Political Organization's

Political Organization's

Share

Student Organizations of Balochistan

26/05/2024

شعوری سیاست سے بیگانگی نہ صرف بلوچ قومی بقاء کیلئے نقصاندہ ہے بلکہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور بربریت کو دوام بخشنے کیلئے راہ ہموار کرنے کا موجب ہے۔

چئیرمین بالاچ قادر کا خضدار زون کی اجلاس سے خطاب۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کا سینئر باڈی اجلاس جھالاوان میڈیکل کالج میں زیر صدارت زونل آرگنائزر ماجد بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر جبکہ اعزازی مہمان سینٹرل کمیٹی کے رکن سنگت عدنان بلوچ تھے۔ اجلاس میں خضدار زون کے تمام یونٹ سیکریٹریز ،ڈپٹی یونٹ سیکریٹریز اور سینئیر اراکین نے شرکت کی۔

زونل سینئر باڈی اجلاس میں موجودہ ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال، تعلیمی مسائل، تنقیدی نشست، تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بی ایس او نے کہا کہ خضدار بلوچ قوم پرستانہ سیاست کا مرکز رہا ہے۔ خضدار بلوچ وطن کا وہ زرخیز خطہ ہے جس میں سردار عطااللہ خان مینگل جیسے عظیم قومی راہشون نے جنم لیکر بلوچ قومی تحریک کا بیج بویا۔ جدید بلوچ نشنلزم میں بلوچ طلباء سیاست سے لیکر قومی پارٹی کی تشکیل تک خضدار کے عظیم سپوتوں کا نام فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

چئیرمین بی ایس او نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں کہیں بھی قومی تحریک نے مضبوط شکل اختیار کی تو وہاں ان تحریکوں کو کچلنے کیلئے ریاستی کریک ڈاؤن اور مسلحہ جھتوں کا سہارا لیا گیا۔ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خضدار کو بھی اس جابرانہ پالیسی کا نشانہ بنایا گیا۔طلباء قیادت، سیاسی رہنماؤں، تعلیم یافتہ طبقے کو ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ بلوچ نسل کشی کی پالیسیوں کو دوام بخشنے کیلئے خضدار جیسے پرامن خطے کو ملٹری چھاؤنیوں میں تبدیل کیا گیا جبکہ مختلف جتھوں کی سربراہی کرکے انھیں بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور دہشت پھیلانے کی ذمہ داری دی گئی جسکی وجہ سے سیاسی روایتوں کی امین اس خطے میں سیاسی جمود اور خوف کا راج ہے۔

انھوں نے کہا کہ خضدار میں تنظیمی اسٹرکچر کی فعالیت بی ایس او کے نظریاتی کارکان کی شبانہ روز جدوجہد اور سیاسی کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو غیرسیاسی بناکر حالات سے بیگانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ قومی جدوجہد سے کنارہ کش ہوجائیں۔ اس نازک حالات میں نوجوانوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بحثیت مظلوم قوم کے فرزند اجتماعی سوچ کا حصہ بن کر اپنا قومی فرض ادا کریں۔شعوری سیاست سے بیگانگی نہ صرف بلوچ قومی بقاء کیلئے نقصاندہ ہے بلکہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور بربریت کو دوام بخشنے کیلئے راہ ہموار کرنے کا موجب ہے۔ بی ایس او بلوچ نوجوانوں کو سیاسی عمل کا حصہ بناکر انکی تربیت کررہی ہے۔ تنظیمی ذمہ داران بی ایس او کی نظریاتی پیغام کو بلوچ وطن کے ہر کونے تک پہنچائیں۔

04/01/2024

بی ایس او نوشکی زون کی جانب سے نوشکی میں تین روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔

Photos from Political Organization's post 04/01/2024

بی ایس او کے کتاب کاروان "علم ئنا چراغ" کے بینر تلے منگچر میں تین روزہ کتاب میلے کا آغاز، کتاب میلہ مین بازار جوہان کراس پہ جاری ہے۔


Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Quetta