Local Council Board KPK

Local Council Board KPK

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Local Council Board KPK, Government Organization, Peshawar.

Photos from Local Council Board KPK's post 29/10/2025

Building Inspectors of TMA Abbotabad, Haripur & Mansehra.
Their role is of paramount importance in enhancing the revenue generation of the Tehsil Municipal Administration. They serve as a vital link in ensuring financial sustainability through efficient resource mobilization, effective service delivery, and transparent fiscal management. Without their active contribution, the TMA’s capacity to meet its developmental and operational needs would remain significantly constrained.

Photos from Local Council Board KPK's post 13/09/2025
12/09/2025

حکومت خیبر پختونخواہ
مقامی حکومت، انتخابات و دیہی ترقی محکمہ
لوکل کونسل بورڈ

نوٹیفکیشن

مطلع کیا جاتا ہے کہ تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (TMAs) کے جملہ افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بلاوجہ، بلااجازت اور بلاکسی باقاعدہ میٹنگ یا پرسنل ہیرنگ کے اپنے دفاتر کو ہرگز نہ چھوڑیں۔

مزید برآں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ:
1. اگر کسی افسر یا اہلکار کو لوکل کونسل بورڈ یا محکمہ بلدیات کی طرف سے کسی انکوائری، پریزنٹیشن یا پرسنل ہیرنگ کے لیے طلب کیا جاتا ہے تو وہ صرف اپنے متعلقہ TMO/RMO کی پیشگی اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی دفتر سے روانہ ہوگا۔
2. کسی بھی اہلکار کو اپنی ٹرانسفر/پوسٹنگ یا کسی ذاتی کام کے سلسلے میں لوکل کونسل بورڈ کے دفتر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
3. مذکورہ بالا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس ضمن میں باضابطہ مراسلہ جاری کیا جا رہا ہے تاکہ تمام TMAs میں اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔



بذریعہ حکم
سیکرٹری، لوکل کونسل بورڈ
خیبر پختونخواہ

11/09/2025
Photos from Local Council Board KPK's post 26/08/2025

آج لوکل گورننس اسکول میں صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جس میں مختلف تحصیل میوُنسپل ایڈمنسٹریشنز (TMAs) سے آئے ہوئے ٹی ایم اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس تربیت کا بنیادی مقصد پراپرٹی مینجمنٹ کے حوالے سے شرکاء کو جامع رہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے متعلقہ TMAs کی جائیدادوں اور اثاثہ جات کو مؤثر اور شفاف طریقے سے بروئے کار لا سکیں۔

شرکاء کو ایک مکمل روڈ میپ دیا گیا اور انہیں رول 25 کے تحت دیے گئے اختیارات کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا تاکہ وہ اپنی پراپرٹیز کے بہتر استعمال کے ذریعے ریونیو میں اضافہ کر سکیں اور ادارہ جاتی خود کفالت حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورننس اسکول جناب برکت درانی صاحب، ایڈمنسٹریٹو آفیسر ریگولیشن محمد اسماعیل صاحب، اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورننس اسکول منصور حیدر صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزید برآں، شرکاء کی عملی تربیت کے لیے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک ماہر کو بھی مدعو کیا گیا جس نے پراپرٹی مینجمنٹ کے موضوع پر ایک جامع اور تکنیکی سیشن کے ذریعے شرکاء کو جدید تقاضوں کے مطابق رہنمائی فراہم کی۔

یہ تربیتی سیشن TMAs کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس سے ان اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور مقامی حکومتیں اپنے وسائل کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کر سکیں گی

21/08/2025

خراجِ تحسین برائے آیاز خان (مرحوم)

یہ ہیں ٹی ایم اے کاٹلنگ، ضلع مردان کے ایک بہادر ملازم، آیاز خان، جو حالیہ سیلاب کے دوران اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے انسانی جانیں بچانے، متاثرہ عوام کو سہارا دینے اور ریلیف فراہم کرنے کے عظیم فریضے میں مصروف رہے۔ وہ دوسروں کو سہولت پہنچاتے پہنچاتے، گرتے لوگوں کو سنبھالتے سنبھالتے اور مصیبت زدہ خاندانوں کی خدمت کرتے کرتے بالآخر اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

آج لوکل کونسل بورڈ ہیڈکوارٹر کی جانب سے ہم مرحوم آیاز خان کو عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اُن کی قربانی ہمارے تمام ورکرز اور اہلکارانِ لوکل گورنمنٹ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آیاز خان نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمتِ خلق کی اعلیٰ مثال قائم کی اور یہ ثابت کیا کہ حقیقی سرکاری ملازم وہی ہے جو عوام کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم آیاز خان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور اُن کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین

