02/06/2026
اطلاع برائے آن لائن کھلی کچہری
محترم شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جناب محمد رفیق خان مہمند,ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن, خیبرپختونخواہ ،مورخہ03.06.2026 بروز بدھ ،بوقت: صبح 11:00 بجے تا 12:00 بجے دو پہر (مردان ڈویژن) کے عوام کے مسائل، شکایات اور تجاویز سننے کیلئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
متعلقہ اضلاع:
مردان، صو ا بی
شہری براہِ راست درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:
091-9213871 طریقہ کار: ٹیلی فون کال کے ذریعے
اس کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس، سائلین کی شکایات، مسائل اور تجاویز کو براہِ راست سننا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
02/06/2026
ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخوا نے فوجداری مقدمات کے مؤثر، شفاف اور یکساں طریقہ کار کے تحت مقدمات کے اخراج (Discharge of Cases) کے لیے جامع گائیڈ لائنز / ایس او پیز (SOPs) جاری کر دی ہیں۔
ان ہدایات کا مقصد مقدمات کی جانچ پڑتال، قانونی تقاضوں کی تکمیل، شواہد کے جائزے اور فیصلہ سازی کے عمل کو مزید مؤثر، منظم اور قانون کے مطابق بنانا ہے۔
تمام متعلقہ افسران (Regional Directors Prosecution and District Public Prosecutors) کو ہدایت کی گئ ہے کہ وہ جاری کردہ SOPs پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔
Also available on official website: prosecution.kp.gov.pk/downloads
25/05/2026
📢 اطلاع برائے کامیاب امیدواران
کمپیوٹر آپریٹر (BPS-16) اور جونیئر کلرک (BPS-11) کی آسامیوں کے لیے تمام کامیاب امیدواران کو انفرادی تقرری آفر لیٹرز اُن کے متعلقہ پتوں اور واٹس ایپ نمبرز پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔
اگر کسی کامیاب امیدوار کو تاحال آفر لیٹر موصول نہیں ہوا تو وہ دفتری اوقات کار میں درج ذیل نمبر پر رابطہ کرے:
091-9212559 ☎️
(Irfan Ullah Coordinator) 0310-9595744 📱
ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن
خیبر پختونخواہ
20/05/2026
Under Section 10(1) of the Khyber Pakhtunkhwa Legal Aid Act, 2019, the Director General Prosecution/Legal Aid Agency has been pleased to accredit//enlist a panel of Advocates through formal Notifications for Hazara Division (District Abbottabad, Haripur, Mansehra, Battagram, Kohistan Upper, Kohistan Lower, Kolai Palas) to provide legal assistance to indigent persons. The initiative reflect the KP Government commitment to Good Governance and citizen centric serivce divelry by ensuring effective legal representation for indigent persons and strengthening access to justice across the province.
See less
19/05/2026
📢 Result Announcement
The Directorate of Prosecution, Khyber Pakhtunkhwa, has officially announced the results for the posts of Computer Operator (BPS-16) and Junior Clerk (BPS-11).
Congratulations to all successful candidates.
also available on official website: prosecution.kp.gov.pk/downloads
19/05/2026
اطلاع برائے آن لائن کھلی کچہری
محترم شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
جناب محمد رفیق خان مہمند,ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبر پختونخواہ
مورخہ 20 مئی 2026
بوقت: صبح 11:00 بجے تا 12:00 بجے
کوہاٹ ڈویژن کے عوام کے مسائل، شکایات اور تجاویز سننے کیلئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
متعلقہ اضلاع:
کوہاٹ، کرک، ہنگو، اورکزئی، کرم
شہری براہِ راست درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:
091-9213871 طریقہ کار: ٹیلی فون کال کے ذریعے
اس کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس، سائلین کی شکایات، مسائل اور تجاویز کو براہِ راست سننا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
15/05/2026
پشاور ہائی کورٹ پشاور کے لارجر بینچ کے فیصلہ Probono Publico Writ Petition کی روشنی میں، جناب محمد رفیق خان مہمند، ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور، ایس پی لیگل سی سی پی او پشاور، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پشاور نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران عدالتوں میں چالان بروقت جمع کرانے، گواہان کو مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش کرنے، اور تفتیش کو مزید بہتر اور جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
14/05/2026
جناب محمد رفیق خان مہمند، ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبر پختونخوا ہ نے پراسیکیوشن ڈ اریکٹوریٹ کے اُن ملازمین کو دلی مبارکبادپیش کی جن کی ا سسٹنٹ (BS-16) سے سپرنٹنڈنٹ (BS-17) کے عہدے پر ترقی ہو ئی-
ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین کی ترقی اُن کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور ادارے کے ساتھ لگن کا اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے ملا ز مین مزید ذمہ داری، جذبے اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ادارے کی بہتری اور مؤثر کارکردگی میں اہم کردار ادا کریں گے-
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ محکمہ پراسیکیوشن میں میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کو ہمیشہ ترجیح دی جائے گی۔
14/05/2026
Posting/Transfer Notification of Regional Directors Prosecution (BS-20)
/Posting
14/05/2026
جناب محمد رفیق خان مہمند، ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبر پختونخواہ کی سربراہی میں ان کے د فتر ڈائریکٹور یٹ آ ف پراسیکیوشن پشا ور میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا ہ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران اینٹی کرپشن مقدمات میں باہمی تعاون، ادارہ جاتی ہم آہنگی، قانونی طریقہ کار میں بہتری اور کیسز کی مؤثر پیروی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ا جلاس میں شر یک حکام نے بدعنوانی کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی، شفافیت کے فروغ اور انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