05/06/2026
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر دو ایس ایچ اوز کو #معطل جبکہ تین کو جاری کر دیے۔
کارکردگی بہتر بنانے کے لیے متعدد ایس ایچ اوز کو وارننگ، جبکہ بہترین کارکردگی پر تین ایس ایچ اوز کے لیے کا اعلان کیا گیا۔
سی سی پی او نے واضح کیا کہ عوامی خدمت، شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور سٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔
05/06/2026
عوامی مسائل سننے کا سلسلہ جاری
ملک سعد شہید پولیس لائنز میں شہریوں، خواتین اور بزرگوں کی درخواستیں سن کر متعلقہ افسران کو فوری اور شفاف کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔
"شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اور ان کے جان و مال کا تحفظ پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔"
04/06/2026
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کے ہمراہ محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹی ڈویژن کا دورہ کیا۔
ماتمی جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں، حساس مقامات، ناکہ بندیوں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا۔
تاجروں، امام بارگاہوں کے منتظمین اور اہل تشیع رہنماؤں سے ملاقات کرکے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چیکنگ مزید مؤثر بنانے اور اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔
04/06/2026
تھانہ فقیر آباد پولیس کا اقبال پلازہ اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن
ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ اقبال پلازہ اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا۔
جس کے دوران متعدد مشکوک افراد، جرائم پیشہ سمیت منشیات، ائس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار
کاروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1 کلو گرام آئس اور دھندہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
04/06/2026
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایت پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف کامیاب کارروائیاں