الحمدللہ! 🎉
آج گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل پروفیسر شفیع اللہ خٹک، ایڈیشنل ڈائریکٹر جناب اشتیاق صاحب، بی ایس کوآرڈینیٹر جناب سید ولی صاحب نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کے ساتھ اسپورٹس فیس کے مسئلے پر کامیاب مذاکرات کیے۔
مذاکرات کے نتیجے میں یہ طے پایا کہ طلبہ سے اس وقت اسپورٹس فیس اور گزشتہ سالوں کے بقایاجات امتحانی فارم کے ساتھ وصول نہیں کیے جائیں گے۔ یہ فیس فی الحال مؤخر (Deferred) رہے گی جبکہ امتحانات کے بعد اس معاملے پر مزید مشاورت اور مذاکرات کیے جائیں گے۔
چونکہ یہ فیصلہ 2021 کے سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا تھا، اس لیے اس کے مستقل حل اور فیس کے خاتمے کے لیے متعلقہ فورمز پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آئندہ سنڈیکیٹ اجلاس میں طلبہ کے حق میں مثبت فیصلہ ہو سکے۔
طلبہ کے مفاد میں تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے پر وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر جوہر علی صاحب کا خصوصی شکریہ۔
Directorate Of Higher Education KP
The Directorate of Higher Education Peshawar is an attached department of the Higher Education, Archives and Libraries Department Govt. of Khyber Pakhtunkhwa.
It was established in 1979 for the management of Govt. (Male & Female) Colleges of the Province.
ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن محترم ڈاکٹر فرید اللہ شاہ اور ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران و عملہ محترمہ سیدہ زینب، اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری، GGPGC No.1 Abbottabad کے انتقال پر رنجیدہ و غمزدہ ہیں۔ڈاکٹر فرید اللہ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحومہ کی تعلیمی خدمات، اور پیشہ ورانہ وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندان اور کالج برادری سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
Academic Audit – Session 2025–2026
In light of the directions of Dr. Fareed Ullah Shah, Director Higher Education Khyber Pakhtunkhwa, Mr. Imran Wardak, Deputy Director Monitoring, Directorate of Higher Education Khyber Pakhtunkhwa, visited Government Superior Science College, Peshawar, as part of the ongoing Academic Audit initiative in Higher Education Colleges for Session 2025–2026.
During the visit, BS course files, Intermediate students' attendance registers, and Pre-Board Examination results were thoroughly checked and reviewed to assess academic performance, record maintenance, and compliance with departmental guidelines.
The audit aims to strengthen institutional accountability, improve academic standards, and ensure the provision of quality education across Higher Education Colleges in Khyber Pakhtunkhwa.
10/06/2026
Provision of PERs and Verification Certificate
04/06/2026
Empowering Youth Through Digital Skills
A meeting was held today under the chairmanship of the Additional Director (Academics), Directorate of Higher Education, KP, to review the implementation of the Employable Digital Skills Initiative being executed by Pak-Austria Institute of Applied Sciences and Technology in collaboration with KPITB. The initiative will provide market-oriented digital skills training to 1,200 students from 24 government colleges across Khyber Pakhtunkhwa, enhancing their employability and self-reliance. Principals were briefed on the implementation plan, while connectivity issues in remote areas were addressed through a commitment to provide internet support where needed.
Investing in skills today for a more employable and empowered youth tomorrow.
عیدالاضحٰی کے پُرمسرت موقع پر ڈاکٹر فرید اللہ شاہ، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن، کی جانب سے تمام طلبہ، پروفیسرز، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین اور ان کی فیملیز کو دلی مبارکباد۔
عیدالاضحٰی ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال قربانی، اطاعت اور رضاے الٰہی کے جذبے کی یاد دلاتی ہے۔ یہ عظیم دن ہمیں ایثار، محبت، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔
خصوصی طور پر طلبہ کے لیے یہ پیغام ہے کہ حضرت اسماعیلؑ کی قربانی، صبر، فرمانبرداری اور اعلیٰ کردار کو اپنی زندگی کا مشعلِ راہ بنائیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کے جذبے کو اپنانا ہی کامیابی کا اصل راستہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں، عبادات اور نیک تمناؤں کو قبول فرمائے اور ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین
آج صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن و لوکل گورنمنٹ جناب مینا خان آفریدی صاحب نے گورنمنٹ کالج پشاور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کے مختلف شعبہ جات، امتحانی ہالز اور زیرِ تعمیر عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے امتحانی ہالز میں موجود امتحانی عملے اور طلبہ سے دریافت کیا کہ آیا گورنمنٹ کالج پشاور کی جانب سے انہیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں یا نہیں۔ جس پر طلبہ اور امتحانی عملے نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور انتہائی پُرسکون ماحول میں امتحانات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے امتحانات کے بہترین انعقاد پر پرنسپل پروفیسر شفیع اللہ خٹک صاحب اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا، جبکہ کالج کی خوبصورت ہارٹیکلچر اور بہترین مینٹیننس کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج پشاور کے لیے 100 کمپیوٹرز پر مشتمل جدید کمپیوٹر لیبارٹری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں گورنمنٹ کالج پشاور مزید ترقی و کامیابی کی نئی منازل طے کرے گا۔
22/05/2026
We are delighted to share that four former students of the Department of Chemistry, Government Postgraduate College No. 1, Abbottabad Usama Afsar, Usama Shabbir Ahmad, Adeel Atiq and Abdul Wahab Khan have been recommended for the post of Lecturer in Chemistry (BS-17) through the Khyber Pakhtunkhwa Public Service Commission (KPPSC).
Usama Afsar and Usama Shabbir Ahmad completed their BS Chemistry from the Department of Chemistry, Government Postgraduate College No. 1, Abbottabad, during the session Fall 2017 – Spring 2021. Adeel Atiq completed his BS Chemistry from Department of Chemistry Government Postgraduate College No 1 Abbottabad during the session Fall 2014- Spring 2018 . Abdul Wahab Khan completed his MSc. Chemistry from the Department of Chemistry, Government Postgraduate College No. 1, Abbottabad, during the session 2017–2019.
This is a moment of great pride and honor for Government Postgraduate College No. 1, Abbottabad, especially for the Department of Chemistry. It also reflects the dedication and hard work of their teachers and the unwavering support of their parents.
Many congratulations to the students, their parents, and their teachers on this well-deserved achievement.
May Allah Almighty grant them continued success in their future endeavors and enable them to serve the nation with knowledge and integrity.
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی کابینہ کا بڑا اور دوٹوک فیصلہ!
صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات اور کرپشن کے نام پر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تمام سرکاری محکموں کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اگر کوئی صحافی، ادارہ یا فرد بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات عائد کرے گا تو متعلقہ محکمہ 3 دن کے اندر قانونی نوٹس جاری کرے گا۔ بصورتِ دیگر وزیراعلیٰ خود متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کریں گے۔
جائز تنقید اور سوال کرنا ہر شہری کا حق ہے، مگر جھوٹ، پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد شفاف طرزِ حکمرانی کو مضبوط بنانا، جھوٹے پروپیگنڈے کا سدباب کرنا اور کرپشن کے حقیقی کیسز کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Address
Northern By Pass, Near Govt; Polytechnic Institute, D. G Commerce Building Rano Garhi
Peshawar
25160
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
