05/06/2026
*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا*
• شہری کرپشن، مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کی شکایات براہِ راست وزیراعلیٰ کو درج کرا سکیں گے۔
• شکایات کے لیے خصوصی نمبر 091-9222451 جاری، جبکہ واٹس ایپ، ای میل، فیس بک اور ایکس کے ذریعے بھی رابطے کی سہولت فراہم۔
• زمونگ کور اور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے لیے بھی خصوصی شکایت ڈیسک قائم۔
“عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ ہر شکایت کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کریں گے، عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور شکایات کے ازالے کی نگرانی خود کروں گا۔”
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی
04/06/2026
*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی منصوبے کے تحت کبوتر چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا*
• پشاور کی تاریخ کا 200 ارب روپے مالیت کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
1۔
“ریوائٹلائزیشن آف پشاور پروگرام کے تحت 95 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن کا مقصد شہریوں کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔”
محمد سہیل آفریدی
2۔
“کبوتر چوک انڈر پاس منصوبہ ایک ارب 989 ملین روپے کی لاگت سے 60 دن میں مکمل کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی اور سفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔”
محمد سہیل آفریدی
3۔
“ان ترقیاتی منصوبوں سے شہریوں کا وقت، ایندھن اور وسائل محفوظ ہوں گے جبکہ پشاور جدید شہری انفراسٹرکچر، بہتر ٹریفک نظام اور مضبوط معیشت کی جانب گامزن ہوگا۔”
محمد سہیل آفریدی
03/06/2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
آج عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اور بجٹ کو حتمی شکل دینے سے قبل اپنے قائد سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے اور صوبائی حکومت بھی اسی عوامی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہے۔ بجٹ کو عمران خان کے وژن کے مطابق ترتیب دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
عدالتوں کی جانب سے ہفتہ وار ملاقاتوں کی اجازت کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ عدالتوں سے اپیل ہے کہ اس معاملے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے ملاقات کا راستہ ہموار کیا جائے۔
حکمرانوں کو سیاسی انتقام کے بجائے معیشت کی بہتری، مہنگائی کے خاتمے، برآمدات میں اضافے، صنعت و زراعت کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
ملکی قرضے، تجارتی خسارہ، مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عوام کو قرضوں کے استعمال کے ثمرات نظر نہیں آ رہے۔ لاکھوں خاندان معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔ عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ ان کا لیڈر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کون ہوگا۔ زبردستی فیصلے مسلط کیے گئے تو مسائل مزید بڑھیں گے۔
خیبرپختونخوا کے عوام کو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ضم اضلاع کے حقوق اور ترقیاتی فنڈز روکے جا رہے ہیں جبکہ این ایف سی میں بھی صوبے کا مکمل حق نہیں دیا جا رہا۔
رواں مالی سال میں ضم اضلاع کے لیے مختص فنڈز میں 12 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی۔ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا کے وسائل کم کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ گزشتہ چھ برسوں کے دوران صوبائی حکومت پولیس کی استعداد بڑھانے اور امن و امان کے قیام کے لیے 30 ارب روپے سے زائد خرچ کر چکی ہے۔
صوبے میں اہم ڈیم منصوبے تیار ہیں لیکن غیر ملکی انجینئرز کے دوروں کے لیے این او سی جاری نہیں کی جا رہی، جس سے ترقیاتی عمل متاثر ہو رہا ہے۔
عدالتوں سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ ساڑھے چار کروڑ عوام کی مؤثر نمائندگی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشاورت ممکن ہو سکے۔
03/06/2026
*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت چیف منسٹر ماڈل سکولز کے قیام سے متعلق اہم اجلاس*
• وزیراعلیٰ کو چیف منسٹر ماڈل سکولز منصوبے اور مجوزہ خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
• اگلے مالی سال کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مجموعی طور پر 72 چیف منسٹر ماڈل سکولز قائم کیے جائیں گے
• منصوبے کے لیے 9.5 ارب روپے لاگت کا تخمینہ، جبکہ الگ قانون، قواعد و ضوابط اور سنٹرلائزڈ بورڈ آف گورنرز کے قیام کی تجویز
"چیف منسٹر ماڈل سکولز کا قیام ہماری تعلیمی اصلاحات کا اہم سنگ میل ہوگا۔ ان اداروں میں جدید تدریسی نظام، تربیت یافتہ اساتذہ اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور صوبے کے تعلیمی نظام میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل روشن مستقبل اور انسانی ترقی پر سرمایہ کاری ہے۔"
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی