24/05/2026
گورنر ہاؤس پشاور میں ضم اضلاع کے زیر اہتمام ضلع خیبر اور ضلع کرم کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی (چیکس) کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے (PRCS) کی جانب سے ضلع خیبر اور ضلع کرم کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ PRCS ضلع خیبر اور ضلع کرم میں امدادی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود ہماری ٹیمیں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں، اور سخت حالات کے باوجود PRCS کے رضاکار اور فیلڈ ٹیمیں بھرپور انداز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
گورنر نے بتایا کہ ضلع خیبر کے 1700 سے زائد اور ضلع کرم کے 1000 سے زائد متاثرہ خاندانوں کو فی خاندان 38 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محدود وسائل اور سہولیات کے باوجود ہر مستحق فرد کی مدد کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ متاثرین میں فوڈ آئٹمز سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔
02/05/2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صاحب نے چار دن پہلے ضلع خیبر، لنڈی کوتل افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے وفد نے مشران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سنے، خصوصاً طورخم بارڈر کی بندش کے باعث تجارت، روزگار اور تعلیمی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور انہیں وفاقی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا۔
آج الحمدللہ افغانستان سے 220 ٹرک پاکستان کو آمد ہوا ۔ اور اس طرح پاکستان سے بھی افغان کڈوالوں کی گاڑیاں چل پڑی ۔ یہی اصل خدمت ہے ۔ شکریہ گورنر صاب ۔
27/04/2026
ضلع خیبر کی سرزمین پر معزز مہمان کو خوش آمدید!
گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی صاحب کو ضلع خیبر آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ گورنر بننے کے بعد آپ کے بار بار کے دورے ضلع خیبر کے عوام سے آپ کی محبت اور اس خطے کی ترقی میں آپ کی دلچسپی کا واضح ثبوت ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آپ جیسا عوامی خدمتگار ہمارے درمیان موجود ہے۔
نعرہ: خوش آمدید، خوش آمدید!
17/04/2026
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں آج بڑی تعداد میں لوگوں نے شمولیت اختیار کر کے پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر شیر شاہ اور سینئر رہنماؤں نے نئے آنے والے جیالوں کو خوش آمدید کہا اور یقین دہانی کروائی کہ پارٹی ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کی عزت، خدمت اور رہنمائی ہماری اولین ترجیح ہے اور مل کر ضلع خیبر میں عوامی خدمت کے نئے باب کا آغاز کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی آواز رہی ہے اور انشاءاللہ یہ قافلہ مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھے گا
05/04/2026
پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی
پی ایس ایف ضلعی صدر،
جناب نوید اختر کو بہت بہت
شادی مبارک باد پیش کرتے ہیں ♥️🌸
17/03/2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کونڈی کی ہدایت پر تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 515 متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیے گئے جن میں مختلف اقسام کی خوراکی اشیاء و ضروری سامان شامل تھا، تاکہ مشکل حالات میں گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی #خیبر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی نے گورنر فیصل کریم کونڈی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور امدادی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد معمول کی زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔انہوں نے امدادی عمل میں پی آر سی ایس (PRCS) کے منظم انتظامات اور تعاون کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔
15/03/2026
#گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کونڈی نے تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ امدادی پیکیجز کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج 1500 خاندانوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کیں تاکہ ان کی بنیادی ضروریات میں آسانی پیدا ہو۔” انشاللہ کل 500 خاندانوں کو فوڈ پیکجز تقسیم کیے جائیں گے اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر فیصل کریم کونڈی کا شکریہ ادا کیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ مزید امدادی سرگرمیاں بھی آئندہ جاری رہیں گی تاکہ وہ جلد اپنی زندگی کو معمول پر لا سکیں۔
اس امدادی سلسلے میں پی آر سی ایس کے بہترین منظم طریقہ کار اور تعاون کو بھی سراہا گیا۔
09/03/2026
شمولیتی پروگرام، باڑہ، ضلع خیبر
آج پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر (PSF) کا شمولیتی پروگرام ضلع خیبر کے صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی کی حجرہ میں منعقد ہوا، جس میں نئے نوجوانوں، طلبہ اور کارکنان نے باقاعدہ طور پر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی، جنرل سیکرٹری محمد رحمان عرف بابوں شینواری، انفارمیشن سیکرٹری اکبر علی، سینئر نائب صدر شمس المان، ضلعی صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن نوید اختر، جنرل سیکرٹری احباب علی، چیئرمین اکرام اللہ، معین آفریدی اور پارٹی کے سابق عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع خیبر کے صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور ہر لحاظ سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی شعور کی بیداری اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری اور قومی ترقی کے لیے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
پروگرام کے دوران یاسین خان، زمین خان، مدثر آفریدی، جنید آفریدی، زاکر خان اور مسعود خان نے باقاعدہ طور پر پی ایس ایف میں شمولیت اختیار کی اور اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تنظیم کے منشور کے مطابق طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
پروگرام کا اختتام باہمی یکجہتی، تنظیمی استحکام اور نوجوان قیادت کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