04/06/2026
City Traffic Police Peshawar
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from City Traffic Police Peshawar, Government Organization, Traffic HQ Gulbahar, Peshawar.
04/06/2026
04/06/2026
ٹریفک پولیس کی جانب سے چپس رائیڈرز میں ہیلمٹ تقسیم
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد دیگر شہریوں کی طرح ٹریفک اہلکاروں پر بھی لازم ہے قانون سے کوئی مبرا نہیں ہے ' چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ
پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے چپس رائیڈرز میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں ٹریفک ہیڈکوارٹرز گلبہار میں سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز روزیہ الطاف' ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ظہور خان ، ٹریفک افسران اور چپس رائیڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے چپس رائیڈرز میں ہیلمٹ تقسیم کئے اور کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد دیگر شہریوں کی طرح ٹریفک اہلکاروں پر بھی لازم ہے قانون سے کوئی مبرا نہیں ہے سب سے پہلے ٹریفک افسران اور اہلکار ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ چپس رائیڈرز کے اہلکار ہیلمٹ کے استعمال کویقینی بنائیں جبکہ استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حکام ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کریں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے کیونکہ ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اکثر اوقات موٹر سائیکل سے گرنے کی صورت میں ہیڈ انجری سے جانی نقصان کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان کا خدشہ کم ہوجاتا ہے ۔ شہری سفر محفوظ بنانے کے لئے ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔
03/06/2026
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر مولوی جی ہسپتال روڈ، لاہور اڈہ اور باچا خان چوک میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
ایس پی ہیڈکوارٹرز روزیہ الطاف کی قیادت میں کی جانیوالی کارروائیوں کے دوران 2 ٹرک سامان ضبط، 25 افراد گرفتار
ٹریفک حکام اور اہلکار تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں ، سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ
تجاوزات قائم کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی ، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ
پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ان کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت ہیڈکوارٹرز سیکٹر میں آپریشن کے دوران 25 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔
31/05/2026
*سٹی ٹریفک پولیس پشاور*
مسافروں سے من پسند کرایوں کا حصول ، سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی
حکومت اور آر ٹی اے کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ' چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار شہر کے تمام سیکٹروں میں قائم اڈوں میں کارروائیوں کیلئے موجود ہیں ، چیف ٹریفک آفیسر
پشاور ، شہری سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے کمپلینٹ سیل نمبر 1915 پر اطلاع دیں ٹرانسپورٹروں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی ، سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ
شہر کے مختلف سیکٹروں میں کی جانیوالی ناکہ بندیوں سے گزرنیوالی گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے کرایوں بارے آگاہی حاصل کی گئی جس میں زیادہ کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز سے اضافی کرایہ واپس لے کر مسافروں کے حوالے کردیا گیا
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
31/05/2026
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
سٹی ٹریفک پولیس پشاو نے عید الاضحی کے موقع پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں ضبط کرکے ٹرمینل میں بند کردیں
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے عید الاضحی کے موقع پر منچلے جوانوں کی جانب سے خطرناک طریقے سے ون ویلنگ کرنے پر مختلف سیکٹروں میں عید الاضحی کے موقع پر رش کم کرنے کیلئے تعینات سپیشل پٹرولنگ موبائلز کو ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر سپیشل پٹرولنگ فورس نے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں عمل میں لائیں اور 16 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ہدایت کی تھی کہ عید الاضحی پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران و اہلکار نوجوانوں کی جانب سے ون ویلنگ پر کارروائیاں عمل میں لاکر ان کے والدین سے ملیں اور ان سے باقاعدہ تحریری طور پر ضمانت لیکر چھوڑیں اور آئندہ گرفتاری پر سخت قانونی کارروائی کریں
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ ون ویلنگ جیسی لعنت سے گریز کریں اور اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں چھوٹی سی غلطی ان کی پوری زندگی کو معذوری اور قیمتی جان کی ضیاع کا سبب بن سکتی ہے
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے منع کرکے انکی زندگیاں محفوظ بنائیں
27/05/2026
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
پشاور‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے شہر بھر کے مختلف سیکٹروں کا دورہ کیا
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ عید الاضحی کے موقع پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں سے ملے
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے اہلکاروں میں عید الاضحی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی اور عید الاضحی کے حوالے سے جاری کردہ پلان کا جائزہ بھی لیا
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے عید کے پر مسرت موقع پر ڈیوٹی انجام دینے پر ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو داد دی
