18/06/2026
ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبرپختونخوا محسن اقبال نے پنجاب میں پاسکو گندم ذخائر کا دورہ
ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبرپختونخوا محسن اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک پشاور ڈویژن عبدالحفیظ، ایس اینڈ ای او پی آر سی پشاور جمشید آفریدی،حلال فوڈ اتھارٹی، محکمہ زراعت (ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ) اور محکمہ اینٹی کرپشن پر مشتمل مشترکہ ٹیم کے ہمراہ 17 جون 2026 کو صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں پاسکو کے گندم ذخائر کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران خیبرپختونخوا کو فراہم کی جانے والی گندم کے معیار اور کوالٹی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تاکہ صوبے کو اعلیٰ معیار اور مقررہ معیار کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی، غذائی تحفظ کے فروغ اور گندم کی ترسیل کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل عملی اقدامات کر رہا ہے۔
Directorate General Information & PRs, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Updates Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority
15/06/2026
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں اور سرکاری گندم کے اجراء و ذخیرہ سے متعلق بے ضابطگیوں کے الزامات پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بشیر گل کو فوری طور پر 120 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ خوراک کی ہدایت پر معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے باقاعدہ انکوائری اور چارج شیٹ جاری کرنے کی کارروائی بھی شروع کی جا رہی ہے۔ محکمہ خوراک عوامی مفاد کے تحفظ، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Directorate General Information & PRs, KP PMRU Khyber Pakhtunkhwa
11/06/2026
صوبائی مشیر خوراک خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد اسرار صافی نے پروونشل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ سینٹر فار ریسرچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی نے لیبارٹری کی کارکردگی، جدید سہولیات، جدید آلات اور جاری تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر محمد اسرار صافی نے لیبارٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے خوراک کی جانچ اور معیار کو یقینی بنانے کے نظام کا جائزہ لیا اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فوڈ ٹیسٹنگ، تحقیق اور جدید لیبارٹری نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ صوبے بھر میں خوراک کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔
11/06/2026
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی پراونشل فوڈ کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود خان، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محسن اقبال اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی، عوام کو معیاری آٹے اور خوراک کی فراہمی، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور غذائی تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور محکمانہ امور میں شفافیت اور بہتری کو ترجیح دی جائے۔
Directorate General Information & PRs, KP Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority Khyber Pakhtunkhwa Updates
08/06/2026
محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں اور آٹے کی چکیوں میں گندم کے ذخیرے و اجراء سے متعلق بے ضابطگیوں کی رپورٹ کی روشنی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ضلع بونیر، ظہیر عباس کو فوری طور پر 120 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔
محکمہ خوراک کی جانب سے شفافیت، احتساب اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ متعلقہ افسر کو مزید کارروائی اور باضابطہ انکوائری کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ خیبر پختونخوا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ چارج شیٹ الگ سے جاری کی جائے گی۔
"قانون کی بالادستی، شفافیت اور عوامی مفاد کا تحفظ محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے۔"
08/06/2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پرعائد پابندی کے معاملے پر ملاقات کر رہے ہیں
06/06/2026
عالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پروقار تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کی۔ تقریب میں مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان، معاونِ خصوصی طارق سعید خان، معاونِ خصوصی سمیع اللہ،سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود خان ،اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے خطاب کیا۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے اپنے خطاب میں محفوظ خوراک کی فراہمی، غذائی خودکفالت، محکمہ خوراک کی استعدادِ کار میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو مختلف شعبوں میں خودکفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ محفوظ، معیاری اور حلال خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات، جدید نگرانی کے نظام، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومتِ خیبرپختونخوا عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اور نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
Directorate General Information & PRs, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Updates Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority