپورٹس کمپلیکس میں قائم حیات آباد کے پہلے جدید کرکٹ و فٹبال باکس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،
یہ جدید ٹرف سہولت نوجوانوں اور کھیلوں کے شائقین کو معیاری اور محفوظ ماحول میں کرکٹ اور فٹبال کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرے گی۔
یہ منصوبہ حکومت خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور جدید اسپورٹس انفراسٹرکچر کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،
اس موقع پر سیکرٹری بلدیات، ڈی جی (پی ڈی اے) پی ٹی آئی کے رہنما اور دیگر سرکاری احکام بھی موجود تھے
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے پشاور رنگ روڈ کے ہزار خوانی انٹر سیکشن پر 6 لینز پر مشتمل اوور پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا،
1257 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ پشاور ری وائیٹلائزیشن پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت شہر کی ترقی، ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری لائی جائے گی،
اس موقع پر معاونِ خصوصی سمیع اللہ خان، رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی، رکن قومی اسمبلی آصف خان، قائم مقام صدر پشاور رحیم شاہ، جنرل سیکرٹری پشاور خورشید عالم، یونس ظہیر، الیاس خلیل، محکمہ بلدیات اور پی ڈی اے کے حکام سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.
صوبائی وزیر بلدیات و اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کا پشاور ری وائٹیلائزیشن پلان کے تحت رنگ روڈ پر ہزار خوانی انٹر سیکشن پر فلائی اوور کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب!
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اپنے حلقہ PK-83 کی نیبرہوڈ کونسل 40 میں منعقدہ پبلک ڈے کے موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام سے ملاقات کر رہے ہیں
اس موقع پر مینا خان آفریدی نے عوام کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،
عوام نے ان کے اس عوامی و فلاحی طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا
وزیراعلی سہیل آفریدی نے آج مالی سال 2026-27 بجٹ پیش کیا،
بجٹ پیش کرنے کی مکمل ویڈیو
19/06/2026
خوشحال خیبر پختونخواہ بجت 2026-27
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سرپلس کے بجائے خسارے کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان
48ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش ہو گا، وفاقی حکومت کیلئے کوئی گرانٹ نہیں ہو گی،
وزیراعلی سہیل آفریدی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Peshawar
