Islamic Library

Islamic Library

Share

اقوال زرین ، اسلامی معلومات ، اور دینی مسائل کے حل کے لیے ہمارے پیج کو لائک کریں۔

17/04/2025

اس پرفتن دور میں اس دعا کا اہتمام انتہائی ضروری ہے تاکہ خاتمہ ایمان کے ساتھ ہو

17/03/2021

🌹 جدید مسائل اور ان کا حل🌹

موبائل کی گھنٹی پر تلاوت قرآن یا نعت وغیرہ لگانے کا شرعی حکم

موبائل فون پر بطورِ گھنٹی تلاوت قرآن پاک ، مقدس کلمات یا نعت وغیرہ لگانا بے ادبی ہے۔ لہذا ٹون پر یہ نہ لگائیں۔

وجوہات :
اس کی دو وجوہات ہیں۔

1۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ اچانک فون اٹھانے کی صورت میں قرآنی آیات درمیان میں کٹ جائے گی۔ جس میں ان آیات کی بے ادبی لازم آتی ہے لہذا قرآنی آیات اس مقصد کے لیے استعمال نہ کی جائیں ۔ نہ سننے میں ،نہ سنانے میں ۔

2. دوسری وجہ یہ ہے جس شخص کو فون کیا گیا ہے بعض اوقات وہ بیت الخلاء میں ہوتا ہے توفون آنے پر ایسی حالت میں مذکورہ مقدس کلمات کے موبائل فون پر جاری ہونے میں بے ادبی ہوگی۔ لہذا مقدس کلمات فون سننے کی گھنٹی کی جگہ پر استعمال نہ کیے جائیں ۔

• اس لیے صرف سیدھی سادی گھنٹی لگائیں۔

حوالہ جات :
وکذا قولھم بکفرہ إذا قرأ القرآن في معرض کلام النّاس کما إذا اجتمعوا فقرأ *جمعناھم جمعا* ولہ نظائر کثیرة في ألفاظ التکفیر کلھا ترجع إلی قصد الاستخفاف بہ قال قاضي خان: الفقاعي إذا قال عند فتح الفقاع صلّ علی محمّد قالوا: یکون آثما (الأشباہ : ص53، ط دیوبند)

وفی مجمع الانھر: من سبح فی السوق بنیۃ ان الناس ٖ غافلون ، فلعلھم ۔۔۔الخ
فی نصاب الاحتساب : ذکر الخانی : الحارس فی الحرامۃ اذا قال : لاالہ اللہ او ما ۔۔الخ ( نصاب الاحتساب ، تالیف : عمر بن محمد بن عوض السنامی الحنفی ۔المتوفی :734ھ

فی الشامیۃ ( الدر المختار 431 )
وفی الھندیۃ : 5/315)

01/03/2021
Photos 05/01/2021

Share with Dears | Join: Sultan Salahuddin Ayubi

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Peshawar