Photos from Local Government Elections & Rural Development Department KP's post 20/08/2025

وزیرِ بلدیات محترم جناب ارشد ایوب صاحب، بونیر میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام و ذمہ داران سے حالیہ سیلاب کے دوران پیش آنے والی تباہ کاریوں اور ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔

16/08/2025

لوکل کاؤنسل بورڈ کی جانب سے خراجِ تحسین

آج ہمارے لوکل کاؤنسل بورڈ کی دو نہایت معتبر اور باوقار شخصیات اپنی ساٹھ سالہ شاندار ملازمت کا سفر مکمل کر کے ریٹائر ہو رہی ہیں۔

محترم جناب شوکت علی صاحب، جنہوں نے بطور اکاؤنٹس آفیسر اور بعد ازاں بطور سینئر اکاؤنٹس آفیسر نہایت دیانت، غیرت اور دبنگ انداز میں اپنی خدمات انجام دیں۔ جہاں بھی تعینات ہوئے، عزت و وقار سے ڈیوٹی سرانجام دی۔ وہ نہ صرف ایک مدبر اور مشفق افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں بلکہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اصول پسندی پر ہم سب کو فخر ہے۔

اسی طرح محترم سید انور اقبال صاحب، جو اپنی خوش اخلاقی، تعاون اور اعلیٰ انسانی قدروں کی وجہ سے ہر دلعزیز رہے۔ لوکل کاؤنسل بورڈ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا نرم خو مزاج اور ہر ایک کے لیے مددگار رویہ ہمارے ادارے کی ایک خوبصورت یادگار رہے گا۔

ہم دل کی گہرائیوں سے دونوں محترم افسران کو آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشی اور کامیابی کی دعا دیتے ہیں۔ لوکل کاؤنسل بورڈ ہمیشہ ان سے اپنے تعلق کو برقرار رکھے گا اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں یاد کرتا رہے گا

15/08/2025

فلڈ کنٹرول روم کے قیام کا اعلان

موجودہ موسمی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ نے فوری طور پر ایک فلڈ کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ اس کنٹرول روم میں لوکل گورنمنٹ کے منتخب اور تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کی جا سکے۔

عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کسی بھی علاقے میں سیلاب یا بارش سے متعلقہ ایمرجنسی کی صورت میں، جہاں لوکل گورنمنٹ کی فوری مدد درکار ہو، درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔ عملہ آپ کی شکایات، معلومات یا امدادی درخواستوں کو فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائے گا، تاکہ خدمات بروقت اور مؤثر انداز میں فراہم کی جا سکیں

13/08/2025

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ۔

میں، بحیثیت سیکریٹری لوکل کاؤنسل بورڈ، اس معرکہ حق کے موقع پر اپنی پوری قوم کو دلی اور قلبی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن، یعنی 14 اگست، ہماری تاریخ کا وہ سنہری باب ہے جو ہمیں قربانی، یکجہتی، اور عزم و ہمت کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے کس طرح اپنی جان و مال کی قربانی دے کر ایک آزاد وطن کا خواب شرمندۂ تعبیر کیا۔

اس موقع پر، میں اپنے زیرِ انتظام تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے افسران، عملے اور محنت کشوں کو یہ ہدایت اور ترغیب دیتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو صرف ایک پیشہ ورانہ فرض نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک قومی فریضہ جانیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم پاک فوج اور دیگر قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ہم ایک عظیم قوم ہیں، اور تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہر مشکل وقت، ہر چیلنج اور ہر آزمائش کا مقابلہ ہمت اور اتحاد کے ساتھ کیا ہے۔ انشاءاللہ، آئندہ بھی ہم اسی حوصلے اور یکجہتی کے ساتھ ہر ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

یومِ آزادی نہ صرف خوشی اور جشن کا دن ہے بلکہ یہ ایک عہدِ نو کا دن بھی ہے—ایک ایسا عہد کہ ہم اپنے وطن کو مزید مضبوط، خوشحال اور عظیم سے عظیم تر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں، صلاحیتیں اور محنت پاکستان کی خدمت میں صرف کریں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے، اسے ترقی و خوشحالی عطا فرمائے، اور ہمارے اتحاد و بھائی چارے کو مزید مضبوط بنائے۔

پاکستان پائندہ باد، پاکستان زندہ باد۔
والسلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

10/08/2025

Under the Chairmanship of the Secretary Local Council Board, a High Level Meeting was Convened to Strategize the Effective Implementation of the Provincial Government’s Reform Agenda, with the Objective of Delivering Tangible Benefits to the Public in the Near Future”

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Culinary Team

Attire

Telephone

Address


Peshawar
25000