19/01/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر ثناءاللہ جتک نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کی مدبر اور باصلاحیت قیادت میں محکمہ خزانہ کی 111 سرکاری آسامیوں پر مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتی ایک انقلابی اور قابلِ تقلید اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تاریخی اور شفاف عمل کے نتیجے میں صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مساوی مواقع فراہم ہوئے ہیں، جس سے نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کو نئی سمت ملی ہے بلکہ عوام کا ریاستی اداروں اور سرکاری نظام پر اعتماد بھی ایک بار پھر مضبوط ہوا ہے۔
میر ثناءاللہ جتک نے مزید کہا کہ ایک ہی دن میں تحریری امتحان، نتائج کے اعلان اور تقرریوں کا منظم، تیز اور شفاف عمل بلوچستان کی انتظامی تاریخ میں ایک روشن مثال ہے، جو اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت صرف دعووں پر نہیں بلکہ عملی کارکردگی، شفاف طرزِ حکمرانی اور حقیقی میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اصلاحاتی، عوام دوست اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے والی پالیسیوں نے صوبے کو ترقی، انصاف اور پائیدار خوشحالی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے، جو آنے والے وقت میں بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔ میر ثناءاللہ جتک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں شروع کی گئی ان تاریخی اصلاحات کو مزید وسعت دینے، مضبوط بنانے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر سطح پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور صوبے کی تعمیر و ترقی کا یہ سفر بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔
30/12/2025
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور آفس انچارج سینیٹر روزی خان کاکڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماؤں، بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جیالے ورکرز، کوئٹہ سٹی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے جیالوں اور سینئر ساتھیوں نے پی پی پی سیکریٹریٹ آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر سینیٹر روزی خان کاکڑ نے پارٹی جیالوں کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہی پیپلز پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل پارٹی قیادت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے جیالوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
سینیٹر روزی خان کاکڑ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان پارٹی ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی، خلوص اور عملی اقدامات کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جس سے جیالوں میں اعتماد اور حوصلہ پیدا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی مسائل کا حل ہی ہماری سیاست کا محور ہے۔ پارٹی قیادت، کارکنان اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ بلوچستان میں ترقی، استحکام اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اور انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو کارکنوں کو صرف انتخابات کے وقت نہیں بلکہ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ لے کر چلتی ہے۔ جیالوں کی عزت، ان کی آواز اور ان کے مسائل کا حل ہماری قیادت کی اولین ترجیح ہے۔ پارٹی کارکنوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور انہیں ان کا جائز حق دلانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
*میڈیا سیل پی پی پی سیکریٹریٹ آفس*