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو سراہا
عیدالاضحی کے موقع پر ڈرفٹنگ اور ون ویلنگ کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کی جائے, ڈرفٹنگ اور ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے, چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ
26/05/2026
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
چیف ٹریفک آفیسر کے مختلف مال مویشی منڈیوں کے دورے
سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ‘ٹریفک حکام کو منڈیوں کے باہر ٹریفک رواں دواں رکھنے کی ہدایت
ٹریفک حکام نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ
پشاور(پریس ریلیز) چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے پشاور میں قائم مال مویشی منڈیوں کے دورے کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ٹریفک حکام کو منڈیوں کے باہر ٹریفک رواں دواں رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز روزیہ الطاف بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ مال مویشی منڈیوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے قیام سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ٹریفک حکام غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز قائم کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مویشی منڈیوں کے باہر ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک نظام سے متعلق کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک حکام عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو ٹریفک سے متعلق آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں قائم منڈیوں کے باہر ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت سے گریز کریں بصورت دیگر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
25/05/2026
*سٹی ٹریفک پولیس پشاور*
*ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آگاہی انتہائی ضروری ہے‘ چیف ٹریفک آفیسر*
*دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے‘ سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ*
*دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے گاڑی چلانی چاہئے*
پشاور(پریس ریلیز) چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے ذریعے ٹریفک حادثات اور ٹریفک جام جیسے اہم مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے سمیت ٹریفک کی روانی یقینی ہو۔ اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام اے ایس ایف گیریژن پشاور میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی کینٹ عبد الرحیم سی ایس او ڈائیریکٹر منور ظریف باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ اے ایس ایف سٹاف اور دیگر نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی کینٹ عبد الرحیم نے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ اسی طرح دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلانی چاہئے انہوں نے کہا کہ شہری ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے سے شہریوں نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں کافی بہتری آئی ہے۔
24/05/2026
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
مورخہ 24 مئی 2026
روڈ سیفٹی بہتر بنانے اور رات کے وقت حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کے خصوصی اقدامات
پشاور میں غیر واضح ہرڈلز، ڈیوائیڈرز اور سڑک کنارے رکاوٹوں کے باعث پیش آنے والے خطرناک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس پشاور نے خصوصی اقدامات کا آغاز کیا ہے
ٹریفک پولیس پشاور نے روڈ سیفٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے تیز رفتاری، کم روشنی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات پر قابو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی ہے۔ اس سلسلے میں جی ٹی روڈ، سٹی، ورسک روڈ ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، صدر اور کینٹ کے مختلف مقامات پر رات کے وقت حادثات سے بچاؤ کیلئے ریفلیکٹنگ اسٹیکرز (چمکدار پٹیاں) نصب کر دی گئی ہیں
سی ٹی او پشاور ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی ہدایات پر ایس پیز کی نگرانی میں یہ ریفلیکٹنگ اسٹیکرز سڑکوں پر نصب کھمبوں، ہرڈلز، ڈیوائیڈرز اور دیگر رکاوٹوں پر لگائے گئے ہیں تاکہ رات کے وقت گاڑی چلانے والے افراد کو راستہ واضح طور پر دکھائی دے اور وہ بروقت اپنی رفتار اور سمت کا تعین کر سکیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ڈرائیورز کو سہولت میسر آئے گی بلکہ اندھیرے میں اچانک سامنے آنے والی رکاوٹوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔
اسی طرح سینٹرل جیل پشاور، جیل پل، کباپیان، پشاور صدر اور ملحقہ شاہراہوں پر بھی ریفلیکٹنگ اسٹیکرز نصب کئے گئے ہیں جو رات کے وقت گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس پڑتے ہی نمایاں طور پر چمکیں گے جس سے ڈرائیورز کو محفوظ انداز میں ڈرائیونگ کرنے میں مدد ملے گی
سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق ایسے حفاظتی اقدامات دنیا بھر میں روڈ سیفٹی کیلئے انتہائی مؤثر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ یہ کم روشنی میں بھی روڈ اسٹرکچر کو واضح رکھتے ہیں اور حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
انہوں نے جلد اس اقدام کو بتدریج پشاور شہر اور مضافاتی علاقوں تک توسیع دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک انتظامی کارروائی نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی روڈ سیفٹی سے متعلق ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جا سکے۔
سی ٹی او پشاور ڈاکٹر زاہد اللہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین، سپیڈ لمٹس اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Traffic HQ Gulbahar
Peshawar
25000
